1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے پر بند

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے پر بند
    upload_2019-6-18_1-33-13.jpeg
    انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 404 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کاروباری دن کے اختتام پر بینکوں کے درمیان ڈالر 1 روپے 11 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے میں بند ہوا۔

    جبکہ ایک ہفتے کے دوران اس کی قیمت 8 روپے 36 پیسے تک بڑھ چکی ہے۔ ڈالر کے دام بڑھنے سے ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 830 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے اضافے سے 157 روپے 25 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی ماہانہ اوسط درآمدات ساڑے 4 ارب ڈالر جبکہ برآمدات لگ بھگ 1 ارب 70 ڈالر کروڑ ڈالر ہے۔ ترسیلات زر خسارے کو پورا کرنے میں کچھ حد تک تو مدد کرتے ہیں مگر اب بھی ڈالر کی طلب کافی حد تک زیادہ ہے کیونکہ ہر ماہ لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں بھی ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ مارکیٹ 404 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 128 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں