1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن شوارما

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حریم خان, ‏16 اگست 2011۔

  1. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    چکن شوارما
    [​IMG]
    اجزاء برائے روٹی
    انڈہ 1 عدد
    میدہ 2 کپ تقریباً(750 گرام)
    دودھ 1/2 کپ
    دہی 1/2 کپ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    آئل ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب
    ایک چھلنی میں میدہ، چینی ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر اکٹھا چھان لیں۔ اب انڈہ اچھی طرح پھینٹ لین کہ وہ یکجان ہو جائیں اب اس کو میدے میں ملا دیں۔ اب پھینٹا ہوا دہی اور آئل ملا کر آٹے کی طرح گوندھنا شروع کریں۔ اب آہستہ آہستہ دودھ ملا کر آٹے کی طرح نرم گوندھ لیں، دودھ سارا ایک دفعہ نہ ڈالیں بلکہ حسب ضرورت آہستہ آہستہ شامل کریں تاکہ آٹا زیادہ پتلا نہ ہو جائے۔ میدہ نرم نرم گوندھ لیں زیادہ سخت نہ ہو۔ اب اس کو 2-4 گھنٹے کے لیے کسی قدرے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
    اب آپ اوون گرل کو آن کرکے فل پر لیں۔ ایک نان سٹک توا چولہے پردرمیانی آنچ پر گرم کر لیں۔ اب میدے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا لیں اور روٹی سے تھوڑے زیادہ موٹائی کے بیل کر گول کر لیں۔ اب توے پر ڈال کر 3-4 منٹ تک ایک ہی سائیڈ پر پکائیں۔ اب ایک چپٹے چمچ کی مدد سے اسے پری ہیٹڈ گرل میں رکھ کر مزید 3-4 منٹ تک پکائیں خیال رہے کہ روٹی خشک نہ ہو جائے اگر آپ کو لگے تو تھوڑا سا مکھن گرل میں رکھنے سے پہلے لگا دیں۔ آپ کی شوارما بریڈ تیار ہے اس کو ہلکے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیں اور
    اب فلنگ تیار کر لیں۔
    اجزاء برائے تہینی (Tahini)
    سفید تل(sesame seed ) آدھا کپ
    زیتون کا تیل 1/4 کپ
    لہسن 1/2 چائے کا چمچ
    لیمن جوس 1/2 کپ
    نمک 1 چائے کا چمچ
    زیتون کا تیل (پیسٹ بنا نے کے لیے) 2 کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    اوون کو 350 فارن ہائیٹ یا گیس مارک 9 پر پہلے سے گرم کر لیں۔ تلوں کو 5-6 منٹ تک تیز آنچ پر ٹوسٹ کر لیں، ان کو ہلاتے رہیں تاکہ گولڈن نہ ہوں۔ بس ڈرائی ہو جائیں اچھی طرح۔ اب ان کو ٹھنڈا کر لیں۔
    اب ایک فوڈ پراسیسر میں تل اور زیتون کا تیل 1/4 کپ ڈال دیں اور بلینڈ کر لیں۔ ایک گاڑھی پیسٹ بنانی ہے اگر آئل کم ہو تو اور ڈال لیں اور پیسٹ تیار کر لیں۔
    اب اس پیسٹ میں نمک اور لہسن ملا کر دوبارہ بلینڈ کریں۔ اور ایک برتن میں نکال لیں۔
    اب ہینڈ بیٹر سے پھینٹتے ہوئے اس میں لیمن جوس ملائیں۔ اس کے بعد آئل ملائیں۔ آپ کی تہینی ساس تیار ہے۔
    اجزاء برائے شوارما چکن
    بون لیس چکن 1کلو ( تھائی اور بریسٹ پیسز ہول)
    زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچ
    دہی 1 کپ
    لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
    لہسن 1 چائے کا چمچ (پسا ہوا)
    ھاٹ پیپر ساس 2 کھانے کے چمچ
    نمک 1 چائے کا چمچ
    کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
    سرخ مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    جائفل (nutmeg) آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا
    پیاز 1 درمیانے سائز کا پسا ہوا
    ترکیب:
    سب سے پہلے ایک باؤل میں گوشت دھو کر ڈال دیں ، اب اس میں دہی، لیمن جوس،پیاز، لہسن، کالی مرچ، نمک، گرم مصالحہ، نٹمگ، اولو آئل، سرخ مرچ اور ھاٹ پیپر ساس اچھی طرح ملا دیں۔ اب اس کو کم ازکم 14-16 گھنٹے میرینیٹ کریں۔
    اوون کی گرل کو 30-40 منٹ کے لیےفل پر چلا کر پری ہیٹ کر لیں۔
    اب چکن کو 15-20 منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر گرل کر لیں جب تک دونوں سائیڈز گولڈن ہو جائیں ۔
    اب اوون سے نکال کے چکن کے چھوٹے پیسزز کر لیں۔
    اجزاء برائے سلاد
    ٹماٹر 2 عدد باریک کٹے ہوئے
    کھیرا 1 عدد باریک کٹا ہوا
    پیاز 1 عدد باریک کٹا ہوا
    ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا
    ترکیب:
    تمام سبزیوں کو ملا کر اس میں ہلکا نمک اور کالی مرچ چھڑک لیں۔
    شوارما رول کی تیاری
    سب سے پہلے تیار شدہ بریڈ لیں اور اس کو ہلکا سا توے پر سینک لیں، اب ایک سائیڈ پر تہینی ساس ایک چمچ لگا کر اچھی طرح پھیلا لیں۔ اب فریش گرم چکن کے پیسز اوپر ڈال دیں، پھر سلاد ڈال کر اس کو رول کی شکل میں بنا دیں۔ مزیدار چکن شوارما تیار ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں