1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ اچھے سے ٹوٹکے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏6 جولائی 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    باورچی خانہ) جب پودینہ بازار میں وافر اور سستا مہیا ہو، بہت سا خرید کر (یا اگر گھر کی کیاری میں ہو تو توڑ کر) دھوپ میں سکھا لیں۔ سوکھ جاۓ تو پسا ہوا کالا نمک اور زیرہ ملا کر ہوا بند ڈبّے میں مھفوظ کر لیں۔ جب ضرورت ہو یہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    (گھر) صابن کی ٹکیوں کے ریپر پھینکیں نہیں، انھیں اپنے جوتوں کی ریک میں رکھ دیں۔ جوتوں اور موزوں کی بو سے گھر کو محفوظ رکھیں۔

    (مختلف) سنہرے دھات کے عینک کے فریم پر قدرتی رنگ کا (یا بے رنگ کہیں) نیل پالش لگائیں۔ اس طرح کبھی کبھی یہ عمل کرنے سے عینل کا سنہری فریم عرصے تک اپنا سنہرا رنگ محفوظ رکھے گا۔

    ۔۔(گھر) باورچی خانے یا غسل خانے کے سنک یا واش بیسن کو چمکدار صاف کرنے کے لۓ اسے مکمل طور پر پیپر نیپکنس (ٹِشو) سے ڈھک دیں، اس پر کچھ بوندیں پانی ڈال کر ایک چمچہ بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر آدھا گھنٹا چھوڑ دیں۔ اس کے بعد انھیں ٹِشو پیپرس سے واش بیسن کو رگڑیں۔ بیسن یا سنک چمک اٹھے گا۔

    ۔۔( گھر) سٹین لیس سٹیل کے برتنوں سے سٹکرس نہ چھوٹ رہے ہوں تو اس حصے کو اندر کی طرف آگ کے شعلے پر رکھیں اور سٹکرس کو چھیل کر نکال لیں۔ آسانی سے سٹکرس نکل جائیں گے۔

    ۔۔(گھر) شید، جام یا مارملیڈ وغیرہ کی شیشیاں اگر کھل نہ رہی ہوں تو ان کے ڈھکن کو تھوڑا آگ پر گرم کریں، آسانی سے کھل جائیں گی۔

    ۔۔(باورچہی خانہ) پنیر کو زیادہ عرصے محفوظ رکھنا ہو تو اسے ہلکے سرکے یا سرکہ ملے پانی سے بھیگے نیپکن میں لپیٹ کر رکھیں۔ عرصے تک تازہ رہے گا۔

    ۔۔(باورچی خانہ)گندھے ہوۓ آٹے کو محفوظ رکھنا ہو تو اسے دودھ کے صاف خالی پیکٹ میں رکھ کر فرِج میں رکھیں۔ کافی دیر تک یہ آٹا روٹیاں بنانے کے کام آ سکے گا۔

    ۔۔(لباس) اونی کپڑے دھوتے وقت ایک چاۓ کا چمچہ گلسرین ڈال کر دھوئیں۔ کپڑے سکڑیں گے نہیں اور اپنی گٹھن برقرار رکھیں گے۔

    ۔۔(لباس) لباس میں بٹن ٹانکنے کے بعد دھاگوں پر ایک بوند بے رنگ نیل پالش ٹپکا دیں۔ بٹن آسانی سے ٹوٹیں گے نہیں۔ بچوں کے کپڑوں میں اس عمل کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

    ۔۔( جسم ) سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگانے سے آرام آ جاتا ہے ۔

    ۔۔( جسم ) سردوں میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جائیں تو گلیسرین میں دیسی صابن کے ٹکڑے ڈال کر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیں ۔ سوتی جرابیں پہن کر رات کو سو جائیں ۔ اگلے روز پاؤں دھو لیں ۔ کئی روز رات کو یہ ٹوٹکا دہرائیں ، پھٹی ہوئی ایڑیاں بالکل ملائم ہو جائیں گي


    ۔۔( جسم ) شہد میں ادرک ملا کر چبانے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور بند آواز کھل جاتی ہے ۔


    ۔۔( جسم ) ہچکی آ رہی ہو تو لونگ کھا لیں یا چٹکی نمک کھالیں یا دو سیکنڈ کیلے سانس روک لیں ۔

    ۔۔( جسم ) قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے ۔

    ۔۔( شیشے کے برتنوں میں چمک ) شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
    اس طرح برتنوں میں چمک آ جاۓ گی ۔

    ۔۔( آنکھوں کی حفاظت ) بعض اوقات راتوں کو دیر تک جاگنے ، گرمیوں میں دیر تک سونے یا کسی بھی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سوجن سی ہونے لگتی ہے ۔


    اس کے لیۓ سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیں اور چاۓ کا قہوہ ہلکا سا ایک پیالی لے لیں اور اس میں برف کی ڈلیاں ڈالیں ۔ اس ٹھنڈے قہوہ میں روئی بھگو کر ہلکا سا نچوڑیں اور آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں ۔ ( آزمودہ ہے )

    ۔۔( پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے ) پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسٹر آئل روئی کی مدد سے لگائیں اور مہینے بھر بعد فرق دیکھیں ۔ ( آزمودہ ہے )

    ۔۔( بسکٹ خستہ رکھنے کے لیے ) بسکٹوں کے ڈبے میں اگر شوگر کیوب رکھ دی جائیں تو بسکیٹ خستہ رہتے ہیں ۔ تمام نمی شوگر کیوب جزب کر لیتی ہیں ۔

    ٭ توانائی بحال رکھنے کے لئے سیب کھائیے ٭
    ]سیب میں معدنی نمک بورون کی بھی خفیف مقدار ہوتی ہے جو جسم کی توانائی بحال رکھتاہے' بورون کیلشیم کو بھی ضائع ہونے سے بچاتاہے اور آسٹیوپوروسس کا امکان کم ہوجاتاہے۔سیب میں پایاجانیوالا پوٹاشیم جسم کے خلیوں' اعصاب اور عضلات کی صحیح کارکردگی کے لئے اہم یہ نمک سوڈیم کے ساتھ مل کر جسم کے نمکیات کا توازن صحیح رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور حرکت قلب درست رہتی ہے۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ جوتے کی پالش چمکے تو پالش کرنے پہلے تھوڑا سا سرکہ ملا دیں جوتے چمک جائیں گے۔

    دانتوں میں درد ہو تو جس دانت میں درد ہے اس کے نیچے ادرک رکھ دیں، درد کم ہو جائے گا۔

    کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے

    کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے جہاں یہ نظر آئیں اس جگہ پر کافور جلایا جائے تو کیڑے دوبارہ وہاں نظر نہیں آئیں گے۔


    سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے

    کپڑے پر سے سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے اسے دہی سے دھو لیں
    تو سرخ داغ دور ہو جائیں گے


    دانت کے درد کے لیے درد کے مقام پر لونگ رکھنا یا لونگ کا تیل روئی پر لگا کر رکھنا بہت کارآمد نسخہ ہے۔


    ناخن کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان پر لہسن یعنی تھوم کی پھلی یعنی جوئے کو چھیل کر روزانہ رگڑیں۔


    آم کھا کر اگر تین یا چار جامن کھا لئے جائیں تو آم جلد ہضم ہو جاتے ہیں۔

    آم کھانے کے بعد کچی لسی یعنی کہ تھوڑے سے دودھ میں زیادہ سارا پانی ڈال کر پینے سے بھی آم ہضم ہو جاتا ہے۔

    کارن فلاور دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں* ہفتے میں دو بار یہ کرنے سے رنگ گورا ہونے لگے گا ،دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

    چاول اور دال اگر زیادہ لے کر اسٹاک کر لئے جائیں تو کیڑا لگ جاتا ہے اگر دو یا تین تیز پات ڈال دیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

    اکثر قمیض دھلنے کے بعد اُس کا کالر پوری طرح صاف نہیں ہوتا،اس کے لئے قمیض دھونے سے پہلے تھوڑا سا شیمپو کالر پر لگا کر رگڑیں پھر قمیض دھو لیں کالر بلکل صاف ہو جائے گا۔

    اکثر لوگوں کو سفر کے دوران چکّر اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے سونٹھ کا سفوف دو یا تین چُٹکی لے کر پھانک لیں ۔اس شکایت میں یہ بہت مفید ہوتا ہے۔

    اگر کچن کیبینٹ میں لال بیگ ہو جائیں تو تھوڑا سا سرف ایکسل ایک شاپر میں ڈال کر اور اُس کا منہ کھلا چھوڑ کر کیبینٹ میں رکھ دیں دو تین دن تمام لال بیگ اس شاپر میں آرام فرماتے ملیں گے۔

    کپڑوں پر اگر بال پوائنٹ کا دھبّہ لگ جائے تو جہاں دھبّہ لگا ہو اُس کپڑے کے نیچے اخبار رکھ کر دھبّے پر تِھنر روئی میں بھگو کر دیں ۔دھبّہ پھیل کر اخبار میں جذب ہو جائے گا پھر کپڑے کو اچھی طرح دھو لیں۔

    بڑی الایئچی 6 ما شہ بکرے کا گوشت 5 تولہ ۔مذکورہ اشیا ء کو توے پر رکھ کر نیچے ہلکی آگ لگا دیں* اور توے پر رکھی اشیا ء کو ڈھک دیں آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکنے دیں* ۔۔پھر جو کچھ برآمد ہو اس کو باریک کرلیں اور ایک چٹکی سے لے کر 2 چٹکی بھر دوا لے کر شہد ایک چمچ کو نیم گرم کرکے میں*ملا کر کھلایں یا کھایں۔ فواید۔ کھانسی ۔دمہ وغیرہ کو ازحد مفید و مجرب ہے۔

    اگر چھری چمچ جیسی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو میٹھا سوڈا،سرکہ اور وم یا جس چیز سے بھی پرتن دھوتے ہین ان تینوں کا ملغوبہ سا بنا لیں اور برتنون پر لگا کر 1-2 گھنٹے کے لیے چھور دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ زنگ سے نجات مل جائے گی

     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    مفید اور نئی معلومات کے لیے بہت شکریہ ھارون بھائی :dilphool:
    سارے تو نہیں لیکن ان میں کچھ کچھ ضرور یاد رہینگے اور استعمال بھی کرونگی
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    ہمممم واہ جی ھاورن بھائی
    یہ ٹوٹکے تو خوب بتائے آپ نے، کہیں‌ زبیدہ آپا کے تو نہیں چرا لیےِ؟
    ویسے آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے والا ٹوٹکا تو میں بھی آزماؤں گا۔
     
  4. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    ہارون بھائی ٹوٹکے بہت اچھے ہیں آزما کے دیکھتے ہیں
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    بہت مفید اور قابل عمل ٹوٹکے ہیں۔۔۔شیئر کرنے کا بہت شکریہ
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    آپ کی طرف سے بھی انتظار رہے گا
     
  7. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    1۔ بے قلی تانبے اور پتيل کے برتنوں ميں ہر گز کھانا نہ پکائيں، ان سے جذام پيدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، اگر قلعی کرواکے استعمال کيا جائے تو پھر مضرت زائل ہوجاتي ہے۔
    2۔ کھانا پکانے کي دوران تانبے يا پيتل کے برتنوں ميں ليموں، سرکہ يا کھٹائي ہرگرز نہ ڈاليں کيونکہ اس سے برتنوں کاميل چھوٹ کر برتنوں ميں شامل ہوجاتا ہے اور اس کے زہر سے بدہضمی، اسہال اور قے کا انديشہ ہے۔
    3۔ ايلومينيم کے برتنوں ميں بھی کھانا پکانا درست نہيں کيونکہ کينسر جيسے موذی مرض ميں مبتلا ہو جاتا ہے۔
    4۔ مٹی کے برتن ميں صرف ايک ہی بار کھنا پکائيں۔
    5۔ مسام دار اور کھوکھلے پتھر کے برتنوں ميں پانچ دفعہ سے زيادہ کھانا نہ پکائيں۔
    6۔ لوہے کے برتن ميں کھانا پکانا بڑا مفيد ہے، بشرطيہ کہ وہ زنگ آلود نہ ہو۔
    7۔ ايلومينيم کے برتنوں سے صرف پانی گرم کرنے کا کام ليں۔
    8۔ ناکارہ درختوں کی لکڑی سے بھی کھانا نہ پکائيں۔
    9۔ کھانا نکالنے کے بعد اسے ايسے سرپوش ترے کور سے ڈھاپئيے جو سوراخ دار ہو کيونکہ ايسا نہ کرنے سے کھانے سميت پيدا ہوسکتی ہے۔
    10۔ جن برتنوں ميں کھانا نکال کر کھائيں، وہ شيشے، چينی يا مٹی کے ہوں تو بہتر ہے۔
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    قالین کی صفائی کا طریقہ
    سوتی کپڑے یاروئی کاکونارپین کے روغن اور گرم پانی میں بھگو کر قالین کو صف کرین اور بعد میں برش لے کر اس سے روئی یا کپڑے کے ریشوں کو صاف کرین تو قالین ایک دم صاف ہوجائے
     
  9. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    ہچکی بند کرنے کے لیے

    سانس روک کر ایک سے سوتک گنتی گننے سے
    یا
    پانی کا ایک گلاس دومنٹ میں آہستہ آہستہ پینےسےہچکی بند ہو جاتی ہے

    بچے کے جسم پردانے نکل آئیں تو

    کیسٹرآئل میں مکھن ملاکر لگانے سے دانے ختم ہوجاتے ہی

    گرمی میں دودھ خراب ہونےسے بچائیے

    اگر دودھ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس میں ابالنے سے پہلےتھوڑا سا میٹھا سوڈا ملانے سے دودھ خراب نہیں ہوگا

    ہاتھوں میں میدہ نہ چپکے

    ہاتھوں کو گیلا کرکے سموسے اور کچوریاں بنانے سے سموسے کی شکل آسانی سے بنےگی اور میدہ ہاٹھوں پر نہیں چپکےگا

    سبز مرچیں کانٹے سے جلن

    ٹھوڑا سا گڑ پانی میں حل کرکے ہاتھوں پر لگانے سے سبز مرچوں کی جلن دور ہوجائےگی
     
  10. فیاض انصاری
    آف لائن

    فیاض انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2011
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ اچھے سے ٹوٹکے

    بہت عمدہ معلومات ہیں اگر یاد رہیں تو بہت مفید بھی اور اگر بھول جائیں تو پھر دماغ کا کوئی ٹوٹکا استعمال کرنا پڑے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں