1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کس حرف پہ تو نے گوشۂ لب اے جان جہاں غماز کیا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کس حرف پہ تو نے گوشۂ لب اے جان جہاں غماز کیا
    اعلان جنوں دل والوں نے اب کے بہ ہزار انداز کیا

    سو پیکاں تھے پیوست گلو جب چھیڑی شوق کی لے ہم نے
    سو تیر ترازو تھے دل میں جب ہم نے رقص آغاز کیا

    بے حرص و ہوا بے خوف و خطر اس ہاتھ پہ سر اس کف پہ جگر
    یوں کوئے صنم میں وقت سفر نظارۂ بام ناز کیا

    جس خاک میں مل کر خاک ہوئے وہ سرمۂ چشم خلق بنی
    جس خار پہ ہم نے خوں چھڑکا ہم رنگ گل طناز کیا

    لو وصل کی ساعت آ پہنچی پھر حکم حضوری پر ہم نے
    آنکھوں کے دریچے بند کیے اور سینے کا در باز کیا
    فیض احمد فیض​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں