1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چینی، آٹا ،ٹماٹر، انڈے اور ایل پی جی سمیت 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چینی، آٹا ،ٹماٹر، انڈے اور ایل پی جی سمیت 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

    ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے، رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی، آٹا ،ٹماٹر،انڈے اور ایل پی جی سمیت بیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کی قیمت معمولی اضافے سے 82 روپے کلوہو گئی جبکہ ٹماٹر 8 روپے اور انڈے 6 روپے درجن مزید مہنگے ہوئے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے سے زائد مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی تقریباً 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ یوں رواں ہفتے مجموعی طور پر 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

    ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں کہاگیا کہ ایک ہفتے میں آلو 6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے جبکہ مرغی 15 روپے 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں