1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈریسنگ روم

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تیسرا انسان, ‏19 نومبر 2016۔

  1. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    ادھر کینیڈا میں
    احساس تحفظ
    خود اعتمادی
    اور خود مختاری کے فخر سے جگمگاتیں
    بے فکر عورتیں
    عمر
    رنگ
    نسل
    مذہب
    کلچر
    اور سرحدوں کی قید سے آزاد
    انسانیت کے ست رنگی پیرہن میں ملبوس
    گڈ لائف فٹنس کے وسیع و عریض ڈریسنگ روم میں
    ویٹ لفٹنگ
    سوئمنگ
    رننگ
    اور کارڈیو کے بعد
    تمتماتے ہوئے
    پسینوں سے شرابور
    بالوں
    چہروں
    اور جسموں کے ساتھ
    ہنستی
    کھلکھلاتی
    شاور لیتی
    مجھے شدید احساس کمتری میں مبتلا کر دیتی ہیں

    ادھر میرے ملک میں
    تھکی ٹوٹی
    مرگھلی
    مرجھائی ہوئی عورتیں
    پیسے
    کپڑوں
    اور زیوروں کے لئے
    لڑتی جھگڑتی
    ساسوں
    شوہروں
    اور سسرالیوں کی غیبتیں کر کر کے نڈھال
    اپنی اگلی نسلوں میں
    بےچارگی
    مظلومیت
    اور بے بسی کے جراثیم بدرجہ اتم ٹرانسفر کرتیں
    ایک دن خاموشی سے مر جاتیں ہیں

    آنکھوں میں مچلتے آنسو
    دل کی ہتھیلی پہ سموتی
    میں سوچتی ہوں
    آخر یہ نام نہاد مشرقیت
    کب تک ہمارے پروں سے
    دیمک کی طرح چمٹی رہے گی ؟؟؟
    ( ثمینہ تبسم )
     

اس صفحے کو مشتہر کریں