1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کعبہ کے بدر الدجٰی تم پہ کروڑوں درود

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏2 نومبر 2015۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    kaam woh le lijiye islamic wallpaper1.jpg

    کعبہ کے بدر الدجٰی تم پہ کروڑوں درود
    طیبہ کے شمس الضحٰی تم پہ کروڑوں درود

    شافع روز جزا تم پہ کروڑوں درود
    دافع جملہ بلا تم پہ کروڑوں درود

    جان و دل اصفیا تم پہ کروڑوں درود
    آب و گل انبیا تم پہ کروڑوں درود

    لائیں تو یہ دوسرا، دوسرا جس کو ملا
    کوشک عرش و دنٰی تم پہ کروڑوں درود

    اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا
    جب نہ خدا ہی چھپا، تم پہ کروڑوں درود

    طور پر جو شمع تھا چاند تھا ساعیر کا
    نیر فاراں ہوا تم پہ کروڑوں درود

    دل کرو ٹھنڈا مرا وہ کف پا چاند سا
    سینے پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروڑوں درود

    ذات ہوئی انتخاب وصف ہوئے لاجواب
    نام ہوا مصطفیٰ (صلی للہ علیہ وسلم) تم پہ کروڑوں درود

    غیت و علت سببب بہر جہاں تم ہو سب
    تم سے بنا تم بنا تم پہ کروڑوں درود

    تم سے جہاں کی حیات تم سے جہاں کا ثبات
    اصل سے ہے ظل بندھا تم پہ کروڑوں درود

    مغز ہو تم اور پوست، اور ہیں باہر کے دوست
    تم ہو درون سرا تم پہ کروڑوں درود

    کیا ہیں جو بیحد ہیں لوث، تم تو ہو غیث اور غوث
    چھینٹے میں ہوگا بھلا تم پہ کروڑوں درود

    تم ہو حفیظ و مغیث، کیا ہے وہ دشمن خبیث
    تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کروڑوں درود

    وہ شب معراج راج، وہ صف محشر کا تاج
    کوئی بھی ایسا ہوا تم پہ کروڑوں درود

    جان و جہان مسیح، داد کہ دل ہے جریح
    ؎نبضیں چھٹیں دم چلا تم پہ کروڑوں درود

    اف وہ رہ سنگلاخ، آہ یہ پا شاخ شاخ
    اے مرے مشکل کشا تم پہ کروڑوں درود

    تم سے کھلا باب جود،تم سے ہے سب کا وجود
    تم سے ہے سب کی بقا تم پہ کروڑوں درود

    خستہ ہوں اور تم معاذ،بستہ ہوں تم ملاذ
    آگے جو شہ کی رضا تم پہ کروڑوں درود

    گرچہ ہیں بےحد قصور ، تم ہو عفو و غفور
    بخشدو جرم و خطا تم پہ کروڑوں درود

    مہر خدا نور نور، دل ہے سیہ دن ہے دور
    شب میں کرو چاندنا تم پہ کروڑوں درود

    تم ہو شہید و بصیر ، اور میں گنہ پر دلیر
    کھول دو چشم حیا تم پہ کروڑوں درود

    چھینٹ تمہاری سحر چھوٹ تمہاری قمر
    دل میں رچا دو ضیاء تم پہ کروڑوں درود

    تم سے خدا کا ظہور اس سے تمہارا ظہور
    لم ہے یہ وہ ان ہوا تم پہ کروڑوں درود

     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    بے ہنر و بے تمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز
    ایک تمہارے سوا تم پہ کروڑوں درود

    آس ہے کوئی نہ پاس، ایک تمہاری ہے آس
    بس ہے یہی آسرا، تم پہ کروڑوں درود
    طارم اعلٰی کا عرش،جس کف پا کا ہے فرش
    آنکھوں پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروڑوں درود​

    کہنے کو ہیں عام و خاص ایک تم ہی ہو خلاص
    بند سے کردو رہا تم پہ کروڑوں درود​

    تم ہو شفائے مرض، خلق خدا خود غرض
    خلق کی حاجت بھی کیا تم پہ کروڑوں درود​

    آہ وہ راہ صراط، بندوں کی کتنی بساط
    المدد اے رہنما تم پہ کروڑوں درود​

    بے ادب و بد لحاظ، کر نہ سکا کچھ حفاظ
    عفو پہ بھولا رہا تم پہ کروڑوں درود​

    لو تہ دامن کہ شمع، جھونکوں میں ہے روز جمع
    آندھیوں سے حشر اٹھا تم پہ کروڑوں درود​

    سینہ کہ ہے داغ داغ کہ دو کرے باغ باغ
    طیبہ سے آکر صبا تم پہ کروڑوں درود​

    گیسو قد و لام الف، کردو بلا منصرف
    لا کے تہ تیغ لا، تم پہ کروڑوں درود​

    تم نے برنگ فلق جیب جہاں کر کے شق
    نور کا تڑکا کیا تم پہ کروڑوں درود​


    نوبت دربیں فلک، خادم در ہیں ملک
    تم ہوجہاں بادشاہ تم پہ کروڑوں درود
    خلق تمہاری جمیل ، خلق تمہارا جلیل
    خلق تمہاری گدا تم پہ کروڑوں درود​

    طیبہ کے ماہ تمام جملہ رسل کے امام
    نوشہ ملک خدا تم پہ کروڑوں درود​

    تم سےجہاں کا نظام، تم پہ کروڑوں سلام
    تم پہ کروڑوں ثنا تم پہ کروڑوں درود​

    تم ہو جواد و کریم تم ہو رؤ ف و رحیم
    بھیک ہو داتا عطا تم پہ کروڑوں درود​

    خلق کے حاکم ہو تم رزق کے قاسم ہو تم
    تم سے ملا جو ملا تم پہ کروڑوں درود​

    نافع و دافع ہو تم، شافع و رافع ہو تم
    تم سے بس افزوں خدا تم پہ کروڑوں درود​

    شافی و نافی ہو تم کافی و وافی ہو تم
    درد کو کر دو دوا تم پہ کروڑوں درود​

    جائیں نہ جب تک غلام، خلد ہے سب پر حرام
    ملک تو ہے آپ کا تم پہ کروڑوں درود​

    مظہر حق ہو تمہیں، مظہر حق ہو تمہیں
    تم میں ہے ظاہر خدا تم پہ کروڑوں درود​

    زور دہ نا رساں تکیہ گہ بے کساں
    بادشہ ماورا تم پہ کروڑوں درود​


    کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں
    تم ہو میں تم پر فدا تم پہ کروڑوں درود
    گندے نکمے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین
    کون ہمیں پالتا تم پہ کروڑوں درود​

    باٹ نہ در کے کہیں، گھاٹ نہ گھر کے کہیں
    ایسے تمہیں پالنا تم پہ کروڑوں درود​

    ایسوں کو نعمت کھلاؤ، دودھ کے شربت پلاؤ
    ایسوں کو ایسی غذا تم پہ کروڑوں درود​

    گرنے کو ہوں روک لوغوطہ لگے ہاتھ دو
    ایسوں پر ایسی عطا تم پہ کروڑوں درود​

    اپنے خطا واروں کو اپنے ہی دامن میں لو
    کون کرے یہ بھلا تم پہ کروڑوں درود​

    کرکے تمہارے گناہ مانگیں تمہاری پناہ
    تم کہو دامن میں آ تم پہ کروڑوں درود​

    کردو عدو کو تباہ حاسدوں کو روبراہ
    اہل ولا کا بھلا تم پہ کروڑوں درود​

    ہم نے خطا میں نہ کی، تم نے عطا میں نہ کی
    کوئی کمی سرورا تم پہ کروڑوں درود​

    کام غضب کے کئے اس پہ ہے سرکار سے
    بندوں کو چشم رضا تم پہ کروڑوں درود​

    آنکھ عطا کیجئے اس میں ضیاء دیجئے
    جلوہ قریب آگیا تم پہ کروڑوں درود​

    کام وہ لے لیجئے تم کو جو راضی کرے
    ٹھیک ہو نام رضا تم پہ کروڑوں درود​

     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔۔۔جزاک اللہ خیرا
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    kare ke gunah mange tumhari panah.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں