1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کنول

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از کنول, ‏8 اگست 2006۔

  1. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تسلیمات و آداب،۔۔۔

    آپ کی بزم نیٹ کے سمندر میں کسی مچھلی کی طرح میرے کانٹے میں جو لگی تو سوچا اس بزم کی سیر کی جائے ۔ بس یہی سوچ کر آپ کی بزم میں ھاضر ہو گئ۔ یہاں آئی تو دیکھا کہ اپنے ملک اپنی زبان کی مہک ہر سو پھیلی ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں
    رجسٹریشن کروا لیا۔

    آج سوچا کچھ ہیلو ہائے بھی ہو جائے ۔ بس اسی غرض سے یہ تھریڈ بنا رہی ہوں،۔۔۔۔۔ :)
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    کنول کا تعارف

    السلام علیکم کنول جی! اور ہماری اردو میں خوش آمدید۔

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  3. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: کنول کا تعارف

    و علیکم سلام جی،۔-------

    یہ آپکی محفل کا کمرہءامتحان خوب ہے ۔۔۔۔ :)

    پر آپ نے بتایا نہیں کہ اس امتحانی پرچہ کو اگر صحیح صحیح حل کر دیا جائے تو سند کونسی ملے گی،۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

    خیر آپ کے پرچہ کو پہ نگاہ ء کرم ڈالتے ہیں،۔۔۔۔


    صائمہ کنول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صائمہ میری بڑی پھوپھو نے رکھا جو حیات نہیں ہیں اور کنول میری بڑی خالہ نے جو یہیں رہتی ہیں۔

    لقب جیسے بتا چکی ہوں کہ کنول ہے جو میری خالہ نے رکھا،۔۔۔۔۔اور رہ گیا سوال کے کیوں رکھا تھا تو جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں چھوٹی تھی پاکستان کراچی میں میری خالہ کو اچھے اچھے نام رکھنے کا بہت شوق ہوا کرتا تھا تو وہ میری سب بہنوں کے نام رکھ رہی تھیں کہ یہ ایسی ہے اس کا نام یہ ہونا چاہئے۔ تو میں نے پوچھا تھا کہ میرا نام کیا ہونا چاہئے تو وہ کہنے لگیں کہ تم پھول جیسی ہو اس لئے تہمارا نام کنول ہونا چاہئے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

    27 سال،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی کیونکہ میرا ماننا ہے کہ عمر چہرے اور انسان کے رویے اور باتوں سے ظاہر ہو جاتی ہے۔ 8)

    ہوں تو پاکستان سے لیکن 1991 سے جرمنی میں مقیم ہوں،۔۔۔۔۔یعنی 12 سال کی تھی جب یہاں آئی تھی۔

    تعلیم ادھوری رہ گئ FA کے بعد چند ذاتی مجبوریوں کے تحت،۔۔۔۔
    تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کے لئے ضروری ہے کیونکہ یہی ایک ہے جو زندگی کو سمجھنے کی طاقت دیتی ہے۔
    کچھ لوگ کتابوں سے علم حاصل کر کے بھی کورے ہی رہتے ہیں اور کچھ کتابوں سے علم حاصل نہ کر پائیں تو زندگی خد انہیں علم سکھا دیتی ہے۔------


    ابھی فی الحال ان کے نہیں ہیں اس لئے اپنے ہی بتا دیتی ہوں اسی پہ ہی گذارا کر لیں۔-------

    شاعری----میوزک-----اچھی کتابیں پڑھنا-----کہانیاں پڑھنا شہزادی شہزادیوں کی،۔-------:wink:


    فی الحال فارغ ہوں------- ویسے محبت اتنی ہی ضروری ہوتی ہے جتنی زندگی کے لئے سانس------

    کیونکہ محبت ہی ہے جو انسان کو خدا سے ملاتی ہے،------پر شرط یہ ہے کہ وہ محبت ہو۔


    نہ ماضی میں رہنا اچھا ہوتا ہے اور نہ ہی مستقبل میں،-----انسان کو حال میں رہنا چاہئے کئ مسائل کا حل ہے حال میں رہنے سے،----

    کیونکہ جب ہم مستقبل کے پلانز بناتے ہیں اور وہ پورے نہ ہوں تو دکھ ہوتا ہے اس لئے اگر بنائیں بھی جائیں تو یہ گنجائیش رکھی جائے کہ وہ خدا ہے جو کچھ بھی کر سکتا ہے۔


    میں نے تو حل کر دیا میں کیوں بیان کروں،-------- :evil:
     
  4. عمران ہاشمی
    آف لائن

    عمران ہاشمی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اگست 2006
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوش آمدید

    خوش آمدید کنول
     
  5. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    Re: کنول کا تعارف

    کنول جی، آپ کا تعارف پڑھ کر بہت جی خوش ہوا۔ تعلیم کے بارے میں آپ نے بہت بڑی بات کہی۔ وہ سہی کہتے ہیں کہ

    لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا​
     
  6. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: خوش آمدید

    بے حد شکریہ جناب،۔۔۔------ :)
     
  7. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: کنول کا تعارف

    کنول جی، آپ کا تعارف پڑھ کر بہت جی خوش ہوا۔ تعلیم کے بارے میں آپ نے بہت بڑی بات کہی۔ وہ سہی کہتے ہیں کہ

    لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا​
    [/quote:23k9pgay]

    واہ ہما جی،۔----

    کیا مثال دی ہے آپ نے،۔۔۔-----

    یہی تو فرق ہے ڈئیر ،۔----جنہیں زندگی خود سکھاتی ہے انہیں بڑی اور گہری باتیں کرنے کا ہنر کب آ جاتا ہے یہ وہ بھی نہیں جانتے،۔----

    یوں تو وہ عام سی بات کرتے ہیں مگر صرف بظاہر وہ عام سی بات ہوتی ہے،۔----- :)

    آپ کی پسند دیدگی کے لئے بندی شکر گزار ہے،۔-------
     
  8. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام ایڈمن جی ،۔۔۔

    جناب ہمارے سارے پیغام کدھر غائب ہو گئے ہیں۔ :rona: :rona: :rona:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کنول جی ۔
    جہاں‌تک میرا خیال ہے جب بھی کوئی لڑی اپنے عنوان سے ہٹ کر کسی دوسری سمت چل پڑتی ہے تو انتظامیہ اس لڑی کو متعلقہ چوپال میں‌منتقل کردیتی ہے جہاں وہ زیادہ موزوں لگتی ہے۔
    آپکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے کہ جب آپ کا تعارف گپ شپ کی نذر ہونے لگا تو انتظامیہ نے بقیہ پیغامات کو گپ شپ کی لڑی میں منتقل کردیا ۔
    ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عبدالجبار، عاشو، مریم وغیرہ سمیت کئی صارفین کے ساتھ ہوچکا ہے۔ اور میرا خیال ہے انتظامیہ ایسا اس لیے کرتی ہے تاکہ فورم کا نظم و ضبط اور حسن و جمال برقرار رہے۔

    اس لیے بقیہ پیغامات اور انکے جوابات کے لیے گپ شپ میں‌"کنول کے ساتھ کچھ باتیں " کے عنوان کی طرف چلیے۔ :car:
     
  10. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ٹھیک ہے جی ،۔ ۔ ۔

    کم سے کم آپ بتلا تو دیں نہ ،۔۔۔

    آب یہاں ہم ڈر گئے کہ کہیں ہماری غیر حاضریوں پہ ہمیں کلاس روم سے باہر ہی نہ نکال پھینک دیا ہو ،۔۔۔
    :soch:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھیک ہے جی ،۔ ۔ ۔

    کم سے کم آپ بتلا تو دیں نہ ،۔۔۔

    آب یہاں ہم ڈر گئے کہ کہیں ہماری غیر حاضریوں پہ ہمیں کلاس روم سے باہر ہی نہ نکال پھینک دیا ہو ،۔۔۔
    :soch:[/quote:1qrczhdy]
    ارے نہیں کنول جی ۔
    جہاں تک میں نے دیکھا ہے ہماری اردو کے دوست تو محبتوں کے متلاشی ہیں۔ کسی کو خود سے دور نہیں کرتے۔ بلکہ اگر کوئی دور جانا چاہے تو اسے پیچھے سے اتنی آوازیں دیتے ہیں کہ ان آوازوں کی گونج اس دور جانے والے کو واپس آنے پر مجبور کردیتی ہے۔ اور اسکی کئی عملی مثالیں موجود ہیں۔
    آپ ہماری اردو کا بہت قیمتی اثاثہ ہیں۔ اور بھلا کوئی اپنا اثاثہ کیسے ضائع کرسکتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں