1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کنوارے ہونا ہزار نعمت ہے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏24 مئی 2016۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عطاء الحق قاسمی صاحب کہتے ہیں کہ کنوارے بندے کو یہ بڑا فائدہ ہے کہ وہ بیڈ کے دونوں طرف سے اتر سکتا ہے‘

    ٹھیک کہتے ہیں ‘ میں تو کہتا ہوں کنوارے بندے کو یہ بھی بڑا فائدہ ہے کہ وہ رات کو گلی میں چارپائی ڈال کر بھی سو سکتا ہے‘‘ کمرے کی کھڑکیاں ہر وقت کھلی رکھ کر تازہ ہوا کا لطف اٹھا سکتا ہے‘رات کو لائٹ بجھائے بغیر سوسکتاہے۔۔۔

    میں جب بھی کسی کنوارے کو دیکھتا ہوں حسد میں مبتلا ہوجاتا ہوں‘

    شادی شدہ بندے کی یہ بڑی پرابلم ہے کہ وہ کنوارہ نہیں ہوسکتا‘ البتہ کنوارہ بندہ جب چاہے شادی شدہ ہوسکتاہے۔

    ہمارے ہاں کنوارہ اُسے کہتے ہیں جس کی زندگی میں کوئی عورت نہیں ہوتی‘ حالانکہ یہ بات شادی شدہ بندے پر زیادہ فٹ بیٹھتی ہے‘ کنوارے تو اِس دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔

    فی زمانہ جو کنوارہ ہے وہ زندگی کی تمام رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کا حق رکھتا ہے‘

    وہ کسی بھی شادی میں سلامی دینے کا مستحق نہیں ہوتا‘

    اُس کا کوئی سُسرال نہیں ہوتا‘

    اُس کے دونوں تکیے اس کی اپنی ملکیت ہوتے ہیں‘

    اُسے کبھی تنخواہ کا حساب نہیں دینا پڑتا‘

    اُسے دوستوں میں بیٹھے ہوئے کبھی فون نہیں آتا کہ ’’آتے ہوئے چھ انڈے اور ڈبل روٹی لیتے آئیے گا‘‘۔

    اُسے کبھی موٹر سائیکل پر کیرئیر نہیں لگوانا پڑتا‘

    اُسے کبھی دوپٹہ رنگوانے نہیں جانا پڑتا‘

    اُس کا کوئی سالا نہیں ہوتا لہذا اُس کی موٹر سائیکل میں پٹرول ہمیشہ پورا رہتا ہے‘

    اُسے کبھی روٹیاں لینے کے لیے تندور کے چکر نہیں لگانے پڑتے‘

    اُسے کبھی فکر نہیں ہوتی کہ کوئی اُس کا چینل تبدیل کرکے ’’میرا سلطان‘‘ لگا دے گا‘

    اُس کے ٹی وی کا ریموٹ کبھی اِدھر اُدھر نہیں ہوتا‘

    اُسے کبھی ٹی سیٹ خریدنے کی فکر نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی پردوں سے میچ کرتی ہوئی بیڈ شیٹ نہیں لینی پڑتی‘

    اسے کبھی کہیں جانے سے پہلے اجازت نہیں لینی پڑتی‘

    اسے کبھی اپنے موبائل میں خواتین کے نمبرزمردانہ ناموں سے save نہیں کرنے پڑتے‘

    اسے کبھی کپڑوں کی الماری میں سے اپنی شرٹ نہیں ڈھونڈنی پڑتی‘

    اسے کبھی انارکلی بازار میں مارا مارا نہیں پھرنا پڑتا‘

    اسے کبھی بیڈ روم کے دروازے کا لاک ٹھیک کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘

    اسے کبھی ٹوتھ پیسٹ کا ڈھکن بند نہ کرنے کا طعنہ نہیں سننا پڑتا‘

    اسے کبھی دو جوتیاں نہیں خریدنی پڑتیں‘

    اسے کبھی بیوٹی پارلر کے باہر گھنٹوں انتظار میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا‘

    اسے کبھی دیگچی کو ہینڈل نہیں لگوانے جانا پڑتا‘

    اسے کبھی اپنے براؤزر کی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی کسی کو منانا نہیں پڑتا‘

    اسے کبھی کسی کی منتیں نہیں کرنی پڑتیں

    اسے کبھی آٹے دال کے بھاؤ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی‘

    اسے کبھی موٹر سائیکل کے دونوں شیشے نہیں لگوانے پڑتے‘

    اسے کبھی سٹاپ پر موٹر سائیکل گاڑیوں سے پرے نہیں روکنی پڑتی‘

    اسے کبھی نہیں پتا چلتا کہ اس کا کون سا رشتہ دار کمینہ ہے‘

    اسے کبھی اپنے گھر والوں کی منافقت اور برائیوں کا علم نہیں ہونے پاتا‘

    اسے کبھی اپنے گھرکے ہوتے ہوئے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘

    اسے کبھی بہنوں بھائیوں سے ملنے میں جھجک محسوس نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں جوڑنے پڑتے‘

    اسے کبھی ماں کو غلط نہیں کہنا پڑتا‘

    اس کی کنگھی اور صابن پر کبھی لمبے لمبے بال نہیں ملتے‘

    اسے کبھی بدمزہ کھانے کو اچھا نہیں کہنا پڑتا‘

    اسے کبھی میٹھی نیند کے لیے ترسنا نہیں پڑتا‘

    اسے کبھی سردیوں کی سخت بارش میں نہاری لینے نہیں نکلنا پڑتا‘

    اسے کبھی کمرے سے باہر جاکے سگریٹ نہیں پڑتا‘

    اسے کبھی چھت کے پنکھے صاف نہیں کرنے پڑتے‘

    اسے کبھی ’’پھول جھاڑو‘‘ خریدنے کی اذیت سے نہیں گذرنا پڑتا‘

    اسے کبھی پیمپرزنہیں خریدنے پڑتے

    اسے کبھی کھلونوں کی دوکانوں کے قریب سے گذرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا‘

    اسے کبھی صبح ساڑھے سات بجے اٹھ کر کسی کو سکول چھوڑنے نہیں جانا پڑتا

    اسے کبھی اتوار کا دن چڑیا گھر میں گذارنے کا موقع نہیں ملتا

    اسے کبھی باریک کنگھی نہیں خریدنی پڑتی‘

    اسے کبھی سستے آلوخریدنے کے لیے چالیس کلومیٹر دور کا سفر طے نہیں کرنا پڑتا‘

    اسے کبھی الاسٹک نہیں خریدنا پڑتا‘

    اسے کبھی سبزی والے سے بحث نہیں کرنا پڑتی‘

    اسے کبھی فیڈر اور چوسنی نہیں خریدنی پڑتی‘

    اسے کبھی سالگرہ کی تاریخ یاد نہیں رکھنی پڑتی‘

    اسے کبھی پیٹی کھول کر رضائیوں کو دھوپ نہیں لگوانی پڑتی‘

    اسے کبھی دال ماش اور کالے ماش میں فرق کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی‘

    اسے کبھی نیل پالش ریموور نہیں خریدنا پڑتا‘

    اسے کبھی اپنی فیس بک کا پاس ورڈ کسی کو بتانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘

    اسے کبھی گھر آنے سے پہلے موبائل کے سارے میسجز ڈیلیٹ کرنے کی فکر نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی ہیرکلپ نہیں خریدنا پڑتے‘

    اسے کبھی موٹر کا پٹہ بدلوانے کی فکر نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی اچھی کوالٹی کے تولیے لانے کی ٹینشن نہیں ہوتی‘

    اسے کبھی کسی کے خراٹے نہیں سننے پڑتے‘

    اسے کبھی نیند کی گولیاں نہیں خریدنی پڑتیں ‘

    اسے کبھی سکول کی فیس ادا کرنے کا کارڈ نہیں موصول ہوتا‘

    اسے کبھی کرکٹ میچ کے دوران یہ سننے کو نہیں ملتا کہ ’’آفریدی اتنے گول کیسے کرلیتا ہے؟‘‘ ۔۔۔

    کسی سینئر کنوارے کا شعر ہے کہ۔۔۔!!!

    ’’ہم سے بیوی کے تقاضے نہ نباہے جاتے
    ورنہ ہم کوبھی تمنا تھی کہ بیاہے جاتے
     
    سعدیہ, نعیم, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو کچھ نہیں پڑھنا نہ ہی کچھ سننا ہے
    کسی پر بھروسہ نہیں
    خود ہی تجربہ کرنا ہے کہ کیا واقعی یہ سب کچھ ایسا ہی ہے جیسا آپ بتا رہے ہو
    یا صرف خود ہی خوش رہنا پسند ہے آپ کو
    بھائی کی خوشی اچھی نہیں لگتی :p
    مجھے تو یہ سب ہمارے خلاف سازش لگی ہے ہاہاہاہاہا
     
    تجمل حسین اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    fat-man-dancin-o11.gif
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :beating: یاد آیا
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  8. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    کنوارے پن کی اتنی نعمتیں پڑھ کر دل کرتا ہے کنوارے ہی رہیں۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کنوارے رہتے تو زندگی رک جاتی ایک ڈگر پر
    giphy22.gif
     
    Last edited: ‏11 جون 2016
    ھارون رشید اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تک تو کنوارہ ہی ہوں۔۔۔۔ :khudahafiz:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہر چیز کا اللہ نے ایک وقت مقرر کیا ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    درست کہا۔ اس لیے جس قدر ہوسکے ہیپی کنواری لائف۔۔۔ :)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب شادی ہو جائے تو بندہ آزادی سے محروم ہو جاتا ہے دن بدن ذمہ داری بڑھتی جاتی ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    میں سمجھتا ہوں کہ آزاد ہوجاتا ہے۔ ۔۔۔۔ :)
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ ذمہ داریاں بڑھتی ہیں جبکہ کچھ سے آزادی ملتی ہے ۔۔ : )
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب آپ کی شادی ہو گی تو آپ جان جائیں گے کہ میں صحیح کہہ رہا تھا یا غلط
     
    دُعا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    جب کی تب دیکھی جائے گی۔ :)
     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں وہ کیسے؟:eek:
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میری دعا ہے کہ یہ آپ کی کنوارے ہونے کی آخری عید ہو
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    جو کہ اتنی جلدی قبول ہونے والی نہیں۔۔ :D
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی ساتھ مل کر دعا کروں تو پوری امید ہے کہ اللہ پاک قبول فرمائیں گے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بڑی عید پہ سہی

    بکروں کا ریٹ بھی اچھا ہوجاتا ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ڈبل سے بھی زیادہ قیمت ہو جاتی ہے بکروں کی ۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بکروں کے ریٹ تو اچھے ہوتے ہیں مگر گائے کونسا سستی ہوتی ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عید پر بہت مہنگے ہو جاتے ہیں سب جانور
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    اررررےےےے۔۔ بھائی جی۔ رکیے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بھی تو سنیے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
    مم ۔۔ میں ۔۔۔ تو بس۔۔ یہی کہنا چاہتا تھا کہ اپنی دعا کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا اضافہ اور فرمالیں ۔۔۔8) وہ یہ کہ۔۔۔۔
    ”دعا تو بے شک پوری ہوجائے لیکن حادثے کی صورت میں نہیں۔۔۔۔“ کیونکہ حادثے کی شادی بہت مہنگی پڑتی ہے :cry:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    کیا مطلب بھئی۔۔۔ مجھے تو شک ہورہا ہے کہ مجھے ہی قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔۔۔ :chp:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے آپ سب نے تہیہ کرلیا ہے۔۔۔ :(
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم لوگوں کے تو صرف اندازے ہیں ۔ اصل قربانی تو آپ نے دینی ہے ۔ ۔ ۔
    کب اور کہاں یہ آپ پر منحصر ہے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں