1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چہرے جتنے روپ بدلتا رہتا ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے جتنے روپ بدلتا رہتا ہے
    آئینے میں نقص نکلتا رہتا ہے

    ذہن پہ بڑھتا جاتا ہے صدیوں کا دباؤ
    لمحہ کیسے کرب میں ڈھلتا رہتا ہے

    دل ہی نہیں روشن تو دن کیا نکلے گا
    سورج تو تاریخ بدلتا رہتا ہے

    یادوں تنہائی سے باتیں کرتی ہیں
    سناٹا آواز بدلتا رہتا ہے

    اک لمحے کی حقیقت تک جانے کے لیے
    خواب کئی صدیوں تک چلتا رہتا ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں