1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہدرضوی: خاکِ طیبہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏2 اکتوبر 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    خاکِ طیبہ

    عرض نمودہ : ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    خاکِ طیبہ کی طلب میں خاک ہوجاے حیات
    رنج و غم درد و الم سے پاک ہوجاے حیات

    زندگی کی زندگی ہے عشق و الفت آپ کی
    حُبِّ احمد گر نہ ہو خاشاک ہوجاے حیات

    اُسوۂ سرکار کا ہو جو کہ پیرو روز و شب
    اس کی تو پھر حاملِ ادراک ہوجاے حیات

    داغ ہاے عشقِ نبوی سے مُزّین قلب ہو
    سب خیالاتِ غلط سے پاک ہوجاے حیات

    بہرِ طارق ، خالد و سلمان و بوذر یانبی
    دشمنانِ دین پر بے باک ہوجاے حیات

    گر مُشاہدؔ سنتِ سرکار اپنالیں سبھی
    زہرِ گنہ کے واسطے تریاک ہوجاے حیات
    ٭​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
     
    نعت زندگی ہے نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں