1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏25 دسمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لبنانی کباب
    اجزاء:

    گائے یا بکری کا قیمہ ایک کلو
    اُبلی میکرونی ایک پیالی
    چھلے اور اُبلے مٹر ایک پیالی
    ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ

    انڈے 2 عدد

    درمیانی پیاز 3 عدد

    اُبلے آلو 3 عدد

    ٹماٹر 3 عدد

    ہری مرچ 6-8 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
    ، کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
    تیل حسبِ ضرورت
    ترکیب:
    پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں اُبال لیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور اُبلے مٹر اور ایک پیالی اُبلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔ جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، جب کباب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے اور اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ اسے بنایئ

     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چپلی کباب
    خاص طور پر گائے کے گوشت سے بنائے جاتے ہیں مگر چپلی کباب بکرے،بھیڑ اور مرغی کے گوشت سے بھی بن سکتے ہیں۔
    اجزا:
    گائے کا قیمہ آدھا کلو
    مکئی کا آٹا
    اناردانہ ایک چمچہ
    زیرا ایک چمچہ
    ثابت دہنیا ایک چمچہ
    گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
    پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
    نمک حسب ذائقہ

    انڈا ایک عدد
    پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد
    ہرا پیاز،باریک کٹا ہوا ۴ عدد
    ادرک پیسٹ ایک چمچہ
    لہسن پیسٹ ایک چمچہ
    سبز مرچ باریک کٹی ہوئی ۲ عدد
    ٹماٹر سخت ،باریک کٹے ہوئے
    سبز دھنیا کٹا ہوا ۴ کھانے کے چمچے

    ترکیب: تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس کی ٹکیاں بنا لیں۔فرائی پین میں تیل ڈال کر اسے اچھی طرح گرم کر لیں اور ٹکیوں کو فرائی کر لیں۔ دونوں طرف سے براون ہونے پر نکال لیں اور پودینے کی چٹنی کےساتھ بیش کریں


     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    گولا کباب
    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    پپیتا ایک کھانے کا چمچ کچا

    ادرک و لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    ہری مرچ تین عدد
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
    ثابت دہنیا ایک چائے کا چمچ
    پیاز ایک عدد (پسا ہوا)
    گھی دو کھانے کے چمچ
    جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ آدہا چائے کا چمچ
    کالا زیرہ آدہا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    پہلے قیمے کو چوپر میں کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، نمک، کالا زیرہ و سفید زیرہ ، ثابت دہنیا و کالی مرچ ،ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز ، گھی، جائفل، جاوتری اور ہری الائچی ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح مل یا مکس ہو جائے ۔اب قیمے کو ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بالز بنا کر سیخوں پر لگاتے جائیں۔ انگلیوں سے مکسچر کو اچھی طرح دبا دیں۔ اب کباب کوئلے پر سینک لیں۔ تیار کبابوں کو سلاد اور پو دینہ کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔ آپ گولا کبابوں کو فرائی کر کے یا بیک کر کے بھی بنا سکتے ہیں۔

     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ایرانی آلو مکس کباب
    اجزاء

    آلو آدھا کلو ------- گوشت ایک پیالی اُبلا ہوا
    پیاز دو عدد -------------- انڈے دو عدد
    بیسن دو چمچے ------------گرم مصالحہ ایک چمچہ
    مرچ ایک چمچہ ----------- نمک حسبِ ذاءقہ
    ادرک ایک چمچہ --------- انار دانہ ایک چمچہ
    خشک دھنیہ ایک چمچہ ------ پسا ہوا پودینا ایک چمچہ
    تیل ایک پیالی ---------- دہی آدھا کپ
    ترکیب

    گوشت کے ریشے کرلیں اور اُبلے ہوئے آلووں کو پیس لیں۔پیاز کو پیس کر اُبلے ہوئے آلو اور گوشت میں شامل کر لیں۔ بیسن، مرچ، نمک، گرم مصالحہ ، دہی، سبز دھنیا، ادرک اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کر لیں اور اس آمیزے کو پیس کر گول ٹکیاں تیار کر لیں۔ کڑاھی میں تیل گرم کر کے ٹکیوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    برنس روڈ کا گولا کباب بہت یاد آتا ہے
     
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    برنس روڈ تو فوڈ کے لحاظ سے لاجواب ہے ،، اور ماشا الله ، ہوٹل میں صاھب حثیت لوگ جو کھانے آتے ہیں تو ادھر غریب لوگوں کا بھی خیال کرتے ہیں اور الله کی خوشنودی کے لیں کھانا بھی کھلاتے ہیں ،، ماشا الله ،، الله ایسے لوگوں کو بہت نوازے آمین
     
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    مونگ کی دال کےکباب ______
    اجزا :
    دال مونگ (بغیر چھلکوں کے )ایک کپ
    ایک گھنٹہ بھیگی ہوئی
    چکن کا قیمہ ایک کپ
    پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ
    ہری مرچ 5 عدد
    ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
    اناردانہ ایک کھانے کا چمچ
    کٹی سرخ مرچیں آدھا چائے کا چمچ
    اجوائن چوتھائی چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا ایک گٹھی
    سیاہ مرچ حسب ضرورت
    نمک حسب ضرورت
    تیل فرائی کرنے کے لئے
    بیسن آدھا کپ
    انڈا ایک پھینٹا ہوا

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں مونگ کی دال،چکن کا قیمہ اور پیاز ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں، جب یہ اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اتار کر پیس لیں-
    اب اس میں بیسن ، پسی کالی مرچ، کُٹا ہوا ثابت دھنیا، کُٹی لال مرچیں، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، اجوائن، اناردانہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل بھی ملائیں اور بہت اچھی طرح مِکس کرلیں-
    اب اس آمیزے کے کباب بنالیں اور ایک ٹرے میں بیسن کی تہہ بچھا کراس پر رکھ کر تھوڑی دیر فریج میں رکھیں اور بعد میں انڈے میں ڈِپ کر کے دونوں طرف سے گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔
    مونگ کی دال کے مزیدار کباب تیار ہیں -
     
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آلو اور مچھلی کے کباب
    اجزاء
    آلو ابلے ہوئے آدھا کلو
    مچھلی بون لیس آدھا کلو
    کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
    نمک حسبِ ذائقہ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چا ئے کا چمچ
    لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    پنیر ایک کپ
    ہری مرچ دوعدد
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    میدہ ایک کپ
    انڈا چار عدد
    بریڈ کرمز حسبِ ضرورت

    ترکیب
    ایک برتن میں مچھلی لیں اس میں نمک، لیموں کا رس اور کارن فلور ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں ۔
    اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کی ہوئی مچھلی کو لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور فرائی کرنے کے بعد چوپ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں لیں ۔
    اب ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو کو کدو کش کر لیں اور اس میں فرائی شدہ چوپ کی ہوئی مچھلی ، انڈا ایک عدد، نمک، کالی مرچ کُٹی ہوئی ، لال مرچ کُٹی ہوئی ، زیرہ پاؤڈر ، پنیز، ہری مر چ اور ہرا دھنیا ڈا ل کراچھی طرح ملا ئیں اوراس کے کباب بنا لیں ۔
    تیار شدہ کباب کو پہلے میدے میں اچھی طرح کوٹ کریں پھر انڈا اور بریڈ کرمز لگا کرگرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
     
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دہی چیز کباب
    اجزاء :
    دہی ---- ایک کلو
    پنیر (کدو کش کرلیں) ----- دو سو گرام
    پیاز (چوپ کی ہوئی) ---- دو کھانے کے چمچ
    ادرک پیسٹ ----- دو چائے کے چمچ
    ہرا دھنیا ----- ایک کھانے کا چمچ (باریک چوپ کرلیں)
    کارن فلور ------ پانچ کھانے کے چمچ
    سیاہ مرچ پاؤڈر ------ آدھا چائے کا چمچ
    تیل ------ حسب ضرورت
    نمک ------ حسب ذائقہ
    ترکیب :
    دہی کو ایک باریک کپڑے میں باندھ کر چار پانچ گھنٹے کے لیے لٹکا دیں تاکہ اس کا تمام پانی نتھر جائے-
    اب ایک پیالے میں دہی٬ پنیر٬ پیاز٬ ادرک پیسٹ٬ ہرا دھنیا٬ نمک٬ سیاہ مرچ پاؤڈر اور تین کھانے کے چمچے کارن فلور مکس کرلیں-
    باقی بچا ہوا دو کھانے کے چمچے کارن فلور پلیٹ میں نکال لیں-
    دہی کے آمیزے کے کباب بنا لیں اور ان کو کارن فلور سے کوٹ کرلیں-
    فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے کباب دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک شیلو فرائی کریں-
    اپنی پسند کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں-​
     
  10. سلمان عالم
    آف لائن

    سلمان عالم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اپریل 2017
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
  11. سلمان عالم
    آف لائن

    سلمان عالم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اپریل 2017
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں