1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کدو کے طبی فوائد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کدو کے طبی فوائد
    [​IMG]
    صغیرہ بانو

    کدو کا نباتاتی نام Cucurbita Pepo ہے۔ اس کی بہت سی قسمیں ہیں… لمبوترا کدو، گول کدو، حلوہ کدو، پیلا کدو، کڑوا کدو۔ لمبوترے کدو کو گھیا یا لوکی بھی کہتے ہیں۔ احادیث میں لکھا ہے کہ ہمارے پیارے رسولؐ کو کدو بہت مرغوب تھے۔ سنت نبوی کے پیش نظر کدو کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس کی ڈنڈی سے لے کر بیج تک کارآمد ہیں۔ روغن کدو کو آج سے نہیں پرانے حکما برسوں سے دماغ کی خشکی، بلڈ پریشر اور اعصاب کے کھچاؤ میں استعمال کرا رہے ہیں۔ نیند کے لیے دوائیں کھائی جاتی ہیں جبکہ گہری نیند کے لیے روغن کدو سے بہتر شاید ہی کوئی چیز ہو۔ پہلے تو یہ روغن کونڈی ڈنڈے سے نکالا جاتا تھا، اب مشینوں کے ذریعے چند منٹوں میں نکل آتا ہے۔ نزلہ بخار میں اینٹی بائیوٹک دوا استعمال کرنے کے بعد سینے میں خراش، خشک کھانسی اور بلغم میں کبھی کبھی خون آنے لگتا ہے۔ ایسے میں ہلکے گرم دودھ میں ایک چھوٹا چمچہ روغن کدو ملا کر صبح شام پینے سے نزلہ اور سینے کی خراش دور ہو جاتی ہے۔ گلا صاف ہو جاتا ہے اور خون نہیں آتا۔ یہی روغن پیشاب کم آنے اور جلن اور درد کے لیے بھی مفید ہے۔ صبح شام شربت بزوری کے ساتھ چائے کا چمچ روغن کدو پینے سے پیشاب کی جلن ختم ہو جاتی ہے اور پیشاب کھل کر آتا ہے۔ دائمی قبض کے لیے یہ روغن بے حد مفید ہے۔ معدے کی تیزابیت اور آنتوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جن لوگوں کی ناک بند رہتی ہو یا بار بار چھینکیں آ کر ناک میں جلن ہو جائے تو وہ بھی روغن کدو استعمال کریں اور ناک میں اندر کی طرف دوبار لگائیں، فائدہ ہو گا۔ جن لوگوں کو نیند نہ آتی ہو وہ شام کا کھانا جلدی کھا کر سوتے وقت روغن کدو پی لیں اور ایک چمچ تیل کی سر سے گدی تک خوب مالش کریں۔ ایک ہفتے کے اندر ہی خشکی دور ہو کر گہری نیند آنے لگے گی۔ جن لوگوں کے سر میں مسلسل درد رہتا ہو، تناؤ، دماغی پریشانی سے مزاج چڑچڑا ہو گیا ہو، چکر آتے ہوں، ان کے لیے بھی روغن کدو بہترین دوا ہے۔ رات کو روزانہ اس کی مالش کریں، اپنی غذا میں گھیا شامل کریں، انشااللہ صحت یاب ہو جائیں گے۔ چہرے یا جسم پر داغ دھبے، خشکی، کھردرا پن ہو تو آپ یہ روغن لگائیے بھی اور ایک چمچ رات کو پیا بھی کیجیے۔ آہستہ آہستہ خشکی اور دھبے دور ہو جائیں گے۔ روغن کدو کی مالش سے پاؤں کی موچ بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ناک اور کان کی خشکی ہو تو یہ روغن ان میں ڈالیے، ٹھیک ہو جائیں گے۔ روغن لبوب سبعہ سات طرح کی گریوں اور مغزوں کا تیل ہے۔ بے خوابی کے مریض کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس میں بھی روغن کدو شامل کیا جاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں بخار تیز ہو، مریض بے چین ہو جائے تو نرم گھیا کدو کش کر کے یا باریک ٹکڑے کاٹ کر سر پر رکھنے سے فائدہ ہوتاہے۔ گول گھیا لے کر بیج میں سے دو ٹکڑے کر لیجیے، پھر دونوں کو ملا کر ٹوتھ پک لگا دیجیے۔ اس پر گندھا ہوا آٹا لگا کر تندور میں رکھ دیجیے۔ آٹا سرخ ہو جائے تو نکال کر آٹا ہٹائیے اور گھئے کا پانی نچوڑ لیجیے۔ یہ پانی انار کے شربت یا شربت بزوری میں ملا کر پلانے سے بخار کی تیزی، بے چینی اور گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے۔ بخار بہت تیز ہو تو نرم گھئے کے چار ٹکڑے کر کے دہی کی لسی میں بھگو کر ہاتھ اور پاؤں پر ملئے۔ امید ہے ٹمپریچر کم ہو جائے گا۔ ایسے لوگ جو نازک طبع ہوں، آئے دن بیمار رہتے ہوں، جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہوں، کبھی کبھار دل کی کمزوری محسوس ہوتی ہو، چلنے پھرنے سے سانس پھولتا ہو، انہیں چاہیے کہ اپنی غذا میں کدو کو شامل کریں۔ بکری کے گوشت کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکائیے، بہترین غذا ہے۔ کمزوربچے بوڑھے، جوان سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ غریب لوگوں کے لیے چنے کی دال اور گھیا بہترین غذا ہے، محنت مزدوری اور جسمانی مشقت کے بعد کھائی جائے تو جسم میں توانائی آ جاتی ہے۔ ایک طرح سے یہ گوشت کا نعم البدل ہے۔ اس میں گرم مسالہ، ادرک ملانے سے ذائقہ بہتر ہوتا ہے اور ہضم بھی جلدی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ چاولوں کا خشکا بھی اچھا لگتا ہے۔ اب سردی کا موسم آنے والا ہے۔ اس میں ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں جس سے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ بازاروں میں ہونٹوں پر لگانے کی چیپ اسٹک ملتی ہے مگر اس سے کئی بار فائدہ نہیں ہوتا۔ میٹھے کدو کے بیج اور گوند کتیرا برابر مقدار میں لے کر باریک پیس لیجیے، رات کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر ہونٹوں پر لیپ کیجیے۔ دو گھنٹے بعد گرم پانی سے صاف کر لیجیے۔ دو تین بار کے استعمال سے ہونٹ ملائم ہو جائیں گے، پھٹیں گے نہیں۔ گوند کتیرا نہ ہو تو آپ کدو کے بیج، چھلے ہوئے، پانی میں پیس کر رات کو ہونٹوں پر لیپ کر کے سو جائیے۔ صبح دھوئیے، اس سے بھی فائدہ ہو گا۔ سر کے درد میں بھی کدو کام آتا ہے۔ آپ تازہ کدو پیس کر پیشانی پر لیپ لگا کر لیٹ جائیے، آرام آ جائے گا۔ اسی طرح درد شقیقہ، درد عصابہ اور نزلہ زکام کے لیے حکیموں کے ہاں روغنی نسوار مل جاتی ہے۔ آپ خود بنا کر رکھ لیجیے۔ یہ جلد خراب بھی نہیں ہوتی۔ ایک کدو تلخ کا گودا باریک ٹکڑے کر کے رکھیے۔ ایک کپ گھی اصلی لے کر گرم کر کے اس میں گودا ڈالیے۔ جب گودا جل کر سیاہ ہو جائے تو اسے اتاریے۔ ٹھنڈا ہونے پر ململ کے کپڑے میں چھان کر رکھیے۔ جب کسی کو ضرورت ہو، چند قطرے دونوں طرف ناک کے نتھنوں میں ڈال کر احتیاط سے سانس اوپر کی طرف لیجیے۔ اس سے دماغ میں رکا ہوا گندہ مادہ نکل جائے گا اور آرام آجائے گا۔ سر کی خشکی ہو، نیند نہ آتی ہو تو روز صبح بکری کے دودھ میں روغن کدو ایک چمچ ڈال کر پی لیا کریں اور رات کو روغن کی مالش سر پر کریں۔ کدو کا پانی بدن کی پھنسیوں کے لیے مفید ہے۔ گودے کا لیپ کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں