1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی نبیلہ کا ایک بڑا خواب

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏3 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    ضلع ڈیرہ غازی خان کے گاؤں چوٹی زریں سے تعلق رکھنے والی نبیلہ عباس نے پاکستان کے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور اس کے حصول کے لیے وہ دیہی علاقوں میں رہنے والی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

    خود ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والی نبیلہ عباس سمجھتی ہیں کہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام ، یا ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    دیانا ایوارڈ حاصل کرنے والی نبیلہ عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں کسی جدید شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا بچپن سے ہی شوق تھا اور اسی غرض سے انھوں نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ہوا بازی میں اپنا بیچلرز مکمل کیا۔

    نبیلہ عباس نے ملک میں ایوی ایشن لٹریری فورم کی بھی بنیاد رکھی جو لڑکیوں کو ایویشن سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

    نبیلہ عباس نے بی بی سی کو دیہی علاقوں کے مسائل کے حوالے سے بتایا کہ 'بنیادی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہ صرف اعلی تعلیم بلکہ بہت سے بچےابتدائی تعلیم سے بھی محروم رہ جاتے ہیں اور کہیں نہ کہیں جہالت اور لاشعوری کا شکار بچے وڈیرا نظام کا حصہ بن جاتے ہیں'۔

    نبیلہ عباس نے بتایا کہ میری لڑائی ہر اس حکومت اور انتظامیہ سے ہے جو دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ نہیں دیتے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں