1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہدرضوی: منقبت در شان مولاے کائنات کرم اللہ وجہہ الکریم

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏9 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    منقبتِ مولائے کائنات کرم اللہ وجہہ الکریم
    از: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی
    وہ جس کے دل میں دوستو! علی کا احترام ہے
    سمجھ لو اس کا بالیقیں بہشت میں مقام ہے
    پکڑ کےہاتھ مصطفیٰ نے یوں علی کا کہہ دیا
    سنو سنو! جہان کا اِسی میں انتظام ہے
    یہ معرفت کے راستے، علی کے در سے جاتے ہیں
    ولایتوں کا بالیقیں علی علی امام ہے
    مرے لبوں پَہ ورد ہے علی علی علی علی
    اسی لیے تو خوف کا نہ میرے دل میں نام ہے
    علی کی آنکھیں ہوگئیں بھلی بتانا تھا یہی
    کہ آج فتحِ خیبری علی علی کے نام ہے
    نبی کے چار یاروں میں تھا باہمی خلوص وہ
    حیاتِ مرتضیٰ علی میں ہاں یہی پیام ہے
    وہ تختِ شاہی اپنی ٹھوکروں میں رکھتا ہے سنو!
    علی کا جو غلام ہے علی کا جو غلام ہے
    مَولِدِ علی ولی ہے کعبۂ مشرّفہ
    بتاؤ تو کسی بشر کا ایسا کیا مقام ہے ؟
    علی شہید بیٹے بھی نواسے پوتے بھی شہید
    سنو تو کیسی شان کا علی مرا امام ہے
    علی کے لفظ لفظ کے حضور ہیچ بحر و بر
    مرا علی مرا علی جوامعُ الکلام ہے
    حالتِ نماز میں وہ نیزے کا نکالنا
    رکوع، سجود علی کا کیسا منفرد قیام ہے
    حبِ آل مصطفیٰ میں ہم جئیں، مریں خدا
    لبِ مشاہدِ رضوی پہ عرض یہ مدام ہے
    [​IMG]
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    نعت زندگی ہے نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں