1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چہرے پر جھریاں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏30 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ایک عام سے گھریلو ٹوٹکے کے ذریعے آپ اپنی جلد کو صرف ایک ہفتے میں بہتر بناسکتے ہیں
    دو چائے کے چمچ ویسلین
    ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل
    ایک انڈے کی زردی
    ایک چائے کا چمچ شہد
    ایک پکا ہوا ایووکیڈو (اس کو ڈھونڈنا ضرور کچھ مشکل ہوگا)۔
    ترکیب
    ویسلین کو چند سیکنڈ کے لیے اس وقت تک گرم کریں جب تک نرم نہ ہوجائیں، اس کے لیے چولہے پر کسی برتن میں ڈالا جاسکتا ہے یا مائیکرو ویو میں کسی محفوظ ڈبے کے ذریعے۔
    اس کے بعد شہد کو ویسلین میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد باقی اجزاءکو بھی ڈال دیں تاہم انڈے کی زردی سب سے آخر میں ڈالنی ہے، اسے اچھی طرح اس وقت تک مکس کریں جب تک وہ پیسٹ نہ بن جائیں، اس کے بعد اس کریم کو کسی جار میں رکھ کر اچھی طرح ہلائیں۔
    استعمال
    سب سے پہلے تو مکسچر کو بنانے کے بعد کم از کم پانچ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔
    اس کے بعد منہ دھو کر اچھی طرح خشک کریں اور پھر کریم کو لگائیں۔
    نرمی سے کچھ منٹ تک مالش کریں۔
    آدھے گھنٹے تک کریم کو لگا چھوڑ دیں اور پھر منرل واٹر سے بھگوئے ہوئے تولیے یا روئی سے صاف کرلیں۔
    اس کریم کا اثر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کیونکہ جلد سے جھریاں دنوں میں کم ہوجائیں گی جبکہ وہ جگمگانے بھی لگے گی۔
    نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

    555.jpg

     

اس صفحے کو مشتہر کریں