1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا وائرس کی وبا اور مثبت سوچ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏7 جون 2020۔

  1. محمد اجمل خان
    آف لائن

    محمد اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اکتوبر 2014
    پیغامات:
    209
    موصول پسندیدگیاں:
    181
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس کی وبا
    اور مثبت سوچ و مثبت رویہ

    بندۂ مومن کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی مخدوش کیوں نہ ہو، وہ مثبت سوچ رکھتا ہے اور دانائی کے ساتھ خیر و بھلائی کی راہ نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔

    بندۂ مومن انتہائی مشکل حالات میں بھی مایوسی، ناامیدی اور منفی سوچ کا شکار نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے کہ وہ جانتا ہے کہ اللہ تعالٰی اس کا خالق، مالک اور رب ہے، اسے ہر مصیبت سے نکالنے والا ہے۔

    اللہ تعالٰی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ اس کے کن کہہ دینے سے ہی وہ چیز وجود میں آجاتی ہے۔ یہ جو کورونا وائرس ہے یہ بھی اللہ کی ہی مخلوق ہے۔ اس کے حکم ہی سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کورونا وائرس کی وجہ کر دنیا میں جو وبا پھیلی ہے وہ بھی اللہ کے حکم سے ہی پھیلی ہے اور اس کی وجہ کر ہم پر اور دنیا والوں پر جو مصیبتیں آئی ہیں وہ بھی اللہ کے حکم سے ہی آئی ہے۔

    بندۂ مومن جانتا ہے کہ اس پر جو بھی مصیبت و پریشانی آتی ہے یا اسے جو بھی دکھ و تکلیف پہنچتی ہے، وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے بھیجا ہوا آزمائش اور امتحان ہوتا ہے۔ اللہ پر بھروسہ اور صبر و استقامت کے ساتھ ہی اس آزمائش سے نکلا جا سکتا ہے اور اس میں خیر بھی ہو سکتا ہے۔

    کیونکہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں:
    ۔ ۔ ۔ وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ۗ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (216) سورة البقرة

    ’’ہوسکتا ہے کہ کوئی چیز تمہیں بری لگے لیکن وہی تمہارے حق میں بہتر ہو اور ہوسکتا ہے کہ کسی چیز کو تم اچھی سمجھو حالانکہ وہی تمہارے لیے بری ہو۔ حقیقی علم تو اللہ ہی کو ہے، تم محض بےخبر ہو‘‘۔(216) سورة البقرة

    اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے:
    ’’ مومن پر جو مصیبت آئے خواہ کانٹا چبھے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں ایک نیکی لکھ دیتا ہے یا اس کے بدلے میں ایک گناہ مٹا دیتا ہے‘‘۔ (صحیح مسلم: 6567)

    لہذا ہمیں اس کورونا وائرس کی وبا کی آزمائش میں بھی مثبت سوچ اور مثبت رویہ کو اپنائے رکھنا چاہئے۔ صاف ستھرا رہنے، ماسک پہننے اور سماجی دوری اختیار کرنے کے جو گائیڈ لائن دیئے گئے ہیں ان پر عمل کرنا چاہئے۔

    ہم بندے نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی نے ہمارے لئے کس چیز میں خیر و بھلائی رکھی ہے۔ اللہ تعالٰی ہی ہمارے سرپرست اور مددگار ہیں۔ ہمیں اللہ تعالٰی پر ہی بھروسہ کرتے ہوئے صبر و استقامت اور مثبت سوچ و مثبت رویے کے ساتھ موجودہ کورونا وائرس کی وبا کی آزمائش کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

    دعا کریں:
    اے اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے کورونا وائرس سے ہماری حفاظت فرما، ہمارے عزیز و اقارب اور دوست و احباب کی حفاظت فرما۔ آمین۔
    اے اللہ تعالٰی تو ہی خالق ہے ہمارا بھی اور اس کورونا وائرس کا بھی۔ اس کورونا وائرس کی وبا سے آج دنیا میں دہشت طاری ہے۔ اے اللہ یہ کورونا وائرس تیری مخلوق ہے۔ تو چاہے تو اسے پل بھر میں پوری دنیا سے ختم کر سکتا ہے۔ اے اللہ اس کورونا وائرس کی وبا کو دنیا سے ہمیشہ کیلئے ختم فرما دے اور ہمیں اس آزمائش سے نکال دے۔ اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ۔ آمین

    تحریر: #محمد_اجمل_خان
    نوٹ: احباب سے گزارش ہے کہ ہر پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور صدقۂ جاریہ میں شامل ہوں۔ شکریہ۔ #محمد_اجمل_خان
    *
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں