1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کنفیوژن ،تذبذب اورمخمصہ ... رضوان احمد

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کنفیوژن ،تذبذب اورمخمصہ ... رضوان احمد

    انسان اپنی روزمرہ زندگی میں مختلف کیفیتوں سے دوچار ہوتا ہے ، وہ خوش بھی ہوتا ہے تو پریشان بھی ہوتا ہے ۔ کچھ معاملات پر وہ فیصلہ نہیں لے پاتا، اسے سمجھ نہیں آرہی ہوتی کہ اس کے لئے کیا بہتر ہے اور کیا بہتر نہیں ، کچھ معاملات میں وہ اتنا پریشان ہوجاتا ہے کہ وہ ہر وقت اس پریشانی میں مبتلا نظر آتا ہے ، اس پریشانی کو ماہرین مختلف نام دیتے ہیں ۔جب انسان کسی مسئلہ پر فیصلہ نہ کرپارہا ہو تو عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ کنفیوژ ہے۔کنفیوژن ایک کیفیت کا نام ہے۔ اردو میں اس کیفیت کے بیان کے لیے مختلف پس منظر میں مختلف نام ہیں۔اگر آپ دو میں سے ایک کو ترجیح دینے پر کنفیوژڈ ہیں تو یہ تذبذب ہے۔ اگر کچھ سمجھ میں نہ آنے پر کنفیوژن ہے تو یہ مخمصہ ہے۔ اگر کسی کے سامنے بات کرتے ہوئے کنفیوژڈ ہیں تو یہ ہچکچاہٹ ہے۔اور اگر کوئی دوسرا آپ کو کنفیوز کردے تو وہ کیفیت اردو میں جھجھک پیدا کر دینے کے نام سے موسوم ہوتی ہے۔اس کیفیت کے پس منظر اور پیش منظرکے اعتبار سے اور بھی کئی نام ہوسکتے ہیں۔جیسے کہ آپ ابھی کنفیوژن کی مختلف صورتیں جان کر شش و پنج میں مبتلا ہوگئے۔ہر کیفیت کا اپنا ایک رجحان ہوتا ہے ۔ انسان کنفیوژ ہو تو درست فیصلہ نہیں کرپاتا لیکن جب وہ اپنی کیفیت کو سمجھ لے گا جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے تو پھر اسے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ اگر آپ اپنی کیفیت کے مطابق تذبذب کا شکا رہیں تو پھر آپ اس کے مطابق فیصلہ کریں گے اور اگر آپ کسی مخصمہ کا شکار ہیں تو بھی آپ کیلئے راہ متعین ہوجائے گی۔اسی طرح جھجک اور ہچکچاہت کی کیفیت بھی آپ درست طور پر جج کرسکتے ہیں ۔ جس بھی کیفیت میں مبتلا ہوں ، اسی کے مطابق قدم اٹھائیں یا مشورہ لیں۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں