1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا پھیلنےکا خطرہ:برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کےپاکستان داخلےپرپابندی عائد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا پھیلنےکا خطرہ:برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کےپاکستان داخلےپرپابندی عائد

    وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    پابندی کا اطلاق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات سے شروع ہوگا۔ برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی کا اطلاق ابتدائی طور پر 29 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

    ایسے مسافر جو ٹرانزٹ پر ہوں اور برطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترے ہوں، وہ پاکستان آ سکیں گے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو منفی ٹیسٹ رپورٹ کیساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

    پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافر سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی ہونے کی ٹیسٹ رپورٹ لے کر آئیں۔ برطانیہ سے آنیوالے پاکستانی مسافروں کا ائیرپورٹ پر پی سی آر کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔

    کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک مسافروں کو سرکاری طور پر قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی مسافروں کو 7 دنوں تک زبردستی ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائیگا۔

    گزشتہ سات دنوں کے دوران برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ اس پابندی کا فیصلہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں کیا گیا تھا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں