1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چین کے بارے میں چند حقائق

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏3 مئی 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ہمارے محترم بزرگ دوست اشفاق احمد کو آج سے کوئی تیس برس پہلے ایک سرکاری وفد کے ساتھ عوامی جمہوریہ چین جانے کا موقع ملا۔ اس وقت ماؤزے تنگ اور چو این لائی دونوں زندہ تھے۔ اشفاق صاحب بتاتے ہیں کہ انہوں نے مختلف دنوں پر پھیلی ہوئی تین تقریبات میں وزیراعظم چو این لائی کو ایک ہی کوٹ پہنے ہوئے دیکھا اور اس شناخت اور پہچان کی وجہ دائیں بازو کی کہنی کے قریب لگا ہوا ایک پیوند تھا۔
    چیئرمین ماؤزے تنگ پاکستانی وفد کے ارکان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کے لیے آئے تو اشفاق صاحب نے موقع غنیمت جان کر ترجمان کے ذریعے ان سے نصیحت کی درخواست کی۔
    ماؤ نے کہا: "اپنے لوگوں کے پاس جاؤ اور ان سے سیکھو۔"
    اشفاق صاحب نے ترجمان کے ذریعے ماؤ کو بتایا کہ پاکستان جیسے پسماندہ ملک میں عوام کی بیشتر تعداد ان پڑھ اور جاہل ہے اور محض چند فیصد پڑھے لکھے لوگ ہیں، انہیں ان جاہلوں سے بات کرنے میں بہت دقت پیش آتی ہے۔ وہ اپنے طور پر انہیں سمجھانے اور سکھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں مگر یہ نالائق سمجھتے نہیں۔
    ماؤ مسکرائے اور ترجمان سے کہا: "اس سے کہو اپنے لوگوں کے پاس جائے اور ان سے سیکھے، انہیں سکھائے نہیں۔"
    (چشم تماشا ۔۔۔۔۔ امجد اسلام امجد)
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واووووووووووووووووو زبردست شئیرنگ کی ھے راشد جی بہت‌خوب

    سچ کہا کئی باتیں ان پڑھ لوگوں سے بھی سیکھ لی جاتی ھیں کیونکہ ضروری نہیں کہ ان پڑھ جاہل بھی ہو مگر پڑھا لکھا جاہل ہو سکتا ھے
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    شکریہ خوشی بہن

    میں ایک واقعہ شئیر کرنے جارہا ہوں جو عبدالقادر حسن کے ایک کالم میں بھی چھپ چکا ہے۔اس واقعے کا تعلق چین سے نہیں جاپان سے ہے۔


    پاکستان کے ایک وفاقی وزیر جن کا نام میرے ذہن میں نہیں‌آرہا اپنے وفد کے ہمراہ جاپان کے سرکاری دورے پر تھے ان کا گزر اچانک ایک سڑک سے ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ کچھ جاپانی مزدور احتجاج کررہے ہیں۔ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے کہ یہاں بھی مزدوروں کو حقوق نہیں ملتے اور احتجاج ہورہا ہے۔ انہوں نے اس احتجاج کے متعلق کسی جاپانی عہدیدار سے پوچھا تو وہ جاپانی عہدیدار سنجیدہ ہوگیا اور کہنے لگا کہ حکومت نے فلاں دن کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے اور یہ احتجاج اس لئے کر رہے ہیں کہ ہم نے چھٹی نہیں‌کرنی۔
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی شیئرنگ ہے
     
  5. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام مہمان

    بہت اچھے
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجھے لگتا ھے چینی لوگ فضول خرچ نہیں‌ہوتے :soch:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی ۔ آپ لڑی کو چین تک ہی رکھیں۔ یہاں اچھی بھلی چینی میں بات ہور ہی ہے۔

    جاپان کے لیے الگ سے لڑی بنا لیں۔ :hpy:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    چینیوں کے بارے میں‌ایک بات جو میرے مشاہدے میں‌آئی ھے کہ ان چینیوں کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا :yes: :yes: :yes:
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    سنا ہے کہ چینیوں‌کی اوسط عمر بہت کم ہے :soch:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اس کی کیا وجہ ھے

    یہ بتائیں جو ان کے پاؤں کے بارے مشھور ھے کہ ان کو ایسے جوتے پہنائے جاتے ھیں‌کہ ان کے پاؤں زیادہ نہ بڑھیں کیا یہ سچ ھے یا ایسے ہی ایک بے پر کی اڑان
     
  11. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    چلیں اس کی وجہ بھی ڈھونڈ کر پیش کرتاہوں۔
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مجھے انتظار رھے گا چینیوں کے بارے حقائق جاننے کا
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو دکانداری چمکانے کا ایک اور گُر مل گیا راشد بھائی ۔ :hands:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے خیال میں‌راشد جی مفید معلومات شئیر کرتے ھیں، دکانداری چمکانا ایسی معلومات کے لئے نامناسب کا لفظ ھے ، باقی آپ تو وڈے ھیں کبھی بھی کسی کو کچھ بھی کہہ سکتے ھیں :yes:
     
  15. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن ایک اھم بات کہ
    چین میں جو مسلمان ہیں وہ باقی دنیا کے مسلمانوں‌ کی طرح‌ پسماندہ ہی ہیں۔
    اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟
    آپ ان مسلمان اکثریت ولے صوبوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں‌اندازہ ہو جائے گا۔۔۔۔۔
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی‌ٹھیک کہا‌آپ نے
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ سید عباس حسینی بھائی ۔
    آپ نے بہت اہم طرف توجہ دلائی ہے۔اخبار " القدس " کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین میں مسلم اکثریتی صوبی سنکیانگ میں چینی حکام کی طرف سے اکثر رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے خلاف دباؤ بڑھا دیا جاتا ہے۔ چینی حکام نہ صرف مسلمانوں کو دینی مناسک و اعمال سے منع کرتے ہیں بلکہ ان کو ظاہری حلیہ تبدیل کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے بعض جگہوں پر مسلمان مردوں کو داڑھی رکھنے اور مسلم خواتین کو بھی پبلک مقامات پر پردہ کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔
    اسی طرح یانگ مالی شہر کے چینی حکام کے اعلان کے مطابق مسلم اکثریتی علاقوں میں بعض سیکورٹی انتظامات کے نام پر ماہ مبارک رمضان میں مسلمانوں کو دینی اعمال کی انجام دہی، مذہبی و دینی خطابات و تقاریر کا مکمل سد باب کے منصوبے بھی بنائے جاتے ہیں۔

    حوالہ : ابناء ڈاٹ آئی آر۔
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چین میں‌وہابی نہیں ، صرف مسلمان گھسے ہیں۔ ڈاکٹر خالد

    چینی مسلمان نئی ڈگر پر​



    چین جہاں مسلمانوں کی تعداد بیس ملین ہے ایک ایسی سمت میں چل پڑے ہیں جو دنیا کے دوسرے حصے کے مسلمانوں سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ منفرد بھی ہے۔

    چین جہاں مسلمانوں کو چین کی کیمونسٹ حکومت نے محددو آزادیاں دے رکھی ہیں جو مسجد کے اندر تک محدود ہیں۔ چینی مسلمان ایسی سمت میں بڑھ رہے ہیں جو مبصرین کے مطابق نئے اسلام کی بنیاد ہے۔

    چین میں پہلی دفعہ خاتون امام نظر آ رہی ہیں جو مسلمان دنیا میں کہیں بھی نظر نہیں آتا۔

    جن مہیوا چین کی پہلی خاتون امام ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس نے محسوس کیا کہ جب تک وہ اسلام کو اچھی طرح نہیں سمجھیں گی وہ اچھی مسلمان نہیں بن سکتیں۔

    جن مہیوا نے کہا کہ انہوں نے مسجد میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جہاں صرف مرد تعلیم حاصل کر تے ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک سال تک مسجد میں تعلیم کے بعد ان کو دوسرے اماموں اور کمیونٹی کی حمایت ملنی شروع ہوئی۔

    جن مہیوا اب مسلمان خواتین کی علیحدہ ایک مسجد کی امام ہے۔ جن مہیوا کے علاوہ بھی کئی مسلمان عورتیں اسی طرح مسجدیں چلا رہی ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی ماریہ جیسکاک کے مطابق چین میں عورت امام کا تصور بالکل نیا ہے اورمسلمان دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے ڈاکٹر خالد کے مطابق اسلام کی پرانی روایات دوبارہ بحال ہوتی نظر آ رہی ہیں جب مسلمان خواتین جج کے عہدے پر فائز ہوتی تھیں۔ڈاکٹر خالد کے مطابق چین میں وہابی نہیں مسلمان گھس سکے ہیں۔

    اسلامک ایسوی ا یشن آف چائنا جو عورت کو امام کے طور پر کام کرنے کا لائسنس جاری کرتا ہے ، کے ترجمان کے مطابق وہ خواتین امام کو اجازت ، لوگوں کی خواہش کو مدنظر رکھ کر دیتے ہیں۔

    چین کے صوبے نگزیا نے جہاں مسلمانوں کی ایک وسیع تعداد ہے وہاں عورت بھی امام کے درجے پر فائز ہو رہی ہیں جس کی مسلمان دنیا کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

    نگزیا صوبہ چین میں اسلام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور ہانگ یانگ لاکھوں چینی مسلمانوں کے نمائندے سھمجے جاتے ہیں۔

    چین میں مذہبی آزادی کی حدیں آئین میں متعین کی گئی ہیں ۔ ہانگ یانگ کے مطابق مذہبی آزادیوں کی بھی حدود ہیں جو شاید دوسرے ملکوں میں نہیں ہیں ۔’یہ چین ہے اور ہم آئین میں دی گئی حدوں کو پار نہیں کرنا چاہتے‘۔

    چین کے غیر مذہب حکمران ہر اس شخص کو شک کی نظر سے دیکھتے ہے جس کی ہمدردیاں کہیں اور ہوں۔

    چین حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو حکومت میں شامل کریں۔ہانگ یانگ جو لاکھوں مسلمان کے لیڈر ہیں وہ حکومت کے مشیر بھی ہیں۔

    ہانگ یانگ کہتے ہیں کہ ایک ہی وقت میں حکومت کا مشیر اور لاکھوں مسلمانوں کا رہنماء ہونا کافی مشکل کام ہے ۔

    بعض مبصرین کے مطابق چین میں اسلام پھر سے ابھر رہا ہے ۔ چین کی کیمونسٹ حکومت نے 1980 میں چین کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی دی تھی۔ اس سے پہلے ان کو کوئی مذہبی آزادی حاصل نہیں تھی۔

    حوالہ : بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی مفید معلومات ہم تک پہچانے کا شکریہ۔
     
  20. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نعیم بھائی مفید معلومات پہنچانے کا شکریہ :a191:
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نعیم جی اس شئیرنگ کے لئے
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کا پڑھنے اور سراہنے کا شکریہ ۔ :a191:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں