1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی میں سالانہ تین روزہ تبلغی اجتماع جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏2 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع (آج)2فروری 2018 بعد نماز عصر سے اورنگی ٹاؤن میں شروع ہوگا،اجتماع پاکستان خصوصا اہل کراچی کیلیے باعث خیر و برکت ہوگا،عظیم اجتماع کا مقصد انسانوں کو اللہ سے جوڑ کر تفرقات کو ختم کرنا ہے،حکومت سندھ اور انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکاء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے مختلف تبلیغی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے
    کہاکہ عالمی تبلیغی جماعت کراچی کا سالانہ اجتماع 2فروروی بروز جمعہ سے اورنگی ٹان بہار کالونی میں شروع ہورہاہے۔کراچی بھر کے عوام اس پر نور اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کا پرچار اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،کراچی میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع باعث رحمت ہے، مسلمان کی حقیقی کامیابی اللہ کی رضا مندی میں ہے۔اللہ کو ناراض کرکے خوشحالی حاصل کرنے والے دنیا میں جتنابھی آرام وسکون حاصل کرلیں مگر ان کا انجام برا ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمت اور بصریت سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف تبلیغی جماعت فرقہ پرستی اورفرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ یہ خالص تبلیغی اصلاحی تحریک ہے جو دعوت وارشاد کے مقدس کام سرانجام دے رہے ہیں جس کا مقصد انسانوں کا تعلق کو مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالی سے جوڑنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کیلئے دعوت وارشاد کا کام سرانجام دینے والی جماعت ایک رحمت ہے ،جودنیا کے ہر ملک میں اسلام کی دعوت کو لیکر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر قائد کا اجتماع شروع ہورہاہے اس میں عوام الناس زیادہ سے زیادہ شرکت کرے تاکہ معاشرے میں پھیلی دوریاں اور تفرقہ بازی کا خاتمہ ہواور اتحادیگانگہت قائم ہوانسانی تمام مسائل ومشکلات کا حل قرآن مجید ، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    لکھ کر پڑھنے کی زحمت کرلیا کریں سرکار """"
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی بات ہے
     
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں