1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ ورلڈ کپ2011 پاکستان سے منتقل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏17 اپریل 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    کرکٹ ورلڈ کپ2011 پاکستان سے منتقل

    (روزنامہ جنگ) دبئی…پاکستان سے ورلڈ کپ کرکٹ2011کی میزبانی بھی چھین لی گئی ہے اور ورلڈ کپ کا کوئی میچ اب پاکستان میں نہیں ہو گا۔دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے پہلے دن کا اجلاس ہوا، میٹنگ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان میں ورلڈ کپ کرانے کی سخت مخالفت کی ہے اور دونوں ممالک نے اپنا سخت موقف برقرار رکھا۔ڈیوڈ مورگن نے کہا کہ یہ فیصلہ کرتے ہوئے انہیں افسوس ہورہا ہے لیکن فیصلہ کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔اس طرح اب ورلڈ کپ2011کی میزبانی پاکستان نہیں کرے گا اور ورلڈ کپ سیکریٹریٹ بھی لاہور سے منتقل کردیا جائے گا اور اب ورلڈ کپ کی میزبانی صرف سری لنکا،بھارت اور بنگلہ دیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مدد کامتمنی تھا تاہم بھارت کی جانب سے اس ضمن میں پاکستان کی سپورٹ نہیں کی۔اجلاس میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    پاکستان سےورلڈکپ کرکٹ2011کی میزبانی بھی چھین لی گئی

    بی بی سی اُردو
    آئی سی سی نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر سنہ 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پاکستان سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان آئی سی سی کے سربراہ ڈیوڈ مورگن نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ مارگن کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پاکستان کی غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک قابلِ افسوس فیصلہ ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح ایک محفوظ اور کامیاب ٹورنامنٹ کا یقینی انعقاد ہے‘۔

    سنہ 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں مشترکہ طور پر کھیلا جانا تھا اور پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کے سولہ میچ منعقد ہونا تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک مایوس کن فیصلہ ہے لیکن کیا کیا جائے لاہور حملے کے بعد کوئی بھی پاکستان میں کھیلنا نہیں چاہتا‘۔خیال رہے کہ رواں برس تین مارچ کو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں پنجاب پولیس کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔

    پاکستان میں مخدوش سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ برس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہی پاکستان میں گزشتہ برس منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پہلے تیرہ ماہ کے لیے ملتوی اور پھر پاکستان سے جنوبی افریقہ منتقل کر دی گئی تھی۔
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آزاد صاحب۔ آپ نے ایک بری لیکن متوقع خبر ہمیں سنا ڈالی ۔
    افسوسناک ہے۔ لیکن پاکستان کے مخدوش حالات میں ایسا ہی ہونا تھا۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔
    لیکن ہمارے اعمال کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ااابھی تو 2 سال پڑے تھے کیا یہ فیصلہ کچھ جلدی نہیں کیا گیا مگر شاید سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ جو سلوک اپنی طاقت کا تماشا دکھانے کے لئے کیا گیا اس کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    یہ سراسر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے
     
  7. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے بھاہی سرعام ہوا واقع دیکھ کر بھی ایسی بات کر رہے ہو
    کھلاڑیوں کی ھفاظت کرنا ہمارے ملک کے بس میں نہیں ہے جس ملک میں اسکا وزیر اعظم تک مھفوظ نہ ہواں
    دوسری قوم کیسے بھیج سکتی ہے اپنے ملکوں کے ھیروز کو
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے بھاہی سرعام ہوا واقع دیکھ کر بھی ایسی بات کر رہے ہو
    کھلاڑیوں کی ھفاظت کرنا ہمارے ملک کے بس میں نہیں ہے جس ملک میں اسکا وزیر اعظم تک مھفوظ نہ ہواں
    دوسری قوم کیسے بھیج سکتی ہے اپنے ملکوں کے ھیروز کو[/quote:241995k5]


    کرکٹ کے مسقبل کا تو علم نہیں مگر آپ اگر اسی طرح اس ھ کا بے دریغ استعمال کرتے رھے تو اردو کا مستقبل ضرور خطرے میں پڑ سکتا ھے :hpy:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna:
    خوشی صااااااااااااااااحبہ
    کیا چھکا مارا ہے۔ :101:
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    میرے بھاہی سرعام ہوا واقع دیکھ کر بھی ایسی بات کر رہے ہو
    کھلاڑیوں کی ھفاظت کرنا ہمارے ملک کے بس میں نہیں ہے جس ملک میں اسکا وزیر اعظم تک مھفوظ نہ ہواں
    دوسری قوم کیسے بھیج سکتی ہے اپنے ملکوں کے ھیروز کو[/quote:j3zkgogx]


    کرکٹ کے مسقبل کا تو علم نہیں مگر آپ اگر اسی طرح اس ھ کا بے دریغ استعمال کرتے رھے تو اردو کا مستقبل ضرور خطرے میں پڑ سکتا ھے :hpy:[/quote:j3zkgogx]

    خوشی جی آپ کی حسِ مزاح کی کیا بات ہے :201: :201: :201:
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ جناب :hpy: :hpy: :hpy:
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے بھی لڑی کو موضوع کے مطابق اوپر آپ کو " چھکا "‌دیا تھا ۔ :139:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ کابھی شکریہ :113:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ کی کوئی بات نہیں۔ یہ تو میری ڈیوٹی تھی ۔
    ایمپائر جو ہوا ۔ :zuban:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    دھیان سے کچھ بلے باز ایمپائر کو بھی لے دے جاتے ھیں
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں کوئی سری لنکن ٹیم کا ایمپائر نہیں ہوں اور نہ ہی لاہور کے قذافی سٹیڈیم کےمیچ میں ایمپائرنگ کرنے جارہا ہوں۔ :no:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    فیضان اور فائزہ بے بی کی تصویریں نظر نہ آ رہی ہوتیں تو سری لنکا کا ایمپائر چھوڑ ہم آپ کو سیدھا سری لنکن ہی سمجھ لیتے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سیانے لوگ پھل سے ہی درخت کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ :237:
     
  19. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کرنے کا فیصلہ مسترد، پاکستان نے آئی سی سی کو چیلنج کردیا

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جنگ 2011 کے ورلڈکپ میچوں کی میزبانی سے محروم کیے جانے کے فیصلے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیلنج کردیا۔ پی سی بی کا موقف یہ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔ میزبانی سے محروم کرنے سے پہلے وضاحت کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے ہفتے کو چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف اور قانونی مشیر تفضل رضوی کے ہمراہ پُرہجوم پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پی سی بی آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد بازی میں کوئی بیان دے کرکیس پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتا۔ لیگل نوٹس آئی سی سی کے خلاف پی سی بی کا احتجاج ہے، اگر پاکستان کے حالات خراب ہیں تو دیگر ایشیائی ملکوں بھارت‘ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بھی سیکورٹی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔ بنگلہ دیش میں تو فوجی بغاوت ہوئی ہے۔ سری لنکا میں سول وار چل رہی ہے۔ بھارت میں سیکورٹی کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے آئی پی ایل کو جنوبی افریقا منتقل کیا گیا۔ ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس مجاز نہیں تھا۔ اس معاملے کو آئیڈیاٹی اجلاس میں بھی زیر غور لانا تھا۔ آئی سی سی کے فیصلے میں قانونی خامیاں ہیں۔کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پی سی بی کو وضاحت کا موقع دیا جانا چاہیے تھا لیکن آئی سی سی حکام نے پاکستان بورڈ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ معاملہ ہم نے ڈسپیوٹ ریزولونس کمیٹی (تنازعات ختم کرانے والی کمیٹی) کو بھیج دیا ہے، اس کے بعد ہم عالمی ثالثی عدالت میں بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈکپ کے14 میچوں کی میزبانی سے محروم کردیا تھا۔ ٹورنامنٹ کو تین ملکوں بھارت‘ سری لنکا اور بنگلہ دیش تک محدودکردیا گیا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی کے فیصلے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، فیصلے میں کئی قانونی نقائص ہیں۔ اس فیصلے سے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قانونی نوٹس پی سی بی نے اپنے قانونی مشیرکے ذریعے آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن کو بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو میزبانی سے محروم کرنے کے بعد بھارت کو سیمی فائنل اور فائنل سمیت 29 میچوں کی میزبانی دی گئی ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی کو قانونی نوٹس برطانیہ کے مشہور زمانہ وکیل مارک گے اور تفضل رضوی کی معرفت بھیجے گئے ہیں۔ مارک گے کی کمپنی ڈی ایل پائپر اس کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ماہ قبل آئی سی سی پاکستان کے خلاف فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، نہ ہی آئی سی سی نے پاکستان کا سیکورٹی پلان دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ بورڈ میٹنگ میں کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے رکن ملکوں کی ہمیں کس قدر حمایت حاصل ہے، اس بارے میں آپ کو وقت آنے پر علم ہوگا۔ اعجاز بٹ جو جارحانہ انداز میں بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ قانونی نوٹس سے ہمارے حق میں فیصلہ آنے کا امکان کم ہے کیونکہ آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی میں اکثریت رکن ملکوں کی ہے، البتہ دوسرا آپشن ثالثی عدالت ہے، جس سے انصاف ملنے کی توقع ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی سے منصفانہ فیصلے کی توقع نہیں ہے۔ ہم آئی سی سی کے قانون کے مطابق ثالثی کی عدالت میں جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کے حصے کے میچوں کی میزبانی دی جائے، ہم اپنے میچ دبئی کرائیں یا ابوظبی، یہ ہم پر منحصر ہے۔ فی الحال ہم اپنے ملک میں ورلڈکپ میچ کرانا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا کہ اگر ثالثی عدالت اطمینان بخش حل تلاش نہ کر سکی تو ہم مزید کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جون میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی اس بارے پر مزید بحث ہوگی۔ پی سی بی کے چےئرمین اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس کوئی ٹھوس وجوہ نہ تھی کہ پاکستان کو ورلڈکپ سے محروم کیا جاتا۔

     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جرات مندانہ قدم ہے۔ اپنے حق کے لیے کم از کم کوشش تو ضرور کرنی چاہیے۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ جنگ اخبار کا یہ کارٹون بھی حاضر ہے۔​

    [​IMG]
     
  22. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    شکریہ شیئرنگ کے لیئے
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی شئیرنگ ھے ، احتجاج کرنا تو پاکستان کا حق ھے
     
  24. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    روزنامہ جنگ
    [​IMG]
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی بات ھے غور ہونا چاہیئے آزاد جی شکریہ
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی بہت شکریہ بتانے کا۔

    اب 4 جون کا انتظار رہے گا۔ :soch:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں