1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کربلا

'اردو ادب و شعر و شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عاقب چشتی, ‏12 جولائی 2024۔

  1. عاقب چشتی
    آف لائن

    عاقب چشتی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2024
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    نذرانۂ عقیدت در شان حضرت سیدنا امام قاسم علیہ السلام

    عبد دربار رسالت ہیں جناب قاسم
    رشک گلزار نبوت ہیں جناب قاسم

    دین و ایماں کی صداقت ہیں جناب قاسم
    عشق و عرفاں کی فصاحت ہیں جناب قاسم

    بوئے الفت کی نزاکت ہیں جناب قاسم
    رنگ وحدت کی نفاست ہیں جناب قاسم

    ابن حیدر کی دیانت ہیں جناب قاسم
    سبط سرور کی امانت ہیں جناب قاسم

    حیدری شیر ببر مظہر شان حسن
    پارۂ نور رسالت ہیں جناب قاسم

    باغ زہرا کے گل تر ہیں حسن ابن علی
    بس اسی پھول کی نکہت ہیں جناب قاسم

    لخت دل شیر خدا سیدہ کے لعل ہیں
    مہر ایمان کی طلعت ہیں جناب قاسم

    ابن شبر کی عقیدت میں مگن ہے عاقب
    حفظ ایماں کی ضمانت ہیں جناب قاسم

    عاقب چشتی
    مشرقی چمپارن بہار
    06/محرم الحرام 1446ھ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں