1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈوبا مرے وہ سامنے میں دیکھتا رہا---براءے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏13 اگست 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد علی قادری
    محمد سعید سعدی
    ----------
    ڈوبا مرے وہ سامنے میں دیکھتا رہا
    اس کو بچا سکا نہ میں کچھ سوچتا رہا
    ----------
    مرنا تو ہر کسی کو ہے ، یہ جانتا ہوں میں
    دل موت کے خیال سے ہی ڈوبتا رہا
    ----------
    بھولا رہا خدا کو میں یہ تھی مری خطا
    دنیا کو رب سمجھ کے سدا پوجتا رہا
    --------------
    مطلوب مجھ کو مل نہ سکا عمر کٹ گئی
    اس کی سدا تلاش میں ہی گھومتا رہا
    --------
    چہرے حسین دن میں جو ملتے رہے مجھے
    زلفیں انہیں کی خواب میں بھی سونگھتا رہا
    ----------
    کتنا حسین خواب تھا دیکھا جو رات کو
    پھر سے اسی کو دیکھنے میں اونگھتا رہا
    -----
    ارشد خدا کے عشق میں دنیا کو بھول جا
    ہو کر فدا جہان پہ کیوں جھومتا رہا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    غزل کا مطلع ایک طرح سے اعلامیہ ہے کہ آگے چل کر قوافی
    اور ردیف یہ ہوں گے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے ہی قدم
    پر اور آغازِ سفر میں ہی کج کیوں سامنے آجائے۔۔۔۔۔۔۔
    تا(ت ا) کو مشترک حروف مان کر ماقبل حرف کا بھی تو خیال
    رکھنا ضروری ہے ،محترم۔۔۔۔اونگھتا ، سونگھتا اور جھومتا کسی
    حد تک قوافی کا آہنگ بناتے ہیں مگرمطلع کے دیکھتا اور سوچتا
    کے مقابل ان کا در آنا دراندازی ہی لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک غزل کے یہ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:
    مطلع :
    میں سوچتا ہوں اگر اِس طرف وہ آجاتا
    چراغِ عمر کی لَو اِک ذر ابڑھا جاتا
    ۔۔۔۔۔۔۔آگے چل کر ایک جگہ فرماتے ہیں :
    کبھی وہ پاس بلاتا تو یہ دل درویش
    بس اِک اشارۂ ابرو پہ جھومتا جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اِس غزل کے دیگر قوافی مع ردیف دیکھیں:
    ڈگمگاجاتا۔۔۔۔دیا جاتا۔۔۔۔۔دوسرا جاتا۔۔۔۔۔کیا جاتا
    ہُوا جاتا ۔۔۔۔دیکھتا جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور پوری غزل دیکھنے کے لیے اِس لنک پر جائیں:
    https://www.rekhta.org/ghazals/main...f-vo-aa-jaataa-aftab-hussain-ghazals/?lang=Ur
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں