1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہد رضوی: سرکارِ دوعالم کے باعث

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏28 اکتوبر 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:

    سرکارِ دوعالم کے باعث

    عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    اللہ نے بناے سب عالم ، سرکارِ دوعالم کے باعث
    حاصل ہوا آدم کو بھی دم ، سرکارِ دوعالم کے باعث

    جب درد و غم کی یُورش میں سرکار کا میں نے نام لیا
    فوراً ہی مٹے سب رنج و الم ، سرکارِ دوعالم کے باعث

    یہ رُتبہ بڑا ہی عالی ہے ، ہم اہلِ عقیٖدت کا لوگو!
    پیدا ہوئے در افضل اُمم ، سرکارِ دوعالم کے باعث

    تھا دبدبہ شوکت کا ایسا ، میٖلادِ حبیٖبِ اکبر پر
    کعبہ میں گرے سب اوندھے صنم ، سرکارِ دوعالم کے باعث

    ہے عرقِ بدن میں وہ نکہت ، نسلوں کو جو مہکا دیتی ہے
    ہے خوشبو بداماں باغِ اِرم ، سرکارِ دوعالم کے باعث

    میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں ، ہے اُنکی عطا یہ اُنکی عطا
    ہے نعت ، مُشاہدؔ محوِ رَقَم ، سرکارِ دوعالم کے باعث
    ٭
     

اس صفحے کو مشتہر کریں