1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کائنات غم میں ذہن اک خلا ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کائنات غم میں ذہن اک خلا ہے
    خواب کا پرندہ جس میں اڑ رہا ہے

    رات کٹ گئی ہے صبح ہو گئی ہے
    دل کو ڈھونڈیئے مت کب کا جل بجھا ہے

    درد کے سہارے کب تلک چلیں گے
    سانس رک رہی ہے فاصلہ بڑا ہے

    اس جگہ پہ سب نے ہاتھ چھوڑ ڈالا
    یہ مقام شاید منزل وفا ہے

    ٹوٹتے بدن میں دل عجیب شے ہے
    رتیلی زمیں میں پھول کھل رہا ہے

    کیوں ہوا نے بدلیں میرے منہ کی باتیں
    میں نے کچھ کہا ہے اس نے کچھ سنا ہے

    تیری کیا یہ حالت ہو گئی ہے مامونؔ
    خود ہی کہہ رہا ہے خود ہی سن رہا ہے
    خلیل مامون​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں