1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کتابِ زیست کا عنوان ہوں میں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از اشرف نقوی, ‏11 اگست 2006۔

  1. اشرف نقوی
    آف لائن

    اشرف نقوی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اگست 2006
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عزیز دوستو اور ساتھیو!
    السلام علیکم۔
    آپ کی بصارتوں کی نذر ایک اور غزل ۔ کیسی لگی؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے ۔ مجھے آپ کی رائے کا شدت سے انتظار رہے گا۔
    آپ کا اپنا
    اشرف نقوی

    غزل
    کتابِ زیست کا عنوان ہوں میں
    ہوں عالی مرتبت ، انسان ہوں میں

    کرو تعظیم میری اے فرشتو!
    دیارِ خاک کا سُلطان ہوں میں

    مجھے کوئی چراکر کیا کرے گا
    کسی درویش کا سامان ہوں میں

    مجھے حل کرنے والو! سوچ لینا
    بہت مشکل ہوں ، گو آسان ہوں میں

    سمجھ بیٹھا بدن کو مِلک اپنی
    خبر کیا تھی کہ اک مہمان ہوں میں

    میں اشرف عکس ہوں یا آئینہ ہوں
    ابھی اس بات پر حیران ہوں میں

    اشرف نقوی
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سبحان اللہ، سبحان اللہ، داد قبول فرمایئے۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    کرو تعظیم میری اے فرشتو!
    دیارِ خاک کا سُلطان ہوں میں

    مجھے کوئی چراکر کیا کرے گا
    کسی درویش کا سامان ہوں میں

    سمجھ بیٹھا بدن کو مِلک اپنی
    خبر کیا تھی کہ اک مہمان ہوں میں​

    سبحان اللہ! واہ واہ!

    اشرف بھائی کیا بات ہے۔ :) کیا دل کو چُھو لینے والے اشعار ہیں۔ بہت ہی اعلٰی!

    بڑی شدّت سے آپ کی اگلی غزل کا انتظا رہے گا۔
     
  4. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اشرف نقوی صاحب بہت ہی اچھی غزل ہے بہت خوب
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:

    جناب بہت عرصے کے بعد کوئی خوبصورت اور با معنی کلام پڑھنے کو ملا۔ دلی داد حاضر ہے۔

    خوش رہیں
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    اچھا کلام ھے :a180: واقعی پڑھا عرصے بعد ہی گیا ھے
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    591
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا کلام ہے :a180: :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں