1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچن کارنر ۔۔۔۔۔۔ نجف زاہراہ تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کچن کارنر ۔۔۔۔۔۔ نجف زاہراہ تقوی

    چاولوں کو جُڑنے سے بچانے کے لیے: چاول اُبالتے وقت اگر ان کے جُڑنے کا خطرہ ہو تو پانی نکالنے سے پہلے اس میں لیموں کا رس یا سرکہ ڈال دیں ،یا پھر چاول اُبالنے والے پانی میں گھی ڈال دیں۔اس کے لیے ایک چمچ کافی ہے۔اس طرح چاول جُڑنے سے محفوظ رہیں گے۔
    کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کا طریقہ: کریلوں کو کاٹ کر نمک لگا کر تین یا چار گھنٹے نچوڑنے سے کریلوں کا کڑوا پانی نکل جائے گا۔اس کے بعد پکانے سے کریلے کڑوے نہیں ہوں گے۔
    فریزر میں گوشت رکھنے کا طریقہ: گوشت کو فریزر میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ فریزر کی سطح اور گوشت کے درمیان فاصلہ رہے۔اس طرح فریزر کی چمک دمک بھی برقرار رہے گی اور ٹھنڈک گوشت تک بھی پہنچ جائے گی،زیادہ کوشش یہ کرنی چاہیے کہ گوشت فریزر میں بنی ہوئی جالیوں پر پولی تھین کے لفافوں میں بند کر کے رکھا جائے۔
    گوشت کی بو دور کرنے کے لیے: گوشت کی بو ختم کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں،اور دس منٹ بعد دھو لیں بو دور ہو جائے گی۔
    مچھلی کی بو دور کرنے کا طریقہ: مچھلی کو نمک لگا کے دو گھنٹے کے بعد پانی سے دھو کر پکانے سے بو ختم ہو جاتی ہے۔بیسن،آٹا اور نمک مچھلی کے ٹکڑوں پر ملنے سے بھی مچھلی کی بو دور ہو جاتی ہے۔مچھلی پر نمک اور سرکہ لگانے کے دس منٹ بعد بیسن سے دھونے سے بھی اس میں بو باقی نہیں رہتی۔اس کے علاوہ اگر تلتے وقت تھوڑی سی اجوائن شامل کر دی جائے تو بو دور ہو جائے گی۔
    لہسن پیاز کی ناپسندیدہ بو ختم کرنے کا حل: ہاتھوں سے لہسن،پیاز اور مرچوں کی مہک دور کرنا ہو تو فوراً ٹوتھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بو دور ہو جائے گی۔
    تھر ماس سے بو ختم کرنے کے لیے: تھوڑا سا سرکہ تھرماس میں ڈال کر ہلائیں اور پھر اسے دھو لینے سے تھر ماس کی بو ختم ہو جائے گی۔
    گلاب کے پودوں میں زیادہ پھولوں کی افزائش: گلاب کے پودوں میں چائے کی استعمال شدہ پتی ڈال دیں تو پودے اچھے اور خوشبو دار ہوں گے۔
    فریج میں مختلف پھلوں کا رس محفوظ کرنے کے لیے: جس پھل کا رس محفوظ کرنا ہو اسے نکال کر فریزر میں جما لیں ،بعد میں آئس کیوب ٹرے سے نکال کرلفافے میں بند کر کے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔
    زیادہ رس والے لیموں خریدنے کے لیے: جن لیموں کے چھلکے صاف اور ان کے دونوں طرف توڑے والی جگہ کے سوراخ ہوں وہ لیموں زیادہ رس بھرے ہوتے ہیں۔
    گوشت کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے: گرمی کے موسم میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے سرکہ اور پانی سے تر کیے ہوئے ململ کے کپڑے سے لپیٹ دیں۔گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔
    لہسن کو محفوظ کرنے کا طریقہ: لہسن میں ایک اچھا اور خوشگوار ذائقہ صرف تازہ پسے ہوئے لہسن کی پھلیوں سے ہی آتا ہے،لیکن اگر آپ دورانِ کھانہ داری اپنے لہسن کاٹنے کا وقت بچانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لہسن کو پہلے سے پیس کر زیتون کا تیل لگا کر اسے فریز کر لیں اور ضرورت پڑنے پر فریج سے نکال کر استعمال میں لاتے رہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں