1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کالم ، موٹیویشن

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان خان نیازی, ‏28 نومبر 2020۔

?

آپ کو کالم کیسا لگا؟

  1. اچھا

    1 ووٹ
    100.0%
  2. نارمل

    0 ووٹ
    0.0%
  1. ذیشان خان نیازی
    آف لائن

    ذیشان خان نیازی ممبر

    شمولیت:
    ‏23 نومبر 2020
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    عنوان : موٹیویشن
    تحریر : ذیشان خان

    موبائل نمبر: 03086726706

    موٹیویشن سے مراد کسی بھی شخص کو اپنی طرف راغب کرنا ہے موٹی ویٹ کرنے والا موٹیویشنل سپیکر کہلاتا ہے۔ ہر انسان کسی نہ کسی دوسرے انسان کو اپنی طرف راغب کرتا ہے آج کل مارکیٹ میں موٹیویشنل سپیکرز کی اہمیت بہت بڑھ گئ ہے۔ ہر دکاندار ،سبزی والا ، پھل فروش ، کھیلونے بیچنے والا المختصر ہر کاروباری شخص اپنے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اس کا اپنی طرف متوجہ کرنا دراصل ایک قسم کی موٹیویشن ہے۔ موٹیویشن کے بہت سے ذرائع ہیں۔ موٹیویشن مختلف انداز میں کی جا رہی ہے اسلامی انداز میں بھی کی جا رہی ہے اور جنرل انداز میں بھی موٹیویشن کی جا رہی ہے۔
    آج کل موٹیویشن کا سب سے بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ کی بات کو سن سکتے ہیں اور آپ کی تصاویر ، ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں موٹی ویشن انسان کی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے کچھ لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کسی بھی چیز کا مکمل علاج نہیں ہے وقتی طور پر تو آپ ان سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں لیکن لمبے عرصے کے لیے اس کا کوئی فائدہ نہیں لیکن اس کے برعکس بہت سے لوگ موٹیویشن کی وجہ سے اپنی فیلڈ میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اور اپنی فیلڈ میں بہت آگے نکل جاتے ہیں جنہیں گزرے ہوئے وقت میں کسی نے موٹیویٹ کیا تھا اس دنیا میں موٹیویشن کا سب سے اہم مرکز آپ کے گھر والے ہیں اگر انسان کو گھر والے اور آپ کے قریبی لوگ مکمل سپورٹ کریں تو انسان اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکتا ہے ہر انسان کو زندگی میں بڑے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک تھپکی کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ تھپکی انسان کو زندگی کے مشکل حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے یہ موٹیویشن سکول لیول پر ہو تو بہت ضروری ہے۔ جب انسان زندگی میں بڑے مقاصد حاصل کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے تو راستے میں مشکلات پیش آتی ہیں ان مشکلات سے مقابلہ کرنے کے لیے موٹیویشن بہت ضروری ہے ہر وہ شخص آپ کا موٹیویشنل سپیکر ہے جو زندگی کے مشکل حالات میں آپ کو ہمت ، جرات اور اخلاقی سپورٹ کرتا ہے ہمارے معاشرے میں تنقید کرنے والے ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں سب سے زیادہ تنقید اپنے ہی کرتے ہیں۔ لیکن وہی تنقید کرنے والے آپ کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو آپ کی صف میں شامل ہو جاتے ہیں اسی لیے اگر مشکل حالات میں آپ کو موٹیویٹ کرنے والا ، اخلاقی سپورٹ کرنے والا کوئی شخص نہ ہو تو انسان کو بڑے فیصلے کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں اگر انسان لوگوں کی تنقید سے گھبرا جاۓ تو بالکل تنہا اور مایوس ہو کر رہ جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ موٹیویشن بہت ضروری ہے۔ موٹیویشن تعریف ، انعام ، اچھے الفاظ ، القابات اور دعا کی صورت میں بھی کی جا سکتی ہے۔ ہر وہ شخص آپ کا موٹیویشنل سپیکر ہے جو آپ کو اچھائی کی طرف راغب کرتا ہے۔
    آخر میں ایک شعر؛
    ہم نے جد وجہد کرنی تھی ظفرجن کےخلاف
    وہ سبھی آ کر ہماری صف میں شامل ہو گئے
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    کالم تو ٹھیک ٹھاک ہے مگر موٹیویٹ کرنے کہ دو تین مثالیں بھی لکھ دیتے کہ کیسے کیا جائے یا کیا الفاظ بولیں جائیں تو اچھا ہوجاتا
    مثلا
    اگر چھوٹا بھائی کسی جاب کے لئے بار بار انٹرویو دیتا ہے اور کامیاب نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ ہوجائے تو کیا کہا جائے اسے
    یا
    بیٹا یا بیٹی چھوٹی کلاس میں کم نمبر لا کر اداس بیٹھا ـ بیٹھی ہو تو اس سے کیا کہا جائے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں