1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلونجی کے صحت پر حیرت انگیز اثرات، جانیے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کلونجی کے صحت پر حیرت انگیز اثرات، جانیے

    [​IMG]

    لاہور: (ویب ڈیسک) ہمارے گھروں میں اکثر کلونجی کو کھانوں کے ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کھانے کے علاوہ اس کے صحت پر بھی بہت زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں۔ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جسکی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم اور متعدد دیگر اجزا کی موجودگی ہے۔ ان کے فوائد پڑھیں۔



    بلڈ پریشر کو قابو کرے



    متعدد بیماریوں کی طرح بلڈ پریشر یا بلند فشار خون بھی ملک میں عام بیماری بن گئی ہے جس کا ہر تیسرا شخص شکار ہے۔ بلڈ پریشر کی وجہ سے ہی دل کی بیماریوں اور فالج کے حملے کا خطرہ رہتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی کلونجی انتہائی فائدے مند ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنا لیں اس طرح آپ بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔



    دانتوں کا علاج



    اگر آپ کے دانت کمزور ہیں، مسوڑوں سے خون آتا ہے یا وہ سوج رہے ہیں تو اس صورت میں کلونجی آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں۔ اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔ دہی میں کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار مسوڑوں پر ملنے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔



    قبض سے نجات



    قبض کی بیماری عام ہے جس کا شکار ہر فرد ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی قبض کا شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کو بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پی لیں۔ جو آپ کو فوری طور پر قبض سے نجات دے گا۔



    یرقان کا علاج



    یرقان سے عام طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یرقان کے باعث بچے کی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔ اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح چھان لیں، اس میں کلونجی کا تیل آدھے چائے کا چمچ ملا کر دن میں ایک بار استعمال کریں۔ یہ عمل آپ کو یرقان سے چھٹکارا دے گا۔



    میگرین



    میگرین کو آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے جو اتنا شدید ہوتا ہے کہ انسان کوئی کام نہیں کر سکتا اور مسلسل تکلیف میں رہتا ہے۔ میگرین کا مرض بھی پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ سر کے جس طرف درد ہو اْس کی مخالف سمت ناک میں ڈالیں۔ سر کا مساج کریں اور دن میں 10 قطرے کلونجی کے تیل کو پیئیں، یہ عمل آپ کو میگرین سے نجات دلائے گا۔



    ذیابیطس کا علاج



    ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی کلونجی کا تیل انتہائی مفید ہے۔ ایک پیالی کالی چائے میں کلونجی کا تیل ایک چائے کا چمچ ملائیں اور اسے دن میں دو بار صبح شام استعمال کریں، مسلسل کچھ روز کے عمل سے آپ کو اپنی صحت میں کافی فرق محسوس ہو گا۔

     
    ھارون رشید اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں