1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کار آمد گھریلو ترکیبیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از عاشی, ‏7 اپریل 2007۔

  1. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لہسن چھیلنا
    لہسن کا استعمال ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے لیکن لہسن چھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک سادہ سی ترکیب پیش ہے
    لہسن کا چھلکا اتارنے کے لئے لہسن کی تریاں کر کے انہیں ایک دو گھنٹے کےلیے پانی میں بھگو دیں اس طرح چھلکے نرم ہو جائین گے اور محض انہیں مل کر رگڑنے سے چھلکا صاف ہو جائے گا۔

    لہسن کی بو کے لئے
    لہسن کا کاٹنا یا چھیلنا ضروری امر ہے مگر بعد میں دیر تک ہاتھوں میں سے لہسن کی ناگوار بو آتی رہتی ہے۔ ہاتھوں کی انگلیوں سے لہسن چھیلنے کی وجہ سے جو بو آتی ہے اسے دور کرنے کے لئے ان پر دانت صاف کرنے والا ٹوتھ پیسٹ لگائین اس طرح آپ دیکھیں گی کہ چند ہی منٹ میں بو جاتی رہے گی

    آپ بھی اس لڑی میں اضافہ کریں ہم سب کو ایک دوسرے سے کافی کچھ سیکھنے کا ملے گا
     
  2. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    میں بھی لکھوں گی مگر مجھے کتاب کا نام تو بتاو جہاں سے دیکھ کر آپ نے لکھا ہے :wink:
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ٹوٹکے تو عموماً سستے ہوتے ہیں اور یہ تو کافی مہنگا ٹوٹکا ہے ۔ :wink:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :haha: :haha: :haha: :haha:

    خوب کہی :haha:
     
  5. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    آپ ہر لڑی میں کتابوں کا ہی پوچھ رہی ہیں گھر میں کوئی کام کاج بھی کرلیا کریں۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سعدیہ جی ۔ کام کاج کرنا اچھی بات ہے۔ لیکن آپ جتنا کام کاج میں مصروف رہنا بھی اچھا نہیں کہ لوگ ہماری اردو کے دوست انتظار ہی کرتے رہ جائیں اور آپ کا گھر کا کام کاج ہی ختم نہ ہو۔

    اس لیے لاحاصل جی کو تو فی الحال فارغ ہی رکھیں۔ جب گھر والا کام کاج “ ہوگا تو کر بھی لیں گی۔ :wink:
     
  7. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اتنا بننے کی ضرورت نہیں ہے جتنی بکس آپ کے پاس ہین شائد ہی کسی کے پاس ہوں :)
     
  8. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جما ہوا گوشت فوری پگھلانا
    گوشت فریز کرنا عام سی بات ہے فریزر مین جمے ہوے گوشت میں سے برف پگھلانے کےلئے اسکو زیادہ نمک ملے پانی مین کچھ دیر کےلئے بھگو دیں اس سے گوشت میں جما ہوا خون بھی صاف ہو جائے گا اور برف بھی فوری طور پر پگھل جائے گی

    گوشت جلدی گلانے کےلئے
    بوڑھے جانور کا گوشت اکثر گھر مین آ جاتا ہے جو کہ دیر سے پکتا ہے ایسے میں کافی دیر تک ہنڈیا پکانے کا مرحلہ جاری رہتا ہے پوری محنت کے باجود بھی سخت گوشت جلدی نہیں گلتا سخت گوشت کو جلدی گلانے کےلئے اگر گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کی پوتھی کی درمیان والی لکڑی کاٹ کر گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا

    آج کی لئے اتنا ہی نئی تراکیب کے ساتھ پھر حاضر ہون گی
    تب تک کےلئے اپنی مخلص عائشہ خان کو اجازت دیجئے
    سوالات کے لئے کال کیجیئے 80420 80420
    ہمارا ای میل ایڈریس ہے
    مس پینو ایٹ ٹیلو ڈاٹ کام :wink:
     
  9. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ٹوٹکے تو عموماً سستے ہوتے ہیں اور یہ تو کافی مہنگا ٹوٹکا ہے ۔ :wink:[/quote:2c4zorv6]

    خان صاحب ساری ٹیوب لگانے کو نہین کہا تھوڑی سی لگائیں اور اسے انگلیوں پر مل لیں
    اس سے سستی صرف خاموشی :wink:
     
  10. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    جو حکم ملکہ عالیہ :wink:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے کال کیا تھا۔ لیکن پنجابی میں جواب ملا

    عاشی چارسووی، عاشی چارسووی، عاشی چارسووی
     
  12. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آرام سے اچھا
    میری عاشی کو کچھ کہا نا تو
    تو۔۔۔۔
    تو۔۔۔۔۔
    تو۔۔۔۔۔۔
    تو وہ خود ہی پوچھ لے گی :lol:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تو پوچھنے کی بجائے جلدی سے ناراض ہوجاتی ہیں۔ پوچھتی تو کچھ بھی نہیں۔
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میرے معصوم بھائی! اسی کو تو پوچھنا :)evil:) کہتے ہیں۔ :D
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوئےےےےےے۔۔۔۔۔

    اتنی زبردست گھریلو ترکیب آپ کو کیسے پتہ چلی ؟؟؟ :shock:
     
  16. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    عاشی اتنے دن سے کہاں ہو؟ مین نے وہ کتاب لے لی ہے
    آج میں بھی کچھ لکھتی ہوں :wink:
     
  17. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    جلے سالن کی دیگچی صاف کرنا
    بسا اوقات جلے ہوئے سالن کی دیگچی رکھ دی جاتی ہے کہ اسے فرصت کے اوقات میں صاف کیا جائے گا اسی صورت مین جلی ہوئی چیز تہہ سے بری طرح چمٹ جاتی ہے
    اسے کھرچنے سے دیگچی کی اندرونی سطح خراب ہو جاتی ہے
    اگر جلی ہوئی دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پہر رکھیں اور ساتھ ہی ایک پیاز چھلکوں سمیت ڈال کر چند ابال آنے دیں چند منٹ میں دیگچی بلکل صاف ہو جائے گی

    برتن چمکائیں
    شیشے اور سٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا یا چھان وغیرہ ضائع مت کریں بکلہ اسے بطور وم پاوڈر استعمال کریں اور اس سے شیشے اور سٹیک لے دیگر برتن دھوئیں اور پھر ان کی چمک دیکھیں
     
  18. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    کہاں اتنی مشکل ترکیبیں بتا رہی ہیں ۔ لکس ڈش واش لیکوڈ ( لیمون فلیور والا)استعمال کریں سب مشکلات دور ۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی ۔ کبھی کبھی میں چائے کی دیگچی چولہےپر رکھ کر خود کمپیوٹر پر آکر ہماری اردو میں ایسا محو ہوتا ہوں کہ چائے کا قہوہ جل کر راکھ ہوجاتا ہے اور دیگچی اندر سے کالی سیاہ ہوجاتی ہے۔ کچن تو کیا پورے گھر میں جلنے کی بو پھیل جاتی ہے۔

    اب بتائیں۔

    سوال نمبر 1۔ اس دیگچی کو کیسے صاف کیا جائے ؟؟

    سوال نمبر 2۔ گھر میں پھیل جانے والی بدبو کو کیسے دور کیا جائے۔ اگر تھوڑی دیر بعد ہی کوئی “نفیس قسم “ کا مہمان بھی متوقع ہو ؟؟ :p

    سنجیدہ سوالات ہیں۔
     
  20. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اتنی مشکل سے میں نے ٹائپ کیا اور آپ نے ایک چھوٹی سی بات کہہ کر ستیاناس کر دیا ایسے تو ٹھیک نہیں :x :(
    آپ کو آسان ترکیبیں آتی ہیں تو لکھیں نا
     
  21. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    یہ جو ٹوٹکا میں نے آپ کو بتایا ہے نا اس سے برتن میں کچھ بھی جلا ہو صاف ہو جاتا ہے پکی بات ہے
    اور سوال نمبر دو کا جواب یہ کہ آپ اپنے گھر میں خوب ائر فریشنر پھینکیں اور ایگزاسٹ فینز آن کر دیں انشااللہ مہمان کو شکائت نہین ہو گی :) یہ جواب سنجیدہ نہیں لیکن امید ہے کہ ٹھیک ہی رہے گا :?
     
  22. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    آسان ترکیبیں تو مجھے نہیں آتی ہیں لیکن وہ اس لئے میں نے لکھا تھا کہ یہاں جو آٹا ملتا ہے وہ اتنا فائن ہوتا ہے کہ اس میں چھان نہیں ہوتا اور عموماً روٹی تندور سے ہی لاتے ہیں ۔ لہذا آٹے کا چھان میسر نہیں ہے ۔اور لکس لیکوڈ آزمودہ ہے ۔
    اتنی سی بات پر میڈ :x اور سیڈ :( ہونے کی ضرورت نہیں ۔ آپ میری بات کا خیال نہ کیا کریں مجھے ایسے ہی مذاق کرنے کی عادت ہے ۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب کا شکریہ لاحاصل جی ۔

    لیکن ائرفریشنر پھینک کر ایگزاسٹ فین آن کرنے سے تو ائر فریشنر کی ساری خوشبو اڑ جائے گی۔ اور اگلا سوال

    اگر سخت سردی ہو اور باہر برف پڑ رہی ہو تو پھر ایگزاسٹ یا کھڑکی کھولنے کی جرات کوئی کیسے کرے گا ؟؟ :?
     
  24. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کومل میری لڑی میں اضافی کرنے کا شکریہ :)
    میرے پاس ابھی ٹائم نہین اگلی بار لکھوں گی
    امی دو بار کھانے کے لئے بلا چکی ہیںاب بھی نہ گئی تو کھانا کھانے کی بجائے مار کھانی پڑے گے :lol:
    چلتی ہوں
    بائے بائے :91:
     
  25. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عاشی گڑیا یہ کومل کون ہیں؟ :143: ویسے ابھی امّی کے بلانے پہ کھانا کھانے جلدی چلی جایا کرو بعد میں یہی کام تم نے ساری زندگی کرنا ہے!

    “یہی۔۔۔۔۔ “ کھانا کھانے کے لیئے سب کو بلانے کا! ابھی اپنی امّی کی سنو گی تو بعد میں سب تمھاری بھی سنیں گے۔ :87:

    اور ہاں نعیم بھائی ہماری اردو پہ اپنے کاموں سے فارغ ہو کے آیا کریں :wink: یا پھر کمپیوٹر کو ایسی جگہ رکھ لیں کہ آتے جاتے آپ بات بھی کر لیں اور آپ کے کاموں کا بھی حرج نہ ہو! 8)
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میری باجی محترمہ !!‌ مجھ بھولے بھالے کو اتنا رعب دار حکم دینے کا مقصد ؟؟؟

    میرے پاس کمپیوٹر ہے کوئی آپ کی طرح میک اپ بکس نہیں‌کہ پرس میں ڈال کر ہروقت ساتھ اٹھائے پھرتا رہوں :p
     
  27. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... 2&start=90

    :113: :a172: :87:
     
  28. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آنٹی جی ۔ یہ آپ کے اور نعیم صاحب کے بہن بھائی کے رازونیاز میں اس لڑی کا کیا قصور ہے ؟

    کون سے گھریلو کارآمد ٹوٹکے بیان کیے جا رہے ہیں ؟؟ :84:
     
  29. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لال بیگ سے چھٹکارا
    کاکروچ یا لال بیگ ایسی چیز ہے کہ ناخواندہ خواتین کے ساتھ ساتھ (میرے جیسی) پڑھی لکھی خواتین بھی فورا گبھرا جاتی ہیں :oops: اگر گھر میں لال بیگ ہوں تو انہں بھگانے کے لیے لہسن پاوڈر الماری میں یا کچن میں یا جہاں جہاں لال بیگ ہوں چھڑک دیں لال بیگ فوری بھاگ جایں گے

    مچھروں سے نجات
    مچھر وبال جان سے کم نہیں یہ ایسی مخلوق ہے جو بڑوں سے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی نہیں بخشتی یوں تو انہیں بھگانے کے مختلف طریقے اپنایے جاتے ہیں
    اگر کسی ایسے وقت میں جب آپ کے پاس میٹ یا جلیبی وغیرہ نہ ہو خصوصا رات کے وقت ایسے میں مچھر زیادہ تنگ کر رہے ہوں تو کمرے میں موجود ٹیبل پر لہسن کے چند بوئے چھیل کر رکھ دیں تو اس کمرے میں مچھر نہیں ائیں گے

    پھر ملیں گے
    تب تک کےلئے اپنی میزبان عاشی کو اجازت دیجے
    اللہ نگہبان :)
     
  30. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    بہت خوب عاشی ۔ آپ کے بتائے ہوئے دونوں ٹوٹکے بہت کارآمد ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں