1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کائنات امتیاز کی نصف سنچری ڈائنامائٹس کو شکست سے نہ بچاسکی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کائنات امتیاز کی نصف سنچری ڈائنامائٹس کو شکست سے نہ بچاسکی
    upload_2019-9-20_4-16-41.jpeg
    ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بلاسٹرزکی 7رنز سے فتح ،سدرہ امین پلیئرآف دی میچ قرار
    لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹرائنگولر ون ڈے ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرزنے پی سی بی ڈائنا مائٹس کو 7رنز سے شکست دے دی ۔پی سی بی بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورزمیں 8وکٹوں پر162رنز بنائے ،سدرہ امین 44رنز بناکر ٹاپ سکورررہیں ،طوبیٰ حسن نے ناقابل شکست 28رنزبنائے ،ثنامیر نے 3اورغلام فاطمہ نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم49.1اوورزمیں 155رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ،کائنات امتیاز کی 56رنزکی شانداراننگز رائیگاں گئی ،نداڈارکے 33رنزبھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئے ،ان 2بلے بازوں کے علاو ہ جویریہ خان 27رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی ۔عالیہ ریاض اور نشرح سندھونے 2،2وکٹیں لیں ۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرارپائیں ۔پی سی بی بلاسٹرزکی ایونٹ میں یہ دوسری فتح ہے ،پہلے میچ میں پی سی بی چیلنجرزکو ایک وکٹ سے مات ہوئی تھی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں