1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ بارے زن مُریدوں کے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نبیل خان, ‏26 جنوری 2013۔

  1. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ بارے زن مُریدوں کے​


    کہتے ہیں عورتیں دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک وہ جو منہ کے اندر زبان رکھتی ہیں، دوسری زبان کے اندر منہ رکھتی ہیں۔ ویسے ایک بات تمام عورتوں میں مشترک ہے کہ وہ کان نہیں رکھتیں۔ دنیا کا دستور ہے، وہی چیز اپنے پاس رکھی جائے جسے استعمال کر سکیں۔ چناں چہ شوہر اپنے پاس کانوں کا رکھنا بہت ضروری سمجھتے ہیں، رہ گئی بات داڑھی کی تو اسے مرد اپنی مردانگی کے اظہار کے لیے رکھنا چاہتے ہیں حالاں کہ شوہر بننے کے لیے اکثر مرد داڑھیوں کو منڈا دیتے ہیں، وجہ اس کی ہمیں کوئی خاص معلوم نہیں، صرف اتنا پتا ہے کہ شادی کے بعد مرد، مرد نہیں رہتے، زن مرید بن جاتا ہے، یعنی شادی کے بعد مرد بیوی کا مرید بن جاتا ہے۔ مرد کے چہرے پر مونچھوں کو جو مقام حاصل ہے، وہ احتجاجی بینر کا ہے، چناں چہ اسے عین ناک کے نیچے لہرانا ضروری سمجھا جاتا ہے، چناں چہ والدین اپنی ناک کی خاطر مونچھوں کے آگے جھک جاتے ہیں اور بیوی کے آگے مونچھیں۔ فرائڈ سے کسی نے پوچھا کہ عورت کس قسم کا شوہر چاہتی ہے تو بولا، اپنے باپ جیسا۔ چناں چہ لڑکی اپنے ہونے والے شوہر کا وہی حشر کرتی ہے جو اس کی ماں نے اس کے باپ کا کیا ہوتا ہے، ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ لڑکی کی رخضتی کے وقت میکے والے دھاڑیں مار مار کر اس کے لیے روتے ہیں کہ انھیں لڑکی کی جدائی کا غم ہوتا ہے حالاں کہ لڑکی کی والدہ کی آنکھوں کے سامنے اس وقت اپنے شوہر کا ماضی اور داماد کا مستقبل ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر اخترنوازکی "پہلی غلطی" سے اقتباس
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ بارے زن مُریدوں کے

    ہا ئے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ بارے زن مُریدوں کے

    ہاہاہاہا
    ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
    رخصتی کے وقت دلہن رو رہی تھی ساتھ میں دولہا نے بھی رونا شروع کر دیا۔ کسی نے پوچھا
    "اس کے تو ماں‌باپ اس سے چھوٹ رہے ہیں، وہ اس لیے رو رہی ہے۔ تم کیوں‌رو رہے ہو؟"
    دولہا نے جواب دیا
    "ایہنے میرے وی چھڑوا دینے نیں۔ (اس نے میرے بھی چھڑوا دینے ہیں۔")
    :hasna:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ بارے زن مُریدوں کے

    کوئی اس مضمون کے مندرجات کی تصدیق یا تردید کرسکتا ہے ؟؟؟ :143:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ بارے زن مُریدوں کے

    صرف اور صرف نعیم بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں