1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کون سی شے میں ترا نور نہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کون سی شے میں ترا نور نہیں
    کس جگہ پر ترا ظہور نہیں

    دل سے آتی ہے یہ صدا پیہم
    پاس تیرے ہوں تجھ سے دور نہیں

    دل وحشی نے تھے قدم چومے
    اس میں کوئی مرا قصور نہیں

    خاک ہو کر غبار راہ بنو
    نخوت و کبر کچھ ضرور نہیں

    جلوہ دکھلا دے شاہ دیں مجھ کو
    تیرے لطف و کرم سے دور نہیں

    جلوۂ نور سے جلا تھا کوہ
    دل مکان خدا ہے طور نہیں

    اے جمیلہؔ گنہ کا کیا دھڑکا
    نام اس کا مگر غفور نہیں
    جمیلہ خدا بخش​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں