1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹرزکی صلاحیتوں میں نکھار کا باعث

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹرزکی صلاحیتوں میں نکھار کا باعث
    [​IMG]
    انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیاریوں میں بھی مناسب طور پر مدد مل جائیگی،ہارون رشید
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک سیزن قومی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار کا باعث بنے گا جن کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیاریوں میں بھی مناسب طور پر مدد مل جائے گی۔ڈومیسٹک کرکٹ کے اہم ترین ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں فعال فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی پی سی بی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کھیل کو ملک بھر میں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی بدولت مقامی کھلاڑیوں کو مؤثر مواقع ملیں گے جو خود کو مستحکم کھلاڑیوں کے برابر لا سکتے ہیں اور اس سے ریجن میں کھیل کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے بگٹی سٹیڈیم کے اطراف میں تجارتی سرگرمیوں کے مواقع بھی تلاش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ہارون رشید نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیل کے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور ملکی کرکٹ میں شریک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار بھی پیدا ہوگا جبکہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا شیڈول قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے دباؤ کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جن کی بین الاقوامی سطح پر مقابلے سے بھرپور کرکٹ کی تیاریوں کے اعتبار سے معاونت ہوتی رہے گی اور ملکی کرکٹ ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں