1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی کے پیار کو ایسے بھلایا جا نہیں سکتا ----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏31 دسمبر 2019۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    برائے اصلاح اور تنقید (کھلے دل سے تنقید کیجئے) سعید سعدی صاحب اور شکیل احمد خان صاحب سے اصلاح کی درخواست
    ------------------
    مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
    -------
    کسی کے پیار کو ایسے بھلایا جا نہیں سکتا
    دیا روشن جو دل میں ہو بجھایا جا نہیں سکتا
    -----------
    جو گِر جاتے ہیں نظروں سے انہیں سب بھول جاتے ہیں
    دلوں میں مرتبہ پھر سے وہ پایا جا نہیں سکتا
    --------------یا
    انہیں پھر سے تو آنکھوں پر بٹھایا جا نہیں سکتا
    ---------
    بتا دے حل مجھے کوئی میں روکوں کس طرح ان کو
    خیالوں پر تو تالا بھی لگایا جا نہیں سکتا
    --------------
    سدا دل میں جو رہتی ہے تری تصویر آویزاں
    میں چاہوں بھی اگر اس کو ہٹایا جا نہیں سکتا
    --------------------
    ابھی تک گونجتی ہے وہ تری آواز کانوں میں
    ترے الفاظ کا جادو بھلایا جا نہیں سکتا
    ------------
    مقدّر میں جدائی تھی اسے میں روکتا کیسے
    لکھا ہوتا ہے قسمت میں مٹایا جا نہیں سکتا
    -------------
    ملاقاتوں کا وہ منظر سمایا ہے جو آنکھوں میں
    میں کیسے بھول سکتا ہوں بھلایا جا نہیں سکتا
    -------------
    جوانی کی یہ باتیں ہیں بھلا دے اب انہیں ارشد
    جو لمحہ بیت جاتا ہے وہ لایا جا نہیں سکتا
    ------------
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ شکیل خان صاحب۔آپ نے تو غزل کو چار چاند لگا دئے ہیں۔۔کس طرح آپ شکریہ ادا کرں ۔امید ہے آئندہ بھی رہنمائی فرمائیں گے۔خدا آپ کو جزا دےآمین۔والسلام
     
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مہربانی جناب ،خوش رہیں ، آباد رہیں!
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ
    بہت عمدہ
    بہت خوبصورت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں