1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن کارن سوپ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چکن کارن سوپ

    اجزاء:چکن بون لیس: 100 گرام،انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد،کارن فلورچار کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ،سفیدمرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ،چکن یخنی تین کپ،گاجرایک عدد،ہری پیاز ایک عدد،مکئی دانے(اُبلے ہوئے) ایک کپ

    ترکیب: چکن کی تین کپ یخنی میں بون لیس چکن، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کے لئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے، اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔

    آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں، اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں اور دھیمی آنچ پر مزید 2 منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں