1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کبھی مجھ سے نظریں ملا کر تو دیکھو----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏7 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    -------------
    کبھی مجھ سے نظریں ملا کر تو دیکھو
    مجھے دل میں اپنے بسا کر دیکھو
    ------------
    وہ ایسی جگہ ہے جہاں غم نہیں ہیں
    محبّت کی نگری میں آ کر تو دیکھو
    -------------
    تمہارے غموں کو بنا لوں گا اپنا
    کبھی مجھ کو اپنا بنا کر تو دیکھو
    -----------
    تمہاری یہ آنکھیں کبھی نم نہ ہوں گی
    محبّت کے سپنے سجا کر تو دیکھو
    ----------
    ہوا دل ہے روشن ، یہ محسوس ہو گا
    محبّت کی شمعیں جلا کر تو دیکھو
    ----------
    دلوں میں زمانے کے زندہ رہو گے
    کبھی کام لوگوں کے آ کر تو دیکھو
    ----------
    (اگر مل بھی جائے یہ دنیا تو کیا ہے)
    کبھی دل سے دنیا بھلا کر تو دیکھو
    ----------
    خدا بخش دینے پہ مائل ہے ارشد
    خطا اس کو اپنی بتا کر تو دیکھو
    ---------
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    استادِ محترم کے توصیفی کلمات اِس غزل کی خوبی کے لیے سند ہیں
    لہٰذا میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں ۔ حالیہ شاعری میں
    مطالعے کے اثرات نمایاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطالعہ بھی جاری
    رکھیں اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گُل بھی بکھیرتے رہیں:
    تیری نوازشوں نے بکھیرے ہزارگُل
    لیکن میں اپنی تنگیٔ داماں کو کیا کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(احساس مرادآبادی)​
     
    Last edited: ‏8 دسمبر 2020

اس صفحے کو مشتہر کریں