1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلام اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی بلاغی وجوہ

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از ابو محمد رضوی, ‏19 فروری 2012۔

  1. ابو محمد رضوی
    آف لائن

    ابو محمد رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2012
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    کلام الامام امام الکلام (امام کا کلام ،دوسرے کلاموں کا امام ھوتا ھے)اور یہ مقولہ ھمارے ممدوح پر صحیح منطبق آتا ھے،
    اگر اسلامی ادبیات و تصنیفات کی تاریخی جائزہ لیتے ھیں تو ساتویں صدی ھجری میں ایک ھمالہ علم وفضل نظر آتا ھےکہ ان سا یگانہ روزگار اور نابغہ عصر دوسرا کوئی دکھائی نہیں دیتا میری مراد علوم عقلیہ و نقلیہ کا ماھر عظیم امام جلال الدین سیوطی جنکی دو ھزار سے زائد تصانیف منصہ شھود پر سامان ھدایت بن گیئں۔ پھر اتنا بڑا نابغہ عصر ،فرید الدھر دکھتا
    ھے تو پچھلی صدی (بارھویں صدی ھجری کے اواخر اور تیرھویں کے اوائل ) جسے آپ اور میں امام احمد رضاء کے نام سے یاد کرتے ھیں،آپ نے یوں تو ستر علوم عقلیہ(منطق،تمام علوم فلسفیہ اور علوم ریاضیہ و جغرافیہ) اور علوم نقلیہ (تفسیر و حدیث و فقہ وفرائض و فتوی) میں دو ھزار سے زائد کتابیں لکھی ھیں،لیکن علوم ادبیہ کے اندر جو مقام آپ کا ھے اس پر بھی آپ ھی تنھا نظر آتے ھیں بقول حضرت داغ دھلوی
    ملک سخن کی شاھی تم کو رضاء مسلم
    جس سمت چل دئے ھو سکے بٹھا دئے ھیں
    دیکھا آپ نے حضرت داغ دھلوی اپنے ھاتھوں سے امام کے ماتھے علوم ادبیہ کی بادشاھی کا تاج رکھ رھے ھیں،
    یہ چند تمھیدی کلمات اس لیے زیر قلم لیے آیا کہ ان کی نعت کی لغوی و بلاغی تحلیل سے پہلےصاحب کلام کے علمی بلندی کا نظارہ ممکن ھو سکےتو آئیے جو کچھ میرے ذھن میں حاضر ھے پیش خدمت کیے دیتا ھوں،اور جو آج نہ ھو سکا اپ ڈیٹ کرتا رھوں گا۔
    لم یات نظیرک فی نظر مثل تو نہ شد پیدا جاناں
    جگ راج کا تاج تورے سر سو ھے تجھ کو شہ دوسرا جاناں
    آپ نے مشاھدہ کیا کہ یہ شعر ایک زبان پر مشتمل نہیں ھے،بلکہ پوری نعت کے ھر شعر( ماسوا مقطع کے) کی کیفیت بھی یہی ھے ،اور یہ اولیات امام رضاء سے ھے ،اس سے پہلے سنائی و قدوائی و خیام و جامی رومی و سعدی وخسرو میں سے ھر ایک نے اس صنعت میں طبع آزمائی کی لیکن وہ دو زبانوں سے زیادہ تجاوز نہ کرسکے.آئیے پہلے سمجتھے ھیں کہ اس صنعت کو ادب کی زبان میں کہتے کیا ھیں اور اسکی تعریف کیا ھے?
    صنعت تلمیع:ایسی لفظی صنعت ھے جس میں شاعر کسی دوسری زبان کے جملے، مقولے استعمال میں لائے۔اور اس صنعت کے لیے تبحر علمی شرط ھے۔ھر شاعر اس کو استعمال کرنے کی قدرت نہیں رکھتا
    مثال کہ طور علامہ جامی نے اس صنعت کا بہت زیادہ استعمال کیا ھے،لیکن آپ کی زبانوں کی تعداد نے دو کا عدد تجاوز نہ کیا یعنی عربی و فارسی ملاحظہ ھو:
    اے کہ درت کعبہ ارباب نجات(پہلا مصرعہ فارسی زبان)
    قبلتی وجھک فی کل صلات (اسی شعر کا دوسرا مصرعہ ھے عربی)
    اس نعت کا اسلوب یہ ھے کہ پوری نعت کا ھر پہلا مصرعہ فارسی اور ھر دوسرا مصرعہ عربی کا ھے اور کبھی یہ طرز اختیار کرتے ھیں غزل کا پہلا اور آخری مصرعہ عربی اور ما بین اول وآخر فارسی
    جیسے ملاحظہ ھو:لی حبیب عربی مدنی قرشی
    کہ بود درد و غمش مایہ شادی و خوشی
    یہ مطلع تھا پہلا مصرعہ عربی اور دوسرا فارسی زبان پر مشتمل ھے اب مقطع پیش خدمت ھے
    گرچہ صد مرحلہ دور است ز پیش نظرم
    وجھہ فی نظری کل غداۃ و عشی،اس نعت میں یہ اسلوب یہ رھا کہ مطلع کا پہلا مصرعہ اور مقطع کا دوسرا مصرعہ عربی میں تھا اور ان مابین جتنے مصرعے آئے سب فارسی میں تھے.
    تھوڑا سا آگے بڑھیں تو امیر خسرو کا زمانہ آتا ھے آپ بھی اس صنعت سے خوشہ چینی کرتے ھیں مگر زبانوں کی تعداد دو سے تجاوز نہیں کرتی
    ملاحظہ فرمائیں:
    زحال مسکیں مکن تغافل ،لگائے نیناں بنائے بتیاں
    جی آپ نے دیکھا کہ مصرعہ کا صدر فارسی اور آخیر ھندی

    اب ممدوح کا کلام ملاحظہ ھو بیک وقت چار زبانیں کا کیا خوبصورت امتزاج پیدا کیا جاتا کہ معنویت فوت نہیں ھوتی اور چند لفظوں کے بعد زباں بدلے سے سلاست (روانی) ختم نہیں ھوتی۔آپ نے اس نعت میں جن چار زبانوں کے ساتھ طبع آزمائی فرمائی حسب ترتیب نعت یہ ھیں۔
    1۔عربی
    2۔فارسی
    3۔ھندی
    4۔اردو
    لم یات نظیرک فی نظر( مصرعہ اول کا صدر عربی زبان)
    مثل تو نہ شد پیدا جاناں( مصرعہ اول کا آخیر فارسی)
    جگ راج کا تاج تورے سر سو ھے (مصرعہ ثانی کا صدر ھندی زبان)
    تجھ کو شاہ دوسرا جانا (مصرعہ ثانی کا آخیر اردو)
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کلام اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی بلاغی وجوہ

    شکریہ اتنی اچھی پوسٹ کے لیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں