1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کب تلک تَپِش میں آپ جلنا ہے تجھے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کب تلک تَپِش میں آپ جلنا ہے تجھے
    دوپہر کی دُھوپ تُو، آخر کو ڈھلنا ہے تجھے

    سانس، چُھبتی کرچیوں کا بے نہایت راستہ
    اور اس پر زندگی بھر تیز چلنا ہے تجھے

    تجھ سے پیماں باندھتا تھا اور یہ سوچا نہ تھا
    اپنی آنکھوں کی طرح ہر پل بدلنا ہے تجھے!!

    رنگ مہندی کے ہوں یا تِتلی کے، اَوروں کے نصیب
    ہاتھ کی پھیکی لکیروں سے بہلنا ہے تجھے

    رات بھر کی بات ہے، خود کو تمازت سے بچا
    دِن چڑھے پھر برف کی صورت پگھلنا ہے تجھے

    خیروشر میں فیصلے کا وقت ہے، ترکش سنبھال
    اپنے لشکر سے مثالِ حُر، نکلنا ہے تجھے

    ریشمی رِشتوں سے *محسن* اِتنا بے پَروا نہ ہو،
    لغزشوں کی بھیڑ میں آخر سنبھلنا ہے تجھے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں