1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کون ہوں میں ؟ از ذیشان نصر

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏2 مارچ 2013۔

  1. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    میرا پورا نام محمد ذیشان نصر ۔۔۔ نصر میں تخلص کرتا ہوں ۔۔! میں پاکستان کے مشہور اور نستعلیقِ طرزِ خطاطی میں انٹرنیشنلی ایوارڈ ہولڈر خطاط جناب نصراللہ مہر صاحب کا فرزند ہوں۔۔۔!
    بنیادی طور پر سرگودھا سے تعلق ہے ۔۔۔ جبکہ آج کل تعلیم و روزگار کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم ہوں۔۔! انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمینٹ اکاؤنٹنگ پاکستان سے اے سی ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کی تگ دو میں مصروف ہوں ۔۔ ساتھ ساتھ ایک ٹریڈنگ کمپنی میں بطور سینئر اکاؤنٹنٹ جاب بھی کر رہا ہوں ۔۔۔!
    اردو زبان و ادب سے بہت گہری دلچسپی ہے ۔۔۔! خود بھی کچھ اشعار کہہ لیتا ہوں اور نثر نگاری بھی کر لیتا ہوں ۔۔۔!
    آج کل مہر نستعلیق فونٹ جو کہ والد صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ، پر کام کر رہا ہوں ۔۔۔!
    اس کے علاوہ کمپیوٹر پروگرامنگ ، ویب ڈیزائننگ ، بلاگز وغیرہ سے بھی مغز ماری کرتا رہتا ہوں ۔۔!
    یہ تھا میرا مختصر سا تعارف ۔۔۔!
     
    بزم خیال، پاکستانی55، سانا اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    @ملک بلال
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ص آگیا بادشاہو

    مگر!

    پھر بھی پیاری اردو کا روائتی پرچہ حاضر خدمت ہے اسے بھی حل کریں :wink:



    [​IMG]
    ذیشان نصر صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
    [​IMG]

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  4. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو کے تمام صارفین کو تہِ دل سے ،السلام علیکم !
    جی جناب ہم آپ کی خدمتِ عالیہ بصد عقیدت واحترام اپنی ناقص عقل اور اپنی کند ذہنی و کج فہمی کے لئے پہلے معافی کے خواستگار ہیں۔۔۔! امید ہے آپ سب وسیع القلبی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری اس گستاخی کو معاف فرمائیں‌گے۔۔۔!

    تو لیجئے جناب یہاں‌سے پرچہ کا اصل متن شروع ہوتا ہے۔۔

    سب سے پہلے میں‌اپنی شخصیت کا مختصر
    تعارف
    کروا دوں‌۔۔۔
    شعر
    کچھ نہیں ہے پہچان مری اس کے سوا
    مکتبِ عشق سے نسبت ہے فقط مجھ کو
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    سو ہم اس سوالنامہ کو ایک نئے انداز سے آپ کے سامنے حل کرتے ہیں‌۔
    شعر
    آج روایت آپ کی ہم زندہ ہی کیے دیتے ہیں‌
    برسوں پرانی ریت کو ہم انداز نیا دیتے ہیں‌
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    شعر
    ہے محمد ذیشان نصر نام مرا
    میرے والد نے رکھا تھا نام مرا
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    شعر
    ذیشان ہی کہتے ہیں‌سبھی مجھ کو گھر والے
    نہیں‌ کوئی لقب میرا بس نام ہی کافی ہے
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    شعر
    گر چہ دیکھ چکا ہوں‌اکیس بہاریں‌میں‌
    اندر کا موسم تو ابھی تک ہے خزاں‌پھر بھی
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    شعر
    سرگودھا ہے مرا شہر تو پاکستان ہے ملک مرا
    رہتا ہوں‌مگر ہر وقت خیالوں‌کی حسیں‌دنیا میں
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    شعر
    کچھ نہیں‌ہے تعلیم مری تم کو بتاؤں‌کیا
    کی تھی پاس گریجوئشن سہ سال قبل
    اے سی ایم اے کرنے کی تگ دو میں‌ ہوں‌مصروف
    اب اس کے سوا اور نہیں‌کوئی کام مجھے
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘

    شعر ’’جواب علم حاصل کرنا کیوں‌ضروری ہے ‘‘

    حق و باطل میں تمییز سکھاتا ہے یہ علم
    انسان کو اصلی انسان بناتا ہے یہ علم
    پستی سے بلندی کی طرف ہی تو لاتا ہے یہ علم
    بھٹکے ہوئے راہی کو راہ سجھاتا ہے یہ علم
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    شعر
    شعرو ادب سے ہے شغف مجھ کو بہت ہی
    تخلیقی ہے ذہن مرا کہتے ہیں‌سبھی
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    شعر
    علم کا طالب ہوں‌، نہیں‌کچھ اس کے سوا پیشہ میرا
    اور بس اک یہی پیشہ ہی میری پہچاں‌ کو بہت ہے
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    شعر
    کاروبارِ‌محبت سے گریز کروں میں‌کیوں‌کر
    یہ دل ہے کہ نادان سمجھتا ہی نہیں‌ کچھ بھی
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    شعر
    کیا ہیں‌میرے مستقبل کے عزائم میں‌ بتاؤں‌کیا
    میرے مشاغل ہی میرے عزائم کا پتہ دیتے ہیں‌
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘

    9- ہماری اردو سے
    تعارف
    کیسے ہوا ؟
    شعر
    اس فورم سے تعارف کا سبب کون بنا مت پوچھ!
    نہیں‌ اپنی خبر بھی مجھے ، کسی غیر کا تم کو بتاؤں‌ کیا؟
    ’’محمد ذیشان نصر‘‘
    سو یہاں‌پر یہ پرچہ اختتام پذیر ہوا اب رزلٹ کا شدت سے انتظار ہے ۔۔۔!
     
    عطاءالرحمن منگلوری، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے جوابات نے تو مجھے چکرا دیا ہے اس پر تبصرہ اہل سخن لوگ ہی کریں گے میں تو جاہل سا بندہ ہوں :wink:
     
    ذیشان نصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    اب ذرا ان اہلِ سخن حضرات کو ٹیگ بھی کر دیجئے ۔۔۔! ہم تو انہیں جانتے نہیں۔۔۔!
     
    عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ۔۔۔۔۔کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔بہت ہی خوبصورت انداز۔۔۔۔امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    :03: ۔۔کیاخوب ردیف اور قافیے سے باندھ کر جواب پیش کیئے ہیں۔۔اللہ زورِ بیاں میں اور اضافہ فرمائے۔۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ​
    ہم تھوڑے تھوڑے ہیں​
    ہم کم کم ہوتے ہیں​
    ہم شاعر ہوتے ہیں​
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اور میری طرف سے نتیجہ یہ رہا​
    :tfy:
     
    پاکستانی55، عطاءالرحمن منگلوری اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ذیشان نصر جی ! کیا خوب تعارف کروایا ہے۔ دل خوش ہو گیا۔ منفرد ترین تعارف :dilphool:
    خاص کر یہ قطعہ بہت پسند آیا

    حق و باطل میں تمییز سکھاتا ہے یہ علم
    انسان کو اصلی انسان بناتا ہے یہ علم
    پستی سے بلندی کی طرف ہی تو لاتا ہے یہ علم
    بھٹکے ہوئے راہی کو راہ سجھاتا ہے یہ علم
    اللہ کریم علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ذیشان بھائی اچھے قافیے باندھے ہیں :tfy:
    ہماری بزم میں آئے ہو تو بس اتنی گذارش ہے
    نبھانا ساتھ آخر تک فقط اتنا یہی کہنا ہے
     
    پاکستانی55، تانیہ اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب ۔۔۔!
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی پر آپ کا شکر گذار ہوں۔۔۔!
     
  14. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    بلال بھائی آپ نے پسند کیا ۔۔۔۔! بس میرے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔۔۔۔!
     
  15. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب آصف حسین صاحب۔۔۔!
    انشاء اللہ آپ کی گذارش کو ہر وقت ذہن میں رکھیں گے ۔۔۔۔!
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ذیشان نصر جی آپکا شاعرانہ انداز میں تعارف بہت خوب رہا اور رزلٹ کی بات ہے تو سو میں سے نوے نمبرز آپکو دیئے جاتے ہیں باقی کے دس نمبر آپکو فورم کو وزٹ کرنے اور آپکی شیئرنگز سے ہمارے صارفین دینگے۔۔۔۔آپکو ہمیشہ پیاری اردو پہ خوش آمدید
     
    پاکستانی55، عطاءالرحمن منگلوری اور ذیشان نصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ تانیہ سسٹر۔۔۔۔!
     
  18. محسن وقار علی
    آف لائن

    محسن وقار علی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2013
    پیغامات:
    133
    موصول پسندیدگیاں:
    168
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو پر خوش آمدید زیشان "متلاشی" نصر بھائی
    بہت ہی دلچسپ انداز میں تعارف دیا ہے آپ نے
     
    پاکستانی55 اور ذیشان نصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محسن بھائی ۔۔۔! بہت خوب ۔۔۔! آپ بھی یہاں آ دھمکے۔۔۔۔!
    اور ہمیں پہچان بھی لیا۔۔۔ زبردست۔۔۔۔! آپ کا تعارف کہاں ہے ؟
     
    محسن وقار علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. محسن وقار علی
    آف لائن

    محسن وقار علی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2013
    پیغامات:
    133
    موصول پسندیدگیاں:
    168
    ملک کا جھنڈا:
    کیسے نہ پہچانتا۔
    1. آپ نے محفل فورم پر اپنا نام بتا رکھا ہے
    2. یہی تصویر آپ نے وہاں بھی لگائی تھی
    تعارف تو فی الحال محفل فورم پر ہی ہے یہاں بھی دے دیں گے کچھ دنوں میں
     
    ذیشان نصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار رہے گا۔۔۔۔!
     
    محسن وقار علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار ہی جاری ہے
     
    محسن وقار علی اور ذیشان نصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    کس کا انتظار ہو رہا ہے ہارون بھائی۔۔۔۔؟
     
  24. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    محسن وقار علی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. محسن وقار علی
    آف لائن

    محسن وقار علی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2013
    پیغامات:
    133
    موصول پسندیدگیاں:
    168
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار ختم ہوا:)
     
    ذیشان نصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    چلو اچھی بات ہے ۔۔۔۔!
    عربی کہتے ہیں الانتظار اشد من الموت۔۔۔
    یعنی اتنظار موت سے بھی زیادہ شدید ہوتا ہے ۔۔۔
     
    محسن وقار علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ممبران ناظمین
     
  28. فواد میر
    آف لائن

    فواد میر ممبر

    شمولیت:
    ‏6 مئی 2013
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ذیشان بھائی بہت خوب۔۔۔

    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔
     
    ذیشان نصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. فواد میر
    آف لائن

    فواد میر ممبر

    شمولیت:
    ‏6 مئی 2013
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ذیشان بھائی بہت خوب۔۔۔

    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔
     
  30. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    فواد میر جی آپکے بارے میں جاننے کے لیے بھی ہمارے ساتھی بہت خواہش رکھے ہوئے ہیں آپکا یہاں انتظار کیا جا رہا ہے جناب:)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں