1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کالامِ خاص

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از فنا, ‏6 جولائی 2006۔

  1. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کمِنگ سُون
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    کالام کے عنوان سے بات شروع کر کے سیدھے ہی وادئ سون جا پہنچے :?:
     
  3. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ادھر جا کر پھر فنا ہو گئے۔
     
  4. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کالام کے عنوان سے بات شروع کر کے سیدھے ہی وادئ سون جا پہنچے :?:[/quote:r8k18yec]
    ابھی تو میں وادئ سون(وادئ جلدی) میں ہوں تو محترم واپس آ کر جواب لکھوں گا
    انتظار فرمائیں​
     
  5. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جو ہو ہی فنا وہ ِادھر کیا اُدھر کِیا
    فکر تو آپ۔۔۔۔۔
     
  6. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جی ہمارے تجربے کے مطابق وہ قیدی جن کو عمر قید ہوتی ہے

    وہی ایسے کالام خاص لکھتے ہیں :wink:
     
  7. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کا بڑا تجربہ ہے۔ موٹروے بنے اتنا عرصہ ہوا نہیں جتنا آپ نے تجربہ لکھ دیا
    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موٹروے بننے سے پہلے کے آپ موٹروے میں ہیں بعد میں اپنی تنخواہیں اکٹھی کر کر کے گورنمنٹ آف پاکستان کو دی کہ اب موٹروے بھی بنا دیں میں کب تک جی ٹی روڈ پر کھجل خراب ہوتا رہو کیا خیال ہے
     
  8. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اوئے آہو تے فیر
     
  9. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اتنی جلدی مان گئے ایسا معلوم ہوتا ہے آپ کے پیچھے سچی مُچی کی پولیس کھڑی ہے
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ کے ہاں کمِنگ سُون کتنی دیر کا ہوتا ہے جی؟
     
  11. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اتنی جلدی بھی کیا ہے
     
  12. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جبار جی نے کچھ پوچھا ہے
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ کے “کمنگ سون“ لکھنے کی وجہ سے اتنی جلدی ہے، اگر آپ نے “کمنگ لیٹ“ لکھا ہوتا تو اتنی جلدی نہ ہوتی :)
     
  14. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہون بولو فنا جی
     
  15. تنویر
    آف لائن

    تنویر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جون 2006
    پیغامات:
    113
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ کیا بولیں وہ تو فنا ھو چکے ھیں
     
  16. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بھئی انسان ہوں بیمار یا کوئی مسئلہ ،مسائل، بھی ہو سکتا ہے لیکن کسی کو حال، احوال پوچھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ خیر کو ئی بات نہیں ہم خود ہی ٹھیک ہو کر آ گئے
    رہی کالامِ خاص کی بات تو وہ پیشِ خدمت ہے
    اپنی آرا سے نوازیئے گا ہمیں انتظار رہے گا
     
  17. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سلام عارض ہے
    تو صاحبو ھم بھی آپ کو سوات کی سیر کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں
    لگ بھگ دو سال پہلے ھم نے بھی سوات جانے کی ٹھانی سوچا سمجھا کچھ نہیں بس
    ذہن میں بات آ گئی کہ سوات جانا چاہئیے تو اپنے ایک عزیز از جان دوست کو ساتھ لیا
    اور پلاننگ شروع کر دی آہ میرا دوست جو آج ھم میں نہیں
    صرف آج
    کل تک تو وہ اوکاڑہ سے آ جائے گا خیر براستہ پنڈی ھم راستے کے شہروں کو دیکھتے
    نوشہرہ ۔مردان۔بٹ خیلہ سے ہوتے ہوئے مینگورہ پہنچ گئے وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ یہ
    تو مینگورہ ہے ھم نے سوچا جانا سوات تھا پہنچ مینگورہ گئے تب انھوں نے بتایا کہ
    سوات کو ہی مینگورہ کہتے ہیں لگتا ہے آپ کو ہنسی آ رہی ہے
    بہر حال صاحبو
    بہت خوبصورت مقام لیکن گرمی وہاں بھی تھی دل میں سوچ رہے تھے کہاں آ کر پھنس
    گئے۔۔ہر طرف پٹھان ہی پٹھان بندہ کوئی بھی نہیں
    خیر کمرہ لیا اور سوچا شام میں دیکھتے ہیں کیا کرنا چاہئیے شام میں فریش ہر کر باہر
    آئے اور ہوٹل والے سے سوات کے بارے میں انفارمیشن لی اور ایک جگہ جانے کا
    پروگرام بنایا
    فِضاء گٹ پارک
    بہت خوبصورت مقام، وہاں پر بیتے لمحے، گذرے پل ھمیں آج بھی بے چین رکھتے ہیں
    خاص طور پر غروبِ آفتاب کا منظر نہایت حسین دریائے سوات کے کنارے بنا پارک
    اور ہوٹلز دل تو چاہتا ہی نہیں تھا وہاں سے اٹھنے کو لیکن جب رات گہری ہو گئی
    تب ھمیں واپس ہوٹل آنا پڑا
    اگلے دن مالم جبہ اور پھر وہاں سے واپس آ کر کالام جانے کا پروگرام بنا۔کالام جاتے ہوئے
    راستے میں اس کی بل کھاتی ہوئی سڑکیں اور ان کے ھمراہ چاندنی رات کا دلکش نظارہ
    قابل دید تھا اور ،بدین ،بحرین کی حسین وادیوں کا نظارہ آج تک دماغ پر نقش ہے
    رات 10 کے لگ بھگ کالام پہنچے۔ لائٹ آف تھی اس لئے صحیح طرح سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کہاں پہنچ گئے ہیں صبح جب کالام کا نظارہ کیا تو ایسے قدرتی مناظر دیکھنے کو ملے کہ بےاختیار ذہن اُس کی طرف جاتا جو اِس پوری کائنات کا واحدہ لا شریک ہے کہ کیسے کیسے رنگ اس دنیا میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
    دریا کے کنارے بنے ہوئے ہوٹلز میں سے ایک ہوٹل قیام کیلئے سلیکٹ کیا۔ ذرا تصور کریں کیسا خوبصورت منظر ہوگا کہ جب آپ کمرے کی کھڑکی کھولیں تو سامنے دریا کا سفید نیلگوں پانی ٹھاٹھیں مارتا جا رہا ہوں۔ اُس دن کالام میں کیا ہوا لنچ ہمارا یادگار لنچ ہے اور پھر اُس سے اگلے دن تو ہم نے کمال کر دیا پھٹوں سے بنے ہوئے پُل سے گزر کر دوسری طرف کے ایک ہوٹل میں گئے وہاں سے اُن ہوٹل والوں نے اپنے ہوٹل سے دوبارہ ایک الگ پُل بنایا جو کہ تقریباً دریا کے درمیان میں واقع ایک کیبن کی طرف جاتا۔ یہ کیبن کنکریٹ سے بنے پِلر کے اوپر خاص طور پر سیاحوں کیلئے بنایا گیا۔ اگلے دن شام کی چائے ہم نے دریا میں بنے اُس کیبن میں پی۔ ٹھنڈ بھی کافی تھی
    اور آخری دن جب ہم نے کالام سے واپس آنا تھا
    تو صاحبو! یقین مانیے کالام چھوڑنے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔ چیک آوٹ کرنے کے بعد بھی کبھی کسی ہوٹل میں چائے کیلئے بٹیھ جائیں کبھی کافی پینے کیلئے رُ ک جائیں اور کبھی شاپنگ کرنے لگ جائیں ساتھ میں بارش نے بہت خوبصورت سماں باندھا ہوا تھا۔ آخر دل کو سمجھایا۔ کہ اے پاگل دل ہمیں جانا ہے تین کے قریب ہم نے لنچ کیا اور چار بجے چاروناچار کالام چھوڑنا پڑا۔
    کالام کی سیاحت میری زندگی کے انمٹ واقعات میں سے ہے اور یقین مانیے بہت سارا پاکستان گھوما لیکن چند مقامات ایسے ہیں جہاں جانے کو ہمیشہ دل بیتاب رہتا ہے
    جیسے ساحلِ سمندر، جھیل سیف الملوک، شاہراہ قراقرم، کالام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور خدا سے دُعا رہتی ہے کہ میرے قدم دوبارہ اُن راہوں سے گزرے جنہوں نے میری زندگی میں انمٹ نقوش چھوڑے (آمین)
     
  18. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اچھا لکھا ہے

    اللہ آپ کو بار بار وہاں لے جائے
    آمین
     
  19. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    میں دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے۔
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
  21. بقا
    آف لائن

    بقا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جون 2006
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب فنا جی آپ کی تحریر پڑھ کر تو کالام دیکھنے کو دل چاہنے لگا
    اچھا لگا آپ کا کلام
     
  22. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    فنا جی آپ کی بات سن کر تو ہماری کالام
    جانے کی خواہش اوربہی بڑھ گئی ہے
    کاش ہم بہی وہاں جائیں
     
  23. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سنا ہے کالام میں چوہدریوں کی انٹری نہیں ہے :wink:
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اب ایسی بھی بات نہیں، چوہدریوں پر اتنے برے دن بھی نہیں آئے
     
  25. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پولیس انکل
    میرے خیال میں تو اِنٹری کی ٹکٹ آپ ہی کاٹتے ہیں
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کالام میں انٹری کے لئے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، چوہدری صاحب آپ بلا جھجھک کالام کے لئے روانہ ہوں۔ :)
     
  27. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    موٹروے پولیس
    کر لوموٹر سائیکل سٹارٹ چلیں کالام
     
  28. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چوہدری جی اپنے سٹیٹس کا خیال کریں آپ کا موٹر سائیکل پر جاتے اچھے لگے گے کیا؟
    آپ پیدل جائیں :lol:
     
  29. بقا
    آف لائن

    بقا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جون 2006
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پیدل مطلب پاؤں سے یا عقل سے :wink:
     
  30. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کو کیا بقا جی وہ جیسے بھی پیدل ہوں :lol:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں