1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا وائرس

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس

    کورونا وائرس کے مریضوں کی افواہیں پھیلانا معاشرے کو خواہ مخواہ خوفزدہ اور حکومتی اقدامات کوبلاوجہ مشکوک بنانے کا باعث بن رہا ہے۔چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے پاکستان میں افواہوں کا ایک سلسلہ جاری ہے‘ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اس قسم کی افواہیں اُڑائی گئیں ‘ جس کی حکومت نے تردید کی ہے۔کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ جاپان اور امریکہ نے اس موذی مرض سے بچائو کیلئے چین کی مدد کرنے کی بجائے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کو ترجیح دی‘ جبکہ امریکہ نے اس موذی مرض کے خلاف کافی پروپیگنڈہ کیا‘ لیکن چینی حکومت اور ڈاکٹرز اس موذی مرض کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ گو ابتدائی طور پر اس وائرس سے متاثرہ افراد کی ہلاکت کی کئی خبریں آئیں ‘لیکن چینی حکومت کے بروقت اقدامات کے بعد اب ہلاکتوں پر کافی حد تک قابو پایا جا رہا ہے‘ جبکہ اس موذی مرض سے کئی مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی چلے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے متعلق افواہ طرازی کی ایک بڑی وجہ حقیقت حال سے عدم آگاہی اور لاعلمی ہے‘ جبکہ اس کی دیگروجوہات بھی ہوسکتی ہیں جس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ان افواہوں پر نہ تو یقین کیا جائے اور نہ ہی افواہوں کو دوسروں تک پہنچاکر اس کا حصہ بنا جائے۔ حکومت اور انتظامیہ کو بھی اس کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ‘نیز اگر ممکن ہو تو افواہیں گھڑنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کے افواہوں کا سرکاری طور پر موثر جواب دیا جائے اورمعاشرے کا باشعور طبقہ بھی خاص طور پر طب کے شعبے سے منسلک افراد لوگوں کی رہنمائی کریں‘ حکومت سرکاری طور پر اس امر کو یقینی بنائے کہ شکوک وشبہات کی بنیاد بننے والے عوامل کا جائزہ لیکر اس کا تدارک کرے اور عوام کو بتایا جائے کہ جب تک کسی میں مرض کی مکمل تشخیص نہ ہو‘ افواہ سازی نہ کی جائے!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں