1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن پیپر سٹیک

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چکن پیپر سٹیک

    اجزاء: چکن بریسٹ پیس دو عدد،لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،سرخ مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،سویا ساس ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،کالی تُلسی آدھا چائے کا چمچ،کوکنگ آئل حسبِ ضرورت،(پیپر ساس کے اجزاء) میدہ ایک چائے کا چمچ،مکھن ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،سیاہ مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،پنیر کرش کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،کریم ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب: لہسن پیسٹ،سرخ مرچ پائوڈر،سویا ساس،سیاہ مرچ پائوڈر،تُلسی اور نمک مکس کر کے چکن پر لگائیں اور تقریباً دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں مصالحہ لگی ہوئی چکن کو دس منٹ تک اچھی طرح فرائی کریں۔اب ایک علیحدہ برتن میں پیپر ساس کی تیاری کے لیے مکھن اور میدہ ڈال کر گرم کریں۔اس میں نمک اور سیاہ مرچ پائوڈر ڈال کر تھوڑی دیر تک فرائی کریں،پھر اس میں دو کپ پانی ڈالیں اور گاڑھا ہونے پر کریم اور پنیر ڈال دیں۔آمیزہ تیار کرنے کے بعد اس میں پہلے سے فرائی کی ہوئی چکن بھی شامل کر دیں اور تقریباً دو منٹ تک دم پر رکھ دیں،سٹیک تیار ہے۔اب سزلر کو اچھی طرح گرم کر کے اس پر ایک کھانے کا چمچ تیل پھیلا دیں اور اس پر سٹیک ڈال دیں۔تیار ہونے پر اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں