1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کاشانہ سکینڈل کی اہم کردار اقرا کائنات کی پراسرار ہلاکت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کاشانہ سکینڈل کی اہم کردار اقرا کائنات کی پراسرار ہلاکت

    کاشانہ کی سابقہ رہائشی اقرا کائنات کی پراسرار موت کا معاملہ، خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقرا کے معدے کے نمونوں کو فرنزک لیب بھیجوایا جائے گا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اقرا کائنات کا شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اقرا شوہر عابد سے جھگڑا کر کے اپنی سہیلی کے پاس گئی تھی۔

    واضح رہے کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کائنات وہ بچی ہے جو بچپپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی اور اس سے غیر اخلاقی اور غیر مناسب کام بھی کروائے جاتے رہے تھے۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اقرا کا انتقال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا تھا۔

    پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں