1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چھوٹے بچوں کے مسائل۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چھوٹے بچوں کے مسائل

    اگر دودھ پیتے بچے کا پیٹ خراب ہو جائے تو1/2ٹی سپون عرق گائو زبا ن،1/2ٹی سپون سونف کا عرق ملا کر نیم گرم کر لیں۔چند دانے چینی کے بھی شامل کر لیں۔بچے کو دن میں دو سے تین دفعہ پلائیں۔اگر بچہ بلاوجہ اُلٹیاں کر رہا ہو تو لیموں کے اندر سے دو بیج نکالیں ،چھلکا اُتار لیں اور پر چ میں رکھ کر چمچ کے اُلٹے سرے سے پیس لیں،پھر چمچ میں رکھ کر ہلکا سا پانی ملا کر بچے کو پلائیں۔دو ،تین دفعہ کے استعمال سے ہی انشاء اللہ آرام آ جائے گا۔

    سفید کینر کے پھول لے کر سُکھالیں۔اس طرح سُکھائیں کہ سفید ململ کا کپڑا نیچے بچھائیں اور اوپر پھول رکھ دیں۔ایک سفید ململ کا کپڑا اوپر ڈال دیں اور جب سوکھ جائیں تو صاف گرائینڈر یا کونڈی میں باریک پیس کر چھان لیں۔بچے کو اگر بہت زکام لگا ہو تو ٹوتھ پیسٹ کے سرے پر جتنا پائوڈر آتا ہے،اتنا ہی ایک ایک دونوں نتھنوں کو لگا کر آنکھوں پر کپڑ ا رکھ کے بچے پھونک مار دیں۔چند چھینکوں سے سارا ریشہ باہر نکل آئے گا۔دن میں دو سے تین بار اس کا استعمال کریں۔

    بچے کے ہونٹ خراب ہوں یا پھٹ جائیں تو ناف میں سرسوں کا تیل لگانے سے ٹھیک ہو جائیں گے۔

    بچے کو اگر نیپی ریش ہو جائیں تو آدھا حصہ سرسوں کا تیل اور آدھا حصہ پانی ملا کر لگائیں اور پیمپر باندھ دیں۔ لگانے سے پہلے دونوں کو اتنا ملانا ہے کہ تیل اور پانی کی رنگت دودھیا ہو جائے۔

    اگر بچوں یا بڑوں کودانے نکل آئیں تو ایک پائو دہی لے کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں۔جب پانی نچڑ جائے تو جتنا ٹوتھ پک کے سرے پر نیلا تھوتھا آتا ہے اتنا ہی اس میںملا کر دانوں پر لگائیں ،دو تین دفعہ لگانے سے ہی سکون آ جائے گا۔

    خواتین کیلئے مفید اور گھریلو مشورے ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں