1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈینگی وائرس پر مزاحیہ تبصرہ

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈینگی وائرس

    وزارت صحت پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے‘ لاہور میں ڈینگی وائرس کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
    ڈینگی مچھر ایک صاف ستھرا مچھر ہے جو صاف پانی اور صاف جگہوں پر پایا جاتا ہے لیکن لوگوں کو بیمار کرکے خوش ہوتا ہے۔ عام مچھر تو رات کو سوئے ہوئے لوگوں کے کانوں میں بتا کر اپنی کارروائی کرتا ہے اور کبھی کبھار دن میں اوور ٹائم لگا لیتا ہے جبکہ ڈینگی مچھر عموماً شام چھ بجے سے رات دس بجے تک صرف چار گھنٹے کی پارٹ ٹائم جاب کرتا ہے۔ اس کے چار گھنٹے کام کرنے سے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح ڈینگی وائرس کی اس سال بھی تصدیق ہو چکی ہے‘ لوگوں کو چاہئے کہ ازخود ہی اپنے حفاظتی انتظامات کرلیں کیونکہ محکمہ صحت کیلئے …؎ اور بھی دکھ ہیں محکمہ کو ڈینگی کے سوا
    محکمہ صحت صوبہ میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتا رہتا ہے‘ مگر پھر بھی کوئی نہ کوئی وائرس لوگوں پر حملہ آور ہو ہی جاتا ہے‘ حالانکہ پچھلے چند سال سے ڈینگی وائرس ہر سال حملہ آور ہوتا ہے مگر محکمہ کی طرف سے کوئی حفاظتی انتظامات نہ ہو سکے جس سے لوگوں کو کم از کم ہر سال متوقع ڈینگی مچھروں سے تو نجات مل سکے۔ ہم محکمہ سے گزارش کریں گے کہ وہ صوبے میں اپنے کام کی ڈھینگیں نہ مارا کرے بلکہ ڈینگی مارا کرے۔

    نوائے وقت ۔ سرراہے ۔
     
    شعیب گناترا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ وائرس سیاہ ست دانوں کو کیوں نہیں لگتا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انہیں کیا وائرس لگے۔
    انہیں بچانے کے لیے ہمیشہ نیب، عدلیہ، این آر او، اور دیگر نت نئے آئینی سپرے جو کر دیے جاتے ہیں۔ :tv:
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78

    :a180: نعیم بھائی آپ کہاں سے چٹکلے نکال لاتے ہیں۔ :a180:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں