1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئے۔

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏1 جون 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئ

    اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

    دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔

    مائیکروسافٹ کے خدمتگار نظام ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 میں اُردو سپورٹ موجود ہے، مگر وہ اپنے آپ (بائی ڈیفالٹ) نصب نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

    تنصیبِ اُردو
    1. ونڈوز ایکس پی پروفیشنل یا ہوم ایڈیشن کی صورت میں ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں۔ (ونڈوز98 یا 2000 کی صورت میں نیچے متعلقہ جگہ ملاحظہ کریں۔)
    2. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
    3. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
    4. اب پہلے ڈبے Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai) پر چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔
    5. چند لمحوں میں اُردو انسٹال ہو جائے گی۔ اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔
    اِختیارِ اُردو
    1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
    2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
    3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
    4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
    نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔

    صوتی کی بورڈ کی تنصیب
    مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو ، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں، الخ۔
    <ul> [*]صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
    [/list]
    صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب
    1. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
    2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
    3. صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
    4. ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
    شارٹ کٹس کی تشکیل


    <u>اِنتخابِ زبان کے شارٹ کٹس</u>


    بیک وقت اُردو اور انگریزی 2 زبانوں میں کام کرتے ہوئے ایک سے دوسری زبان میں منتقلی کے لئے بار بار چوہا چھونے سے بچنے کے لئے شارٹ کٹس کا تعین خاصا مفید ہو گا۔
    1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
    2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
    3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
    4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی سے Key Settings کا بٹن دبائیں۔
    5. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں لسٹ میں موجود تینوں اِختیارات کو باری باری منتخب کرتے ہوئے Change Key Sequence کا بٹن دبائیں۔
    6. پہلا عام شارٹ کٹ Ctrl + Shift منتخب کریں۔
    7. دوسرا شارٹ کٹ، جو انگریزی زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 1 کے طور پر منتخب کریں۔
    8. تیسرا شارٹ کٹ، جو اُردو زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 2 کے طور پر منتخب کریں۔


    <u>تحریر کی سمت کے شارٹ کٹس</u>


    تحریر کی سمت میں تبدیلی کے لئے 2 شارٹ کٹس مائیکروسافٹ کی طرف سے بنیادی طور پر طے ہیں:
    1. تحریر کی سمت اُردو کی مناسبت سے دائیں سے بائیں کرنے لئے دائيں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Right Ctrl + Right Shift) کو اکٹھا دبائيں۔
    2. تحریر کی سمت انگریزی کی مناسب سے بائیں سے دائیں کرنے کے لئے بائیں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Left Ctrl + Left Shift) کو اکٹھا دبائیں۔
    اُردو فونٹس کی تنصیب
    مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔
    <ul>[*]اگر آپ اُردو کے علاوہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ اِستعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو۔
    [/list]
    ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب
    اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔

    ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔

    پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب
    1. نیچے دی گئی دونوں فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں %Windir%\system32 ڈائریکٹری میں محفوظ کرلیں۔
      <ul>
    2. پہلی فائل: kbdurdu.dll
    3. دوسری فائل: urdu.reg
    [*]اب urdu.reg پر ڈبل کلک کریں، ایسا کرنے سے ونڈوز رجسٹری میں ضروری رد و بل ہو جائے گا۔
    [*]احتیاطا اب آپ اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرلیں۔
    [/list]

    دوسرا مرحلہ: عربی زبان کا اِضافہ
    1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
    2. وہاں موجود Language Settings for the System میں عربی کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
    3. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

    تیسرا مرحلہ: اُردو زبان کا اِضافہ
    1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
    2. وہاں موجود Locale کے خانے سے اُردو کو منتخب کریں۔
    3. اب Set Default کے بٹن سے Select System Locale میں مینو سے اُردو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
    4. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔
    ونڈوز 98 میں اُردو کی تنصیب
    اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 کی بجائے ونڈوز 98 خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو سب سے پہلے واضح ہو کہ آپ کے کمپیوٹر میں مکمل اُردو تنصیب ممکن نہیں۔ تاہم ونڈوز 98 کے حامل کمپیوٹرز میں جزوی طور پر اُردو کی تنصیب عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس کی مدد سے آپ یونیکوڈ اُردو میں بنی تمام ویب سائٹس کو ملاحظہ کر سکیں گے۔ ونڈوز 98 میں اُردو کی جزوی تنصیب کے لئے آپ کو درج ذیل دو اشیاء کی ضرورت ہو گی:
    1. تاہوما (فونٹ)
    2. فائر فوکس (براؤزر)
    اُردو ویب سائٹس ملاحظہ کرنے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کے براؤزر اِنٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے موزیلا کے براؤزر فائر فوکس اِستعمال کرنا ہو گا، جو تاہوما فونٹ کی مدد سے آپ کو اُردو ویب سائٹس میں لکھی تحریریں پڑھ سکنے قابل کرے گا۔
    پہلا مرحلہ
    1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
    2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Fonts & Colors کو منتخب کریں۔
    3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں موجود Font for کے سامنے سے Unicode کو منتخب کریں اور نیچے فراہم کردہ فونٹس کی تینوں لسٹوں میں سے Tahoma کو منتخب کر لیں۔
    4. اب اِسی کھڑکی کے نیچے بائیں جانب Alway use my کے سامنے موجود Fonts کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔
    دوسرا مرحلہ
    1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
    2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Languages کو منتخب کریں۔
    3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں نیچے موجود Default Character Encoding کے سامنے سے Unicode UTF-8 کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔

    اُردو کمپیوٹنگ بارے کسی قسم کے سوال یا مدد کی صورت میں اُردو محفل میں تشریف لائیں۔
     
  2. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    محترم جناب منھاجین صاحب
    آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس طرح کا تخلیقی کام یہاں شائع کیا۔ جس پر ہم آپ کے انتہائی شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کا تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔
    ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
     
  3. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    منہاجین بھائی! میری طرف سے بھی اس مفید تحریر کی ہماری اردو میں اشاعت پر بہت بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آپ آئندہ شفقت فرماتے رہیں گے۔
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے

    السلام علیکم

    اس تحریر کو اس فورم پر شئیر کرنے کا بہت شکریہ منہاجین بھائی ۔۔۔

    خوش رہیں‌۔
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سراہنے کا شکریہ

    سراہنے کا شکریہ، ان شاء اللہ آپ مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائیں گے۔
     
  6. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    جناب منہاجین صاحب
    آپکی تحریر پڑھی بہت اچھی لگی، اور واقعتاً اس چوپال پر اس طرح کی تحریروں کی میں بہت شدت سے کمی محسوس کر رہا تھا۔ جو آپ نے پوری کر دی۔ اور امید کرتا ہوں ( جیسا کہ آپ نے کہا ہے) کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
    جس پر میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
    شکریہ‌
     
  7. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چھُپے رُستم !!!

    چھُپے رُستم !!!
    میری جانب سے بھی اردو کیلئے اتنی اہم پیش رفت میں نمائیاں کارکردگی کیلئے بہت شکریہ ۔۔۔۔ !!!
    اردو چاہنے والوں کیلئے بہت معاون رہے گی ۔ہمیشہ جیتے رہو گے سب کے یاداشتوں میں ۔۔۔۔۔۔اور جیتتے رہو سب کے دل !!!
     
  8. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب منہاجین بھائی۔ اگر اس تحریر میں تصاویر بھی دے دی جائیں اور اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاون لوڈ کے لیے رکھ دی جائے تو کیا ہی خوب ہو۔
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    منہاجین اور ہماری اردو

    بات تو راجہ جی آپ نے ہمارے دل کی کہی، مگر منہاجین کو دفتری کاموں سے فرصت نکال کر ہماری اُردو کو وقت دینے پر آمادہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ہم نے تو بڑی کوششیں کر دیکھیں شاید اب آپ کے کہنے پر ہی مان جائیں۔ :shock:
     
  10. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    راجا نعیم بھائی بہت اچھی تجویز دی ہے آپ نے ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔


    خوش رہیں
     
  11. پومی کیوپڈ
    آف لائن

    پومی کیوپڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اگست 2006
    پیغامات:
    77
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    گریٹ

    ماشاء اللہ و ویری گڈ
    بہت اچھی انفارمیشن دی ہے، خوشی ہوئی۔
     
  12. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
  13. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    میں‌نے بھی کر لیا ہے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مبارک جمع شکریہ

    السلام علیکم منھاجین بھائی اور تمام ساتھیو !
    میری طرف سے بھی اس نیک علم کے فروغ پر شکریہ قبول فرمائیں
     
  15. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ تحریر منہاجین نے کافی عرصہ پہلے لکھی تھی اور قریبًا ہر اچھی اردو سائٹ پر موجود ہے۔ گوگل کریں تو کئی جگہ سے اس کے ربط مل جاتے ہیں۔
     
  16. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ دوست
    اور ہمیں یہ شرف حاصل ہے کہ منہاجین ہماری اردو کے بھی صارف ہیں۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہماجی !
    صرف صارف ہیں؟ منہاجین جیسے لائق و باصلاحیت بھائی کو تو کسی اعلیٰ اعزازی عہدے سے نوازا جانا چاہیئے۔ براہِ کرم اپنی دیگر ٹیم سے مشورہ کر کے منہاجین کو ہماری اردو کے کسی منفرد اعزازی عہدہ کی پیشکش کی جائے۔
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مجھے نعیم بھائی کی بات سے اتفاق ہے۔ لیکن منہاجین بھائی کے لئے اپنی مصروفیت سے وقت نکال پانا بہت مشکل ہو گا۔ پھر بھی اُن سے پوچھا ضرور جائے۔
     
  19. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ہماری اردو کے آغاز کے دنوں میں انہوں نے ہماری کافی رہنمائی کی تھی۔ انہی دنوں ہم نے ان سے درخواست کی تھی مگر وہ محض اعزازی طور پر ایسی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں جسے وہ نبھا نہ پائیں۔ ہمیں خود بھی ان کی مصروفیت کا احساس ہے۔ اس لئے انہیں مجبور نہیں کیا۔

    اس وقت تو ہم سوچ رہے ہیں کہ عبدالجبار بھائی کو منتظم اعلی کی ذمہ داری دی جائے۔ ہماری اردو کو وقت دینے میں اور معیاری پیغامات کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔ ابھی اس سلسلے میں مشاورت کی ضرورت ہے۔ عنقریب آپ کو ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھیک ہے انشاء اللہ

    میرا ووٹ عبدالجبار بھائی کے حق میں ابھی سے لکھ لیں۔ :)

    اچھی خبر کا بے تابی سے انتظار رہے گا
     
  21. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    آپ کی اور ہم سب کی بے تابی ختم ۔ اچھی خبر آ چکی ہے ۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی !

    کہاں خبر آ چکی ہے ؟؟
     
  23. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    صارفین کی رائے شماری ۔
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوووہ :shock:

    وہ تو ٹھیک ہے
    لیکن اس میں ایک بری خبر یہ بھی ہے کہ ہمارے عسق بھائی ہمیں داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔ میں تو سمجھا تھا کوئی ایسی اچھی خبر جو صرف اچھی ہی اچھی ہو۔ :84:
     
  25. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    داغِ مفارقت؟ لاحول ولا قوۃ

    یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی :)

    بندہ ناچیز نے تو صرف مصروفیات کے پیشِ نظر درخواست کر کے خود کو منتظم اعلی کی ذمہ داری سے ہی سبکدوش قرار دلوایا ہے، باقی آنیاں جانیاں تو ان شاء اللہ جاری رہیں گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک دو ماہ بعد دوبارہ سے زیادہ زیادہ وقت دینا ممکن ہو سکے۔ دراصل میرے پاس آن لائن سرگرمیوں کے لئے وقت بہت کم ہوتا ہے۔ کبھی کبھی تو دو دو دن ہماری اردو کی شکل دیکھنے کو ترس جاتا ہوں۔ اس لئے سوچا کہ ذمہ داری کسی فعال ساتھی کو دے دی جائے، جو زیادہ سے زیادہ وقت ہماری اردو کو دے سکے۔

    ویسے آپ کی محبت کا بہت شکریہ
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    داغِ مفارقت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

    چلیں دردِ مفارقت کہہ لیں۔

    لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سے ملاقات ہوتی رہے گی۔ :)
     
  27. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار کے منتظم اعلی بننے کے علاوہ دوسری اچھی خبر بھی ہماری اردو کے سرورق کی صورت میں آپ یقیناً ملاحظہ کر چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ عبدالجبار اپنے حسنِ انتظام سے ہماری اردو کو مزید کیسے سنوارتے ہیں یعنی مزید اچھی اچھی خبروں کے لئے تیار رہیں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی حماد بھائی ! 2007 کا تحفہ نئے سرورق کی صورت میں دیکھ کر واقعی دل باغ باغ ہو گیا۔ بہت خوشگوار بات ہے۔

    عبد الجبار بھائی کی ہماری اردو سے محبت و لگن کے باعث امید ہے وہ ہماری اردو کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ انشاء اللہ
     
  29. ظہورشاہ
    آف لائن

    ظہورشاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏8 مارچ 2007
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم منھاجین بھائی اور تمام ساتھیو !
    میری طرف سے بھی اس نیک علم کے فروغ پر شکریہ قبول فرمائیں۔
    مجھے بہت خوشی ہوئی۔جب میں نے یہ ہماری اردو کی سائٹ دیکھا۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ظہورشاہ صاحب !

    ہماری اردو پر خوش آمدید :222:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق نیچے دیے گئے لنک پر ایک دلچسپ پرچہ منتظر ہے۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... 7791#27791

    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں