1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: چین

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: چین

    بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے وی چیٹ پر میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کرونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی، چین پر اعتماد ور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
    ہوا چیونینگ نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا میں اب تک 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے فلپائن اور ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک ایک ہلاکتوں کے علاوہ باقی ساری ہلاکتیں چین میں ہی ہوئی ہیں۔ پراسرار وائرس امریکا، کوریا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا تک جا پہنچا ہے تاہم ان ممالک میں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نجات کے لیے روس، پاکستان، کوریا اور بیلاروس ہماری مدد کر رہے ہیں۔ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ جینگ شوانگ نے لکھا کہ کرونا وائرس سے نجات کے لیے روس،پاکستان،کوریا اوربیلاروس چین کی مدد کررہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے حملے اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب کو مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے پر بریف کرتے ہوئے حکومت کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وانگ ژی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کے حوالے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص چین میں زیر تعلیم طلبہ کو اس وبا سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا تھا کہ فرانس، جرمنی، ملائیشیا اور یونیسیف سمیت کئی دیگر ممالک چین کو مدد فراہم کررہے ہیں، سب کا شکریہ،دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں