1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹراوکیلو: چائے سےعلاج ممکن ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عبداللہ, ‏3 اگست 2006۔

  1. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    کہا جاتا ہے کہ چائے مضرِصحت ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق یاداشت بڑھانےکے لیے چائے کا استعمال مفید ہے۔ اگر یہ تحقیق درست ثابت ہوتی ہے توچائے سےایلزائمرز کے مرض کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔
    برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق سبز اور کالی چائے انسانی دماغ میں پائے جانے والے ان اینزائمز پر اثر انداز ہوتی ہے جن کا تعلق یاداشت سے ہے۔
    ٹیم کا کہنا ہے کہ چائے کا انسانی دماغ پر اثر ان ادویات جیسا ہوتا ہے جو کمزور یاداشت کے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ کالی اور سبز چائے دماغ میں موجود ایسیٹائیلکولین ایسٹیریس اور بیوٹائیرائلکولین ایسٹیریس نامی اینزائمز پر قابو پانے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ اینزائمز یاداشت کو کمزور کرتے ہیں۔
    ایلزائمرز کے مرض میں مبتلا لوگوں کے دماغ میں ایسیٹائکولین نامی کیمیائی مادے کی کمی ہو جاتی ہے۔ چائے اس اینزائم کے لیے مفید ہوتی ہے جو اس مادے کو دماغ میں پھیلنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح یاداشت میں بہتری پیدا کرتی ہے۔
    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بطور دوا سبز چائے کالی چائے پر قدرے سبقت لے جاتی ہے کیونکہ سبز چائے اس کیمیائی مادے پر بھی قابو پاتی ہے جو انسانی دماغ میں ایسی پروٹین پیدا کرتا ہے جو ایلزائمرز کے پھیلنے میں مددگار ہوتی ہے۔ کالی چائے اس مادے پر صرف ایک دن تک ہی قابو رکھتی ہے جبکہ سبز چائے ایک ہفتے تک۔
    اگرچہ ایلزائمرز ابھی ایک لاعلاج مرض ہے لیکن چائے کے بارے میں نئی تحقیق سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ شاید مستقبل میں چائے کے ذریعے اس موذی مرض میں مبتلا لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اچھا انتخاب کیا آپ نے شکریہ
     
  3. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1

اس صفحے کو مشتہر کریں